ایمن الظواہری کی ہلاکت، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا پاکستان کی سرزمین استعمال ہو: ڈی جی آئی ایس پی آر
راولپنڈی:ڈی جی آئی ایس پی آر نے افغانستان میں امریکی ڈرون سے القاعدہ کے سربراہ کی ہلاکت سے متعلق اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا پاکستان کی سرزمین استعمال ہو۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائیریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ ایمن الظواہری کے واقعے پر دفترخارجہ نے واضح پیغام جاری کردیا ہے، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے کہ پاکستان کی سرزمین استعمال ہو۔
ترجمان پاک فوج کہا کہ قیاس آرائیوں سے اجتناب کرنا چاہیے، جس کا جو دل کرتا ہے سوشل میڈیا پر لکھ دیتا ہے، دشمن ممالک کی طرف یہ چیزیں فیڈ کی جاتی ہیں،ایسی چیزوں سے صرف ملک کا نقصان ہوتا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ یکم اگست کو ہیلی کاپٹر کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، افسران فلڈ ریلیف کے کاموں کی نگرانی کررہے تھے، حب ڈیم کے پاس اچانک موسم خراب ہوا اور ہیلی کاپٹر کریشن ہوگیا۔
ان کا کہنا تھا کہ حادثے کی ساری تفصیلات ہمارے پاس آچکی ہیں، حادثے کے بعد جس طرح قوم کی سپورٹ ملی جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے، اسی قوم کے سپورٹ کی وجہ سے ہماری فوج کھڑی ہے۔

نوجوانوں کی تعلیمی قابلیت کو بڑھانے کے لیے موثر اقدامات حکومت کی اولین ترجیح ہے،شہباز شریف
- 9 گھنٹے قبل

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزراءکی اے آئی ٹریننگ ، وزیراعلیٰ مریم نواز نے خود لیڈ کیا
- 9 گھنٹے قبل

آئی ایس پی آر کی جانب سے افواجِ پاکستان کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے شاندار نغمہ ریلیز
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان کے نامور اداکار خالد حفیظ خان انتقال کرگئے
- 9 گھنٹے قبل

سی ٹی ڈی کی پشین میں کارروائی ، 10 خارجی دہشتگرد جہنم واصل
- 9 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 6 گھنٹے قبل

تیراہ میں کوئی آپریشن نہیں ہو رہا،کے پی حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ فوج اور آپریشن پر ڈالنا چاہتی ہے،وزیر دفاع
- 6 گھنٹے قبل

انڈر 19 ورلڈ کپ:پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا،قومی ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان
- 4 گھنٹے قبل

حکومت قومی و اقتصادی ترقی کے لیے نئی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،شہباز شریف
- 3 گھنٹے قبل

سانحہ گل پلازہ: سندھ کابینہ نے شہدا ءکے اہلخانہ کو ایک کروڑ روپے فی کس دینے کی منظوری دیدی
- 8 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے چیئرمین قومی احتساب بیورو کی ملاقات،مصنوعی ذہانت ، ای آفس نظام، نیب کی کارکردگی کوسراہا
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے میانمار کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دیرینہ تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
- 9 گھنٹے قبل










