وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب اور بارشوں کے متاثرین کے نقصانات کے ازالے کیلئے مشترکہ سروے کی ضرورت ہے تاکہ حقدار کو اس کا حق مل سکے، چیف سیکرٹری متاثرین کی ضروریات پوری کریں، وفاقی حکومت متاثرین کی مدد کیلئے ہمہ وقت تیاررہیں ۔


تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے ڈیرہ غازی خان، راجن پور اور لسبیلہ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا ۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ڈیرہ غازی خان پہنچنے پر انہیں سیلاب سے ہونے والے نقصانات،ریلیف اور بحالی کے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ سیلاب اور بارشوں سے ہونے والی اموات پرمعاوضہ کی فوری ادائیگی کی جارہی ہے،فصلوں اور گھروں کو پہنچنے والے نقصانات کا مشترکہ سروے کریں گے ، اس ضمن میں این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں جبکہ فوج کی معاونت کے لیے آرمی چیف سے بات ہوگئی ہے وہ بھی اس میں معاونت کرے گی ۔ اس مشترکہ سروے کا مقصد یہ ہے کہ حق دار کو اس کا حق ملے اور کوئی حق دار اس سے محروم نہ رہے۔
ان کاکہنا تھا کہ مشترکہ سروے بہت فائدہ مند ہوگا،اس کی تکمیل کے بعد اجلاس بلا کر انفراسٹرکچر،سڑکوں،پلوں،گھروں اور فصلوں کو پہنچنےوالے نقصان کے ازالہ پر فیصلہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کا پیسہ کسی کی جاگیر نہیں،یہ پیسہ ان پر خرچ ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے صوبائی حکومتوں کی ہرممکنہ مدد کریں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبہ کے تحت پسند ناپسند سے بالاتر ہوکر کام کرنا ہوگا۔بریفنگ کے دوران وزیر اعظم نے چیف سیکرٹری پنجاب کو ہدایت کی کہ وہ متاثرین کے جائز مطالبات حل کریں۔
انہوں نے کہا کہ سروے کو سیاسی پسندوناپسند سے بچانے کے لئے ہر جگہ مشترکہ سروے کی ہدایت کی ہے۔ رکن پنجاب اسمبلی اویس لغاری نے بھی وزیر اعظم کو متاثرہ علاقوں کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ وزیرِ اعظم کو وہاں سیلاب متاثرین کی جاری مدد پر تفصیلی طور پر بریفنگ دی گئی۔
وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ سیلاب اور بارشوں سے 104 اموات ہوئیں،فصلیں اور گھر تباہ ہوئے۔وزیرِ اعظم ڈیرہ غازی خان میں سیلاب متاثرین سے ملاقات بھی کی۔
اس موقع پر وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، معاونِ خصوصی عطاء اللہ تار ڑ، رکنِ قومی اسمبلی سردار ریاض محمود خان مزاری، اسلم بھوتانی اور چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 12 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 10 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 14 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 13 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 9 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 9 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل



