جی این این سوشل

پاکستان

رانا ثناءکو پنجاب کی حدود میں داخل ہوتے ہی گرفتار کر لیا جائے گا:شہباز گل

لاہور:رہنما پاکستان تحریک انصاف شہباز گل نے کہا ہے کہ 25 مئی واقعہ پر کارروائی کے دوران اگررانا ثناء اللہ پیش نہ ہوئے تو ان کو پنجاب کی حدود میں داخل ہوتے ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

رانا ثناءکو پنجاب کی حدود میں داخل ہوتے ہی گرفتار کر لیا جائے گا:شہباز گل
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں شہباز گل نے کہا کہ اگلے چند دن میں پنجاب میں کمیٹی 25 مئی کی قتل و غارت پر اپنی کارروائی شروع کرے گی۔

انہوں نے جاری پیغام میں کہا کہ اگر وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کمیٹی کے سامنے پیش نہ ہوئے تو ان کو پنجاب کی حدود میں داخل ہوتے ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔

پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف اور دبئی کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان میں ٹیلیفونک رابطہ

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے وزیراعظم شہباز شریف  کی نیک تمناؤں کو سراہتے ہوئے پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لئے اپنی نیک تمناؤں اور جذبات کا اظہار کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم شہباز شریف اور دبئی کے  صدر شیخ محمد بن زید النہیان میں ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد : وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے درمیان آج (جمعہ) کی شام ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

وزیر اعظم نے متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام کے اس بلند حوصلے، مضبوط عزم اور بے مثال کارکردگی کو سراہا جس کے ساتھ انہوں نے حالیہ بارشوں سے پیدا ہونے والے چیلنجوں کا مقابلہ کیا ، انہوں نے متحدہ عرب امارات کے صدر کی تعریف کی جنہوں نے ایک بار پھر اپنی شاندار قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور اماراتی عوام کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں بھی حالیہ دنوں میں شدید بارشیں ہوئی ہیں جس کے نتیجے میں کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔ وزیر اعظم نے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور دیا اور تجویز دی کہ دونوں ممالک اس شعبے میں اپنے تعاون کو مضبوط کریں۔

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے وزیراعظم شہباز شریف  کی نیک تمناؤں کو سراہتے ہوئے پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لئے اپنی نیک تمناؤں اور جذبات کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ دونوں رہنماؤں نے کثیر جہتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

دارلحکومت کے تجارتی مرکز میں آتشزدگی

ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ آگ بجھانےکےلیےپاکستان نیوی کی مددبھی لےلی گئی، ٹینکرمیں پٹرول ہونےکی وجہ سےآگ بجھانےمیں مشکلات کاسامناہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دارلحکومت کے تجارتی مرکز میں آتشزدگی

اسلام آباد : اسلام آبادکےتجارتی مرکزبلیوایریامیں پٹرول ٹینکرمیں آگ لگ گئی، ایم سی آئی کی2فائربریگیڈآگ بجھانےمیں مصروف ہیں۔ 

ڈپٹی کمشنراسلام آبادعرفان نواز میمن کا کہنا ہے ری فیلنگ کے لیےآنے والے ٹینکرمیں آگ لگی، آگ لگنےکی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکرکو لگی آگ پر80 فیصدقابوپالیا گیا ہے۔ ڈی سی اسلام آباداورمتعلقہ اسسٹنٹ کمشنرموقع پرموجود ہیں۔

ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ آگ بجھانےکےلیےپاکستان نیوی کی مددبھی لےلی گئی، ٹینکرمیں پٹرول ہونےکی وجہ سےآگ بجھانےمیں مشکلات کاسامناہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

چینی شہریوں کی سیکیورٹی کو ہر صورت ممکن بنائیں گے ، وزیر داخلہ

محسن نقوی نے کہا کہ غیر ملکی شہریوں کے تحفظ کے لیے ایس او پیز پر عملدرآمد میں غفلت برتنے پر سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چینی شہریوں کی سیکیورٹی کو ہر  صورت ممکن بنائیں گے  ، وزیر داخلہ

اسلام آباد : وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پولیس سمیت تمام سیکیورٹی ادارے پاکستان میں چینی شہریوں کے تحفظ کے لیے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔

اسلام آباد میں نیکٹا کے ہیڈ کوارٹرز میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ غیر ملکی شہریوں کے تحفظ کے لیے ایس او پیز پر عملدرآمد میں غفلت برتنے پر سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

محسن نقوی نے کہا کہ مشترکہ آپریشن کے ذریعے کچے کے علاقے سے شرپسند عناصر کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشنز کے لیے ڈرون سمیت جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہمیں اپنے محکموں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وفاق اس سلسلے میں صوبوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔

واضح رہے وزیر داخلہ نے انسداد سمگلنگ آپریشنز پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام محکموں کو سمگلروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کو یقینی بنانا ہوگا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll