الیکشن کمیشن نے آئندہ الیکشن کے لیے حلقہ بندیوں کا کام مکمل کر لیا۔
ذرائع الیکشن کمیشن کےمطابق الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں پر تمام اعتراضات دور کردئیے ہیں۔تمام قومی اور صوبائی نشستوں کے لئےحلقہ بندیوں کا کام مکمل ہوگیا ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اورصوبائی اسمبلی کی نشستوں کے حوالے سے ابتدائی حلقہ بندیاں یکم جون کو جاری کی تھیں۔ حلقہ بندیوں کی اشاعت یکم جون سے 30جون تک جاری رہی تھی۔
حلقہ بندیوں پر اعتراضات و تجاویز پر الیکشن کمیشن نے یکم جولائی سے 30جولاِئی تک سماعت اور فیصلے کیے۔ تمام اعتراضات دور کرنے کے بعد حتمی حلقہ بندیوں کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں بھی چار اگست تک حلقہ بندیاں مکمل کرانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔
خیال رہے کہ اسپیکر رولنگ از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر کو طلب کیا تھا۔چیف الیکشن کمشنر نے فوری الیکشن کرانے سے معذوری ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن سے قبل نئی حلقہ بندیاں کرانا ضروری ہے جس میں چار ماہ لگ سکتے ہیں۔
عدالت دیکھناچاہتی ہے کہ ٹرائل میں شہادتوں پر کیسے فیصلہ ہوا، آئینی بینچ
- 6 منٹ قبل
جی ایچ کیو حملہ کیس کا باقاعدہ ٹرائل شروع، گواہان کے بیانات ریکارڈ
- 19 گھنٹے قبل
غزہ جنگ بندی معاہدے کے اعلان کے بعد اسرائیل کے حملے جاری، 40 فلسطینی شہید
- 42 منٹ قبل
سیاست میں انتقام کا تاثر نہیں ہونا چاہیئے، مولانا فضل الرحمان
- 20 گھنٹے قبل
بھارتی اداکار سیف علی خان گھر میں ڈکیتی مزاحمت پر شدید زخمی، ہسپتال منتقل
- 14 منٹ قبل
پاکستان کا غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم
- ایک گھنٹہ قبل
علی امین گنڈاپور کو درج مقدمات میں تین ہفتوں تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
- ایک گھنٹہ قبل
معاشی چیلنجزکے باوجود پاکستان معاشی استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے، ورلڈ اکنامک فورم
- ایک گھنٹہ قبل
حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور آج ہو گا
- ایک گھنٹہ قبل
بھارتی آرمی چیف کا پاکستان کو دہشت گردی کا مرکز قرار دینا حقائق کے منافی ہے،آئی ایس پی
- 21 گھنٹے قبل
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھنے کے ساتھ مقامی سطح پر بھی قیمتوں میں اضافہ
- 19 گھنٹے قبل
حکومت سندھ کاسرکاری ملازمین کیلئے ای وی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ
- 35 منٹ قبل