اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے یومِ استحصالِ کشمیر پر پیغام جاری کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کے 5 اگست 2019ء کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں غیر قانونی اور یک طرفہ اقدامات کو 3 سال ہو چکے ہیں، بھارت غیر انسانی فوجی محاصرے اور کشمیری عوام کے مصائب پر بے حسی جاری رکھے ہوئے ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت چوتھے جنیوا کنونشن اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی خلاف ورزی کر رہی ہے ، مقبوضہ کشمیر کی اعلیٰ حریت قیادت بدستور قید ہے، کشمیری نوجوان بھارتی قابض افواج کے ماورائے عدالت قتل کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق اور ہر قسم کی آزادی سے مسلسل محروم رکھا جا رہا ہے ، بھارتی حکومت آبادیاتی ڈھانچہ تبدیل کرنے کے لیے ہندوتوا کے ایجنڈے کو ڈھٹائی سے آگے بڑھا رہی ہے ، بھارتی قابض افواج نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔
وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتِ حال 3 سال میں سنگین طور پر ابتر ہوئی ہے، کشمیری عوام ابھی تک فوجی محاصرے میں ہیں، کشمیری عوام نے جرأت اور دلیری سے بھارتی مظالم کی مہم کو ناکام بنایا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کشمیریوں کے جائز مقصد کے حصول کے لیے ان کی ہر ممکن مدد کی ہے، پاکستان ان کشمیریوں کی آواز بنا رہے گا، جن کی قربانیاں اس وقت بھی جاری ہیں۔
وزیرِ اعظم شہبازشریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم کشمیریوں کے جائز حقوق کے مکمل حصول کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے، جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن مسئلہ مقبوضہ کشمیر کے پُرامن حل میں ہی ہے۔
واضح رہے کہ 3 سال قبل آج کے دن (5 اگست 2019ء کو) بھارت نے ظلم و جبر کا قانون نافذ کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر دیا تھا۔
آج بھارت کے خلاف پاکستان سمیت دنیا بھر میں یومِ استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان
- 9 گھنٹے قبل
اپوزیشن کے تحریری مطالبات کا جواب دینے کیلئے کمیٹی تشکیل
- 10 گھنٹے قبل
اسٹیبشلمنٹ سے براہ راست مذاکرات خوش آئند ہیں، بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق
- 12 گھنٹے قبل
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 22 خوارج ہلاک جبکہ 18 زخمی
- 10 گھنٹے قبل
گوشوارے جمع نہ کرانے پر 139 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل
- 12 گھنٹے قبل
عدالت دیکھناچاہتی ہے کہ ٹرائل میں شہادتوں پر کیسے فیصلہ ہوا، آئینی بینچ
- 14 گھنٹے قبل
مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں دوسرے روز پھر بڑا اضافہ
- 11 گھنٹے قبل
غزہ جنگ بندی معاہدے ، حوثی باغیوں کا بھی اسرائیل کیخلاف کارروائیاں بند کرنے کا اعلان
- 8 گھنٹے قبل
پاراچنار جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر ایک بار پھر فائرنگ
- 13 گھنٹے قبل
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل سنایا جائےگا
- 9 گھنٹے قبل
حکومت نے 7دن کے اندر مذاکرات کا تحریری جواب دینا ہے، عمر ایوب
- 10 گھنٹے قبل
حکومت کے ساتھ مذاکرات میں پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات پیش کردیے
- 13 گھنٹے قبل