Advertisement

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے ایک اور تمغہ جیت لیا

برمنگھم:کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی پے در پے کامیابیاں، عنایت اللہ نے میٹ ریسلنگ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Aug 6th 2022, 3:36 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے ایک اور تمغہ جیت لیا

تفصیلات کے مطابق برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے مقابلوں میں پاکستان کے عنایت اللہ پہلوان نے 65 کلو گرام کیٹگری میں شاندار جیت اپنے نام کی ہے۔

پشاور سے تعلق رکھنے والے عنایت اللہ نے اسکاٹ لینڈ کے پہلوان کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا ہے، عنایت اللہ نے اپنے حریف کو دس صفر سے شکست دی۔

خیال رہے کہ کامن ویلتھ گیمز 2022ء میں پاکستان اب تک 1 گولڈ اور 2 برانز میڈل جیت چکا ہے، پاکستان کے مجموعی میڈلز کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔

Advertisement