Advertisement
پاکستان

حکومت کا تحریک انصاف کے خلاف ڈکلیئریشن سپریم کورٹ بھیجنے کا فیصلہ

اسلام آباد:ترجمان وفاقی حکومت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے خلاف ڈکلیئریشن سپریم کورٹ بھیجنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے،کابینہ کے آئندہ اجلاس میں وزارت قانون ڈکلیئریشن پیش کرے گی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Aug 5th 2022, 1:36 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
حکومت کا تحریک انصاف کے خلاف ڈکلیئریشن سپریم کورٹ بھیجنے کا فیصلہ

اسلام آباد میں کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ تحریک انصاف نے16 اکاونٹس ڈکلیئر نہیں کیے، یہ اکاؤنٹس عمران خان سمیت سینئر قیادت کے نام پر کھلے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ پی پی او 2002ء اور الیکشن ایکٹ 2017ء کے مطابق آیا، حکومت تحریک انصاف کے خلاف پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002ء اور پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ 2017ء کے تحت کارروائی کرنے کی پابند ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف فارن فنڈڈ پارٹی ڈکلیئر ہو چکی ہے، 8 سال کے دوران تحریک انصاف نے کوئی جواب نہیں دیا، اسٹیٹ بینک نے تمام ریکارڈ فراہم کیا، وزیر قانون نے آئینی و قانونی پہلوؤں پر کابینہ کو مفصل بریفنگ دی،  ایف آئی اے کو فوری طور پر انکوائری شروع کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے، اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر سمیت تمام ادارے فیصلے کی روشنی میں انکوائری کریں گے۔

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں افواج پاکستان کے افسران و اہلکار شہید ہوئے ہیں، شہدا بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں انجام دے رہے تھے، آج بھی سیلاب سے متاثرہ افراد کی فوری امداد کی ہدایت کی ہے، کابینہ اجلاس میں این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کی کارروائیوں کو سراہا گیا جبکہ متاثرہ علاقوں میں نقصانات کے سروے کے لیے مفتاح اسماعیل کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

Advertisement
پاکستان میں مہنگائی: آئی ایم ایف کے بعد ورلڈ بینک نے بھی مہنگائی بڑھنے سے خبردار کردیا

پاکستان میں مہنگائی: آئی ایم ایف کے بعد ورلڈ بینک نے بھی مہنگائی بڑھنے سے خبردار کردیا

  • 2 days ago
اوپن اے آئی نے اے آئی ماڈلز کی جانب سے اپنی مانیٹرنگ خود ڈس ایبل کرنیکا انکشاف کیا ہے

اوپن اے آئی نے اے آئی ماڈلز کی جانب سے اپنی مانیٹرنگ خود ڈس ایبل کرنیکا انکشاف کیا ہے

  • 3 days ago
بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کیخلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی: فیلڈ مارشل عاصم منیر

بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کیخلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 21 hours ago
سہ ملکی سیریز: سری لنکا نے انگلینڈ کوتاریخی شکست دے دی

سہ ملکی سیریز: سری لنکا نے انگلینڈ کوتاریخی شکست دے دی

  • a day ago
لاہور:موٹر سائیکل سوار شہری کا اسکوٹی سوار لڑکی پر تشدد، ملزم گرفتار

لاہور:موٹر سائیکل سوار شہری کا اسکوٹی سوار لڑکی پر تشدد، ملزم گرفتار

  • 21 hours ago
پاکستان اوریورپی یونین کا دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

پاکستان اوریورپی یونین کا دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

  • 2 days ago
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی

  • 20 hours ago
بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا سے دور ہونے کی وجہ بتادی

بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا سے دور ہونے کی وجہ بتادی

  • 2 days ago
مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں کے حملہ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں کے حملہ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی

  • 18 hours ago
نئے صوبوں کا قیام اور گورننس اصلkاحات ناگزیر ہیں، ابراہیم حسن مراد

نئے صوبوں کا قیام اور گورننس اصلkاحات ناگزیر ہیں، ابراہیم حسن مراد

  • 12 hours ago
لاہور میں بسنت کی تاریخوں کا اعلان

لاہور میں بسنت کی تاریخوں کا اعلان

  • 21 hours ago
پاکستان، ترکیے،قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی صنعتی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیے

پاکستان، ترکیے،قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی صنعتی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیے

  • 3 days ago
Advertisement