امام عالی مقام حضرت امام حسین رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی عظیم قربانیوں کی یاد میں ملک بھر میں مجالس برپا ہوئیں اور جلوس نکالے گئے۔


لاہور میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نثار حویلی اندرون موچی گیٹ سے برآمد ہوا، مرکزی جلوس کل شام امام بارگاہ کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔
لاہور میں 9 محرم کا ایک اور مرکزی جلوس پانڈو اسٹریٹ اسلام پورہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا، جلوس صبح پانڈو اسٹریٹ سے ہی برآمد ہوا تھا۔
اسلام آباد میں9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ اثنا عشری پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔
پشاور کے مختلف علاقوں سے شب عاشور کے جلوس برآمدہوگئے، مختلف امام بارگاہوں سے شب عاشور کے 16 جلوس برآمد ہوئے۔
جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے اذان فجر کے وقت اختتام پذیر ہوں گے۔
روہڑی میں امام بارگاہ شاہ عراق سے برآمد نویں محرم الحرام کے ساڑھے پانچ سو سالہ قدیمی نو ڈھالہ تعزیعے کے جلوس کے شرکاء آج رات میدان کربلا میں قیام کریں گے۔ شدید گرمی میں جلوس کےشرکاء پر پانی کا چھڑکاؤ کیا گیا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
حیدرآباد میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ چہاردہ معصومین پہنچ کر اختتام پذیر ہوا، جلوس کے راستوں پر عزاداروں کے لیے سیبلیں، نذر و نیاز کا اہتمام بھی کیا گیا۔
میرپور خاص، بدین، سجاول، کندھ کوٹ سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں نکالے گئے جلوس اپنی منزلوں پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئے۔
ملتان میں مرکزی جلوس امام بارگاہ ممتاز آباد سے برآمد ہو کر اپنےمقررہ راستوں سےگزر اسی مقام پر اختتام پذیر ہوا۔
فیصل آبادمیں 9 محرم الحرام کے سلسلہ میں 93 جلوس اور 138مجالس ہوئیں، مرکزی جلوس امام بار گاہ حیدریہ امین پور بازار سے برآمد ہوا۔
جھنگ میں نویں محرم کا مرکزی جلوس امام بارگاہ قصر زہرا جبکہ گوجرانوالہ میں امام بارگاہ حویلی سادات سے مرکزی جلوس برآمد ہوا۔
میانوالی میں عزاداروں نے دریائے سندھ میں کشتیوں پر ماتمی جلوس نکالا، رحیم یار خان، بہاولپور، چنیوٹ، جہلم سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں جلوس نکالے گئے۔
پاراچنار میں مرکزی امام بارگاہ سے عزاداری کا مرکزی جلوس برآمد ہوا، جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس اسی مقام پر نماز فجر میں اختتام پذیر ہوگا۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں نویں محرم الحرام کا ماتمی جلوس مرکزی امام بارگاہ بموں شاہ سے جبکہ مظفرآباد میں امام بارگاہ بیلہ نور شاہ سے مرکزی جلوس برآمد ہوا۔
گلگت، اسکردو، سمیت گلگت بلتستان بھر میں شہدائے کربلا کی یاد میں جلوس نکالے گئے۔

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ علامہ راجہ ناصر عباس سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر، نوٹیفکیشن جاری
- 11 گھنٹے قبل

وزیرِ دفاع خواجہ آصف سے صومالیہ کے سفیرکی ملاقات ،دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال
- 4 گھنٹے قبل

افغانستان سے دہشت گردوں کو لا کر بسانے کا فیصلہ فاش غلطی تھی،دہشت گردی بڑھنے کی وجہ یہی ہے،وزیراعظم
- 10 گھنٹے قبل

سونا مسلسل دوسرے روز بھی ہزاروں روپے مہنگا، فی تو لہ کتنے کا ہو گیا؟
- 10 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا بڑا فیصلہ،امریکی جنگی طیارے گرین لینڈ پہنچنا شروع
- 10 گھنٹے قبل
فی الحال اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں اگر ہوا تو چھپائیں گے نہیں،چئیرمین پی ٹی آئی
- 4 گھنٹے قبل

گُل پلازہ کے دو فلور کلیئر، اموات 27 ہوگئیں، 85 لاپتہ افرادکی تلاش جاری
- 10 گھنٹے قبل

معروف مذہبی شخصیت حضرت مولانا قاری مفتاح اللہ انتقال کر گئے
- 10 گھنٹے قبل

لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی تحقیق کے شعبے میں پہلی وومن یونیورسٹی بن گئی
- 10 گھنٹے قبل
لاہو ر میں منکی پاکس کا خطرہ سنگین،مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
- 9 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کر دی
- 10 گھنٹے قبل

سابق کپتان شعیب ملک نے پاکستان سپر لیگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- 6 گھنٹے قبل





.webp&w=3840&q=75)



