جی این این سوشل

پاکستان

تحریک انصاف کا 14 اگست کو اسلام آباد میں جلسے کا اعلان

اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت سیاسی کمیٹی کےاجلاس میں 14 اگست کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

تحریک انصاف  کا 14 اگست کو اسلام آباد میں جلسے کا اعلان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں اسلام آباد میں جلسے کے اعلان سے متعلق مشاورت بھی کی گئی جس کے بعد شرکاء نے فیصلہ کیا کہ 14 اگست کو اسلام آباد  پریڈ گراؤنڈ میں پارٹی کے زیر اہتمام جلسہ ہوگا۔

بتایا گیا ہے کہ سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں ممبران اسمبلی کے استعفوں سے متعلق پاکستان تحریک انصاف کی قانونی حکمت عملی پر بریفنگ بھی دی گئی۔

پاکستان

عمران خان یا تحریک انصاف کی شمولیت کے بغیر کروایا گیا کوئی بھی الیکشن غیرآئینی، غیرقانونی اور غیراخلاقی ہوگا،ترجمان

چیئرمین عمران خان کے بغیر منصفانہ انتخابات کے حوالے سے نگران وزیراعظم کے بیان پر  پی ٹی آئی کی جانب سے شدید ردعمل

پر شائع ہوا

Nouman Haider

کی طرف سے

عمران خان یا تحریک انصاف کی شمولیت کے بغیر کروایا گیا کوئی بھی الیکشن غیرآئینی، غیرقانونی اور غیراخلاقی ہوگا،ترجمان

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پاکستان کی سب سے بڑی اور وفاقی سطح پر عوام کی واحد نمائندہ سیاسی جماعت ہے

تحریک انصاف اور چیئرمین عمران خان کے بغیر منصفانہ انتخابات کے حوالے سے نگران وزیراعظم کے بیان پر  پی ٹی آئی کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار  کرتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم کا بیان آئین و جمہوریت اور ملکی مفادات کے حوالے سے ریاستی ڈھانچے میں پائی جانے والی عدم حساسیّت کا مظہر ہے۔ مقبولیت کے تمام معیارات کے مطابق عمران خان بلاشرکتِ غیرے ملک کے مقبول ترین سیاسی قائد ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ نگران وزیراعظم کو معلوم ہونا چاہئے کہ عمران خان یا تحریک انصاف کی شمولیت کے بغیر کروایا گیا کوئی بھی الیکشن غیرآئینی، غیرقانونی اور غیراخلاقی ہوگا جسے عوام ہرگز قبول نہیں کریں گے، غیرمعمولی عوامی تائید کی حامل سیاسی قیادت اور جماعتوں کو مصنوعی، غیرجمہوری اور غیرآئینی طریقوں سے انتخاب سے باہر کرنے کے نتائج ہمیشہ تباہ کن ہوا کرتے ہیں۔

پارٹی ترجمان کا کہنا تھا کہ دستور، قانون، جمہوریت اور اخلاق نگران وزیراعظم کو سیاست و انتخاب پر اثرا انداز ہونے کے کسی غیرفطری، غیرجمہوری اور غیرآئینی منصوبے کا حصہ بننے کی ہرگز اجازت نہیں دیتے، انوارالحق کاکڑ اپنے بیان کی فوری وضاحت کریں اور بطور نگران وزیراعظم اپنی حکومت کو جمع تفریق کے شرانگیز منصوبوں سے مکمل الگ کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

ایف آئی اے کی ملک بھر میں کرنسی اسمگلرز اور حوالہ ہنڈی کے خلاف کارروائیاں

18 کروڑ سے زائد کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی

پر شائع ہوا

Nouman Haider

کی طرف سے

ایف آئی اے کی ملک بھر میں کرنسی اسمگلرز اور حوالہ ہنڈی کے خلاف کارروائیاں

ایف آئی اے کی کرنسی سمگلرز اور حوالہ ہنڈی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں،18 کروڑ سے زائد کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی

ایک  ہفتے کے دوران ملک بھر میں کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف 38 چھاپہ مار کاروائیاں کی گئیں،چھاپہ مار کارروائیوں کے نتیجے میں 63 ملزمان کو گرفتار کر کے 39 مقدمات درج کئے گئے۔

گزشتہ ہفتے کے دوران ہنڈی حوالہ میں ملوث ملزمان کے خلاف 8 انکوائریوں کی تفتیش بھی مکمل کر لی گئی،گرفتار ملزمان سے مجموعی طور پر 18 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی،برآمد ہونے والی کرنسی میں 21831 امریکی ڈالرز جبکہ 5 کروڑ 39 لاکھ روپےسے زائد مالیت کی دیگر غیر ملکی کرنسی شامل ہے۔

برآمد کی گئی کرنسی میں 12 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی پاکستانی کرنسی بھی شامل ہے،گرفتار ملزمان مختلف کاروبار کی آڑ میں کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث تھے،ایف آئی اے نے ہنڈی حوالہ اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا۔

بیرون ملک مقیم ہنڈی حوالہ اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج  ڈیلروں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا جا چکا ہے،ملزمان کی گرفتاری کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھی معاونت حاصل کی جا رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نگران وفاقی وزیر وزرائے ثقافت کی 12ویں کانفرنس میں شرکت کے لیے قطر روانہ

نگران وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت جمال شاہ کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

پر شائع ہوا

Nouman Haider

کی طرف سے

نگران وفاقی وزیر وزرائے ثقافت کی 12ویں کانفرنس میں شرکت کے لیے  قطر روانہ

نگران وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت جمال شاہ 25 سے 26 ستمبر تک قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقد ہونے والی اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے ثقافت کی 12ویں کانفرنس میں شرکت کے لیے اتوار کو قطر روانہ ہوگئے۔

قطر کے وزیر مملکت برائے ثقافت اور اسلامی عالمی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم او آئی سی کے ڈائریکٹر جنرل نے مشترکہ طور پر وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ اور ثقافت کو مدعو کیا ہے۔

نگران وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت جمال شاہ کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے جو ثقافتی امور پر توجہ مرکوز کرے گا تاکہ ثقافتی منصوبہ بندی اور ترقی کے اشاریوں کے شعبوں میں مشترکہ ثقافتی عمل کو بڑھایا جائے اور ثقافتی املاک کی غیر قانونی اسمگلنگ وغیرہ سے نمٹا جاسکے۔

 
پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll