جی این این سوشل

پاکستان

الیکشن کمیشن نے مردہ قرار دیئے گئے ایک لاکھ 15 ہزار 100 ووٹرز کو زندہ تسلیم کر لیا

الیکشن کمیشن نے مردہ قرار دیئے گئے ایک لاکھ 15 ہزار 100 ووٹرز کو دوبارہ تصدیقی عمل میں زندہ تسلیم کر لیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

الیکشن کمیشن نے مردہ قرار دیئے گئے ایک لاکھ 15 ہزار 100 ووٹرز کو زندہ تسلیم کر لیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

اس ضمن میں جاری دستاویزات کے مطابق پہلی تصدیقی مہم میں 32 لاکھ 8 ہزار 895 ووٹرز کو مردہ قرار دیا گیا تھا، دوبارہ تصدیقی مہم میں 30 لاکھ 93 ہزار 877 ووٹرز مردہ قرار پائے ہیں۔

دستاویزات میں انکشاف ہوا کہ مردہ قراردیئےگئے ووٹرز کو ٹائپنگ غلطی کی وجہ سے لسٹ میں شامل کیا گیا تھا، دوبارہ تصدیق کے بعد ووٹرز کو انتخابی فہرست میں شامل کردیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے تمام فیلڈ دفاتر کو ووٹرز لسٹوں کو رینڈم چیکنگ اور حتمی اشاعت 25 اگست کو یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

تجارت

نان اور روٹی کی کم قیمت قبول نہیں ، نان بائی ایسوسی ایشن کا احتجاج

انہوں نے کہا کہ حکومت کا 16 روپے 2019 کا ریٹ ہے جب آٹا 850 روپے کا تھا ، اب آٹا 12 ہزار روپے میں فروخت ہورہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نان اور روٹی کی  کم قیمت قبول نہیں ، نان بائی ایسوسی ایشن کا احتجاج

راولپنڈی: ڈپٹی کمشنرراولپنڈی  کی جانب  سے روٹی کی قیمت میں کمی اور نان بائی قائدین کی گرفتاریوں کے خلاف جڑواں شہروں کے نان بائیوں نے ہڑتال کر کے تنور بند کر دیے جس سے شہری روٹی نان پراٹھہ سے مکمل محروم ہوگئے اور ناشتہ میں شدید مشکلات کا سامنا کیا۔


تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی طرف سے روٹی کی قیمت 20 روپے سے کم کر کے 16 روپے اور نان کی قیمت 20 روپے مقرر کرنے، تندوروں کے چالان ، بھاری جرمانوں اور قائدین کی گرفتاریوں کے خلاف نان بائی 3 روزہ ہڑتال پر چلے گئے جس سے تندور بند ہوگئے۔

راولپنڈی اور گردونواح کے عوام تندوروں کی بندش سے  ناشتہ کرنے میں مشکلات کا شکار رہے۔ بڑی تعداد میں شہری بغیر ناشتہ کے دفاتر اور طلبہ اسکول گئے جبکہ اکثریت نے ڈبل روٹی اور پاپوں پر گزارہ کیا۔
سیکرٹری جنرل نان بائی ایسوسی ایشن خورشید قریشی کا کہنا ہے ابتدائی طور پر یہ ہڑتال 3 روزہ ہے اس میں اضافہ بھی ممکن ہے ، ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے باہر دھرنا بھی دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا 16 روپے 2019 کا ریٹ ہے جب آٹا 850 روپے کا تھا ، اب آٹا 12 ہزار روپے میں فروخت ہورہا ہے اور بجلی و گیس کی قیمتوں میں 1 ہزار فیصد اضافہ ہوچکا ہے، ایک طرف روٹی کی قیمت 4 روپے کم اور دوسری طرف پٹرولیم مصنوعات کی قیمت 8 روپے بڑھا دی گئی ہے، یہ کمی واپس لی جائے وگرنہ طویل دورانیے کی ہڑتال پر جاسکتے ہیں ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سابق پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کی طبیعت ناساز

 یاسمین راشد کو سخت سکیورٹی میں جیل سے سروسز اسپتال لایا گیا، سابق وزیر صحت کا میڈیکل ایمرجنسی میں معائنہ کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سابق پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کی طبیعت ناساز

لاہور: سابق پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت ناساز ہو گئی ۔

تفصیلات کےمطابق  یاسمین راشد کو سخت سکیورٹی میں جیل سے سروسز اسپتال لایا گیا، سابق وزیر صحت کا میڈیکل ایمرجنسی میں معائنہ کیا گیا،  یاسمین راشد کا پلمونولوجی اور میڈسن کے ڈاکٹرز نے چیک اپ کیا ،  ڈاکٹرز کے مطابق یاسمین راشد کو سانس کی تکلیف اور کھانسی کی شدت ذیادہ ہونے کی شکایت ہے ۔

یاد رہے کہ انہوں نے 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لیا تھا۔ انہوں نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے جہاں ان کا مقابلہ سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ہوا تھا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ملک کے مختلف شہرو ں میں بارش کا امکان

سندھ میں بیشتر مقامات پرتیز ہوائیں چلنے ، گرج چمک کیساتھ بارش اورژالہ باری کاامکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک کے  مختلف شہرو ں میں بارش کا امکان

اسلام آباد : محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر،اسلام آباد، پنجاب،بلوچستان اورسندھ میں بیشتر مقامات پرتیز ہوائیں چلنے ، گرج چمک کیساتھ بارش اورژالہ باری کاامکان ہے۔

آج (جمعرات) صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارت اسلام آباد انیس ڈگری سینٹی گریڈ لاہور چھبیس کراچی اٹھائیس پشاور اکیسکوئٹہ تیرہگلگت پندرہمری گیارہاور مظفرآباد سولہ ڈگری سینٹی گریڈبھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر، جموں،پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اوربارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ، تیز ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے جبکہ Leh میں مطلع ابرآلود، تیزہوائیں چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پربرفباری متوقع ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت: سرینگر،پلوامہ اوربارہ مولہ میں بارہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں تئیس،Leh دو،اننت ناگ گیارہ اور شوپیاں میں نو ڈگری سینٹی گریڈ ہے ۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll