Advertisement
پاکستان

تحریک انصاف کے ممبر اسمبلی پرقاتلانہ حملہ،6افراد جاں بحق

لوئردیر:تحریک انصاف ممبر صوبائی اسمبلی ملک لیاقت کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر اگست 7 2022، 4:13 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
تحریک انصاف کے ممبر اسمبلی پرقاتلانہ حملہ،6افراد جاں بحق

تفصیلات کے مطابق لوئر دیر میں تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی ملک لیاقت علی پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے جس میں پولیس اور لیویز اہلکاروں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ملک لیاقت بھی زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ان کے علاوہ 4 مزید افراد زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق قاتلانہ حملے میں ایم پی اے ملک لیاقت کا بھائی جہان عالم اور بھتیجا یاسر بھی جاں بحق ہوئے جبکہ پولیس اہلکار نصیر اور لیویز اہلکار بادشاہ بھی جاں بحق افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال تیمرگرہ منتقل کردیا گیا جبکہ ایم پی اے ملک لیاقت علی کو تشویشناک حالت کے پیش نظر پشاور منتقل کیا جارہا ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ملک لیاقت خان پر قاتلانہ حملے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی ہے، مجرمان کی گرفتاری کے لیے فوری کارروائی کی ہدایت۔

Advertisement