عدالت نے اقدام قتل کے مقدمے میں گرفتار مسلم لیگ ن کے رہنما نذیر چوہان کی ضمانت 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر لی۔


تھانہ جوہر ٹاؤن کی حدود میں اقدام قتل کے مقدمے میں گرفتار لیگی رہنما نذیر چوہان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد آج مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
رکن پنجاب اسمبلی شبیر احمد گجر نے کہا کہ انہیں نذیر چوہان کی رہائی پر کوئی اعتراض نہیں ہے جس پر عدالت نے نذیر چوہان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
دوسری جانب پنجاب کے ضمنی الیکشن میں پی پی 167 لاہور سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر کامیاب ہونے والے رکن اسمبلی شبیر احمد گجر اور نذیر چوہان نے ماڈل ٹاؤن کچہری میں ایک دوسرےکو گلے بھی لگایا۔
ایم پی اے شبیر احمد گجر کا کہنا تھا لڑائی جھگڑے اور دشمنی کی سیاست نہیں ہونی چاہیے، ہمیں عوام کی بھلائی کی سیاست کرنی چاہیے، اللہ کی رضا کے لیے نذیر چوہان کو معاف کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبیر احمد گجر نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدوار نذیر چوہان کو شکست دی تھی۔ شبیر گجر نے 40 ہزار 206 ووٹ لیے تھے جبکہ نذیر چوہان کو 26 ہزار 535 ووٹ ملے تھے۔

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 8 hours ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 12 hours ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 13 hours ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- a day ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- a day ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- a day ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- a day ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- a day ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 13 hours ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- a day ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 10 hours ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 9 hours ago



