جی این این سوشل

پاکستان

بنی گالہ کے اطراف کوئی آپریشن نہیں ہورہا، اسلام آباد پولیس

اسلام آباد : سابق وزیر اعظم عمران خان کی فُول پروف سیکیورٹی کے لیے اسلام آباد پولیس کے76سے زائد اہلکارتعینات ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بنی گالہ کے اطراف کوئی آپریشن نہیں ہورہا، اسلام آباد پولیس
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اس حوالے سے ترجمان اسلام آباد پولیس نے اپنے بیان میں تفصیلات بیان کی ہیں، ترجمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی سیکیورٹی کیلئے اسلام آباد پولیس کے76سے زائد اہلکارتعینات ہیں۔

ترجمان کے مطابق عمران خان کے ساتھ ایک ایس پی بطور چیف سکیورٹی افسر تعینات ہیں، بنی گالہ کی طرف کسی بھی قسم کا کوئی آپریشن تا حال نہیں ہورہا۔

ترجمان نے کہا کہ ہماری عوام سے گزارش ہے کہ کسی بھی قسم کے پروپیگنڈے یا جھوٹی خبروں پر دھیان نہ دیں، اسلام آباد کیپٹل پولیس قانون کے تحت تمام اقدامات کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ مزید سیکیورٹی کیلئے کسی دوسرے صوبے سے نفری کی ضرورت پڑی تو اس کے لیے باضابطہ درخواست کریں گے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں سے درخواست ہے کہ اپنے اردگرد صورتحال پر نظر رکھیں، دہشت گردی سے لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے پولیس کی مدد کریں۔

پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کو امریکی صدر کا خط، ساتھ کھڑے رہنے کی یقین دہانی

نو منتخب حکومت کےلئے نیک تمناؤں کا اظہار

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم شہباز شریف کو امریکی صدر  کا خط، ساتھ کھڑے رہنے کی یقین دہانی

امریکی صدر جوبائیڈن نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا، انہوں نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر شہباز شریف کو مبارک باد دی، امریکی صدر نے کہا کہ پاک امریکا شراکت داری دنیا کی سلامتی کے لیے اہم ہے، اہم چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف کو امریکی صدر جو بائیڈن نے خط لکھا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کے منصب سنبھالنے کے بعد امریکی صدر کا یہ پہلا خط ہے۔

خط میں امریکی صدر نے پاکستان کی نومنتخب حکومت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان شراکت داری دنیا اور ہمارے عوام کی سلامتی یقینی بنانے میں نہایت اہم ہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے خط میں کہا گیا کہ دنیا اور خطے کو درپیش وقت کے اہم ترین چیلنجز کا سامنا کرنے میں امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا، صحت عامہ کا تحفظ، معاشی ترقی اور سب کے لیے تعلیم مشترکہ وژن ہے جسے مل کر فروغ دیتے رہیں گے۔

خط میں کہا گیا کہ امریکا پاکستان گرین الائنس فریم ورک سے ماحولیاتی بہتری کے لیے ہم اپنے اتحاد کو مزید مضبوط کریں گے، پائیدار زرعی ترقی، آبی انتظام اور 2022 کے سیلاب کے تباہ کن اثرات سے بحالی میں پاکستان کی معاونت جاری رکھیں گے، پاکستان کے ساتھ مل کر انسانی حقوق کے تحفظ اور ترقی کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں۔

جوبائیڈن نے خط میں مزید کہا کہ دونوں اقوام کے درمیان استوار مضبوط پارٹنرشپ کو تقویت دیں گے، دونوں ممالک کے عوام کے درمیان استوار قریبی رشتے مزید مضبوط بنائیں گے۔

یاد رہے کہ طویل عرصے کے بعد کسی بھی امریکی صدر کا پاکستانی وزیراعظم کو پہلا سفارتی خط لکھا گیا ہے، امریکی صدر کا تہنیتی خط پاکستان اور امریکہ کے درمیان سفارتی تعلقات میں بحالی کا عندیہ ہے۔

سائفر اور پی ٹی آئی کے الزامات سے دونوں ممالک کے تعلقات میں سرد مہری آگئی تھی، وزیراعظم شہباز شریف کے آنے کے بعد امریکا کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی اور بہتری میں نمایاں پیش رفت دیکھنے میں آئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ٹریکٹروں کی پیداوارمیں 8 ماہ کے دوران 68 فیصد اضافہ

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں زرعی ٹریکٹروں کے 18928 یونٹس کی پیداوار ریکارڈکی گئی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹریکٹروں کی پیداوارمیں 8 ماہ کے دوران 68 فیصد اضافہ

اسلام آباد: ملک میں ٹریکٹروں کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 68 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ملک میں زرعی ٹریکٹروں کے 31915 یونٹس کی پیداوار ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ 68.61 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں زرعی ٹریکٹروں کے 18928 یونٹس کی پیداوار ریکارڈکی گئی تھی۔

فروری میں ٹریکٹروں کے 3366یونٹس کی پیداوار ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں ایک فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال فروری میں ملک میں ٹریکٹروں کے 3330 یونٹس کی پیداوار ریکارڈکی گئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ملک میں ملت کے 20666 یونٹس ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 81 فیصدزیادہ ہے،

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

ہیلتھ اور او ٹی سی سیکٹر کے تحفظات دور کیے جائیں اور اس کی ساکھ و عزت کا خیال رکھا جائے، کاشف انور کا مطالبہ

چھاپے مارنے کے طریقہ کار کی وجہ سے یہ سیکٹر اور اس سے وابستہ ورکرز پریشان ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہیلتھ اور او ٹی سی سیکٹر کے تحفظات دور کیے جائیں اور اس کی ساکھ و عزت کا خیال رکھا جائے،  کاشف انور کا مطالبہ

لاہور: لاہور چیمبر کے صدر کاشف نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب میں ہیلتھ اور او ٹی سی سیکٹر کے تحفظات کو دور کیا جائے،مینوفیکچرنگ یونٹس پر چھاپے اس شعبے کی ساکھ کو متاثر کر رہے ہیں جس سے ملکی برآمدات پر بھی منفی اثرات مرتب ہونگے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب میں ہیلتھ اور او ٹی سی سیکٹر کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وفد نے لاہور چیمبر کے صدر کو بتایا کہ گذشتہ کچھ عرصہ کے دوران پنجاب میں ہیلتھ اور اوور دی کاؤنٹر (OTC مصنوعات) کے مینوفیکچرنگ یونٹس پر چھاپوں میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ شعبہ معیارات اور قواعد و ضوابط کی اہمیت کو سمجھتا ہے لیکن چھاپے مارنے کے طریقہ کار کی وجہ سے یہ سیکٹر اور اس سے وابستہ ورکرز پریشان ہیں۔

کسی کوتاہی کی صورت میں براہ راست چھاپے مارنے کی بجائے پہلے وارننگ دی جائے اور معاملے کی تشہیر کر کے ساکھ متاثر نہ کی جائے وگرنہ برآمدی شعبہ پر منفی اثرات مرتب ہونگے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll