ضمنی انتخابات پر نظر رکھنا ہوگی، میری بیٹی نے کاغذات جمع کرائے ہیں، شاہ محمود
ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی ساکھ متاثر ہوچکی، باشعور شہریوں کو ضمنی انتخابات پر نظر رکھنا ہوگی۔

انہوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت میں روپے کی قدر میں 30 فیصد کمی آئی ہے، ڈھائی سو روپے تک ڈالر گیا ہے، اب بھی شرح کافی اونچی ہے۔
سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ ملتان کے سارے تاجر سراپا احتجاج ہیں وہ بجلی کے بل دکھا رہے ہیں اور جلا رہے ہیں، 17 اگست کو تاجروں نے شٹر ڈاؤن کی کال دے رکھی ہے، تاجروں پرفکس اور ریٹیلر ٹیکس بغیر مشاورت کے لگایا گیا ہے، ایک تاجر نے بتایا کہ بجلی کا بل دکان کے کرائے سے زیادہ ہے، یہ کیفیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے عوام پر ظلم کیا ہے، حکومت نے آئی ایم ایف کے معاہدے کے تحت ہرماہ پٹرول کی قیمت بڑھانی ہے۔
مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چھوٹے دکانداروں پر بھی سیلز ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے، ہم 2 سال کورونا کی کیفیت سے دوچار رہے لیکن اس وقت بجلی کی قیمت اور انکم ٹیکس اتنا بڑھا دیا گیا ہے کہ تاجر کام نہیں کر پا رہے ہیں، اس تناظر میں پاکستان کے لوگوں نے بڑا فیصلہ کرنا ہے۔
پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ این اے 157 میں خاندانوں کی نہیں انسانیت کی بات ہورہی ہے، میری بیٹی مہربانو نے عمران خان کی ہدایت پر کاغذات جمع کرائے ہیں، معاشرے کی تبدیلی میں پڑھی لکھی خاتون کا بڑا کردار ہے، ہمیں پاکستان کی آئندہ نسل کے لئے کردار ادا کرنا ہے، پاکستان کی آدھی آبادی خواتین پر مشتمل ہے۔
پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پارلیمان میں خواتین کے لئے الگ سیٹیں مختص کی گئی ہیں، تحریک پاکستان بھی خواتین کے کردار کے بغیر نامکمل تھی، 1965 کی جنگ اور 2005 کے زلزلے میں بھی خواتین نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا ایک اور سنگ میل ، پہلی مرتبہ ایک لاکھ ستر ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرلی
- 2 دن قبل

وفاقی حکومت نیب کے ذریعے کسی بھی قسم کے سیاسی انتقام اور کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتی،وزیر اعظم
- 2 دن قبل

منفی درجہ حرارت اورشدید برفباری کے باعث مانسہرہ؛ ناران ویلی سیاحوں کیلئےمکمل طور پر بند
- 2 دن قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 2 دن قبل

برطانیہ نے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو ملک بدر کر دیا
- 2 دن قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- ایک دن قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشیا کے صدر کی ملاقات، دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
- 2 دن قبل

روسی فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ آزمائشی پرواز کے دوران آئیوانوو ریجن میں گر کر تباہ،7 افراد جاں بحق
- 2 دن قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- ایک دن قبل

صدر مملکت نے پاکستان کے دورے پر آئے انڈونیشین صدر کو نشان پاکستان سے نواز دیا
- 2 دن قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- ایک دن قبل






