جی این این سوشل

پاکستان

تحریک انصاف کا شہبازگل کی گرفتاری کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنےکا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے شہباز گل کی گرفتاری کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

تحریک انصاف کا شہبازگل کی گرفتاری کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنےکا فیصلہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں  پی ٹی آئی لیگل ٹیم کے رکن فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم فوری اسلام آباد ہائی کورٹ جا رہے ہیں، 5 مختلف تھانوں کے چکر لگانے کے باوجود شہباز گل کا پتا نہیں چل سکا، ایف آئی اے سے بھی رابطہ کیا وہ بھی کچھ نہیں بتا رہے۔

فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ کسی کے خلاف کوئی ایف آئی آر درج ہو تو پبلک ہونی چاہیے، شہباز گل کے معاملے پر حبس بے جا کی درخواست دائر کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں رہ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شہباز گل کی گرفتاری پر عدالت سے رجوع کرنےکا فیصلہ عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے پی ٹی آئی قیادت کے اجلاس میں کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ درخواست علی اعوان کی جانب سے تیار کی گئی ہے اور  فیصل چوہدری شہباز گل کے مقدمے میں معاونت کریں گے۔

خیال رہےکہ اسلام آباد پولیس نے بغاوت کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل کو گرفتار کرلیا ہے، ذرائع کے مطابق شہباز گل کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ غداری کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے، مقدمہ ضلعی انتظامیہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

دنیا

یوکرین کے چار پاور پلانٹس پر روسی میزائل حملے

یوکرین کے حکام کے مطابق روس نے گزشتہ شب بڑے پیمانے پر میزائل حملوں میں توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

یوکرین کے چار پاور پلانٹس پر روسی میزائل حملے

روس نے بڑے پیمانے پر یوکرائن کے 4 پاور پلانٹس پر میزائل حملے کر دیئے۔ روس نے میزائل حملوں میں توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔ یہ روس کا حالیہ مہینوں میں یوکرینی پاور اسٹیشنز پر چوتھا فضائی حملہ ہے۔

یوکرینی دارالحکومت کیف میں حکام نے بتایا ہے کہ روس کی جانب سے گزشتہ شب کے دوران  میزائلوں کے بڑے پیمانے پر کیے گئے حملوں میں چار ملکی پاور پلانٹس کو نقصان پہنچا ہے۔

ماسکو نے گزشتہ کچھ مہینوں میں یوکرینی توانائی کی تنصیبات پر حملے تیز کر دیے، جس سے بجلی کی پیداوار میں رکاوٹ اور ملک گیر بلیک آؤٹس دیکھے جا رہے ہیں۔

یوکرینی فوج کے تازہ بیان کے مطابق روسی مسلح فورسز نے یوکرین کے انرجی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا، خاص طور پر یورپی یونین کی سرحد سے منسلک مغربی علاقے میں واقع ایوانو فرانکیوسک، اور لییف میں حملے کیے۔ یوکرینی ایئر فورسز نے مزید بتایا کہ ماسکو کی جانب سے 34 میزائل فائر کیے گئے، جس میں سے انہوں نے 21 مار گرائے۔

علاوہ ازیں یوکرینی دارالحکومت کیف کے حکام کا کہنا ہے کہ ماسکو نو مئی سے قبل اپنے فضائی اور زمینی حملے تیز کر رہا ہے جب وہ دوسری عالمی جنگ میں فتح کا جشن منائے گا۔ اس دوران یوکرین بھی اہم امریکی ہتھیاروں کی آمد کا انتظار کر رہا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بلاول بھٹو کا سندھ اسمبلی کے پارلیمانی سفر کے 87 سال مکمل ہونے پر پیغام

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ سازش کے باوجود سر شاہنواز بھٹو اور سر عبداللہ ہارون کی جماعت نے سندھ اسیمبلی میں اکثریت حاصل کر لی تھی، اکثریت حاصل کرنے کے باوجود گورنر نے سر شاہنواز بھٹو کی جماعت کو حکومت بنانے کی دعوت نہیں دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلاول بھٹو کا سندھ اسمبلی کے پارلیمانی سفر کے 87 سال مکمل ہونے پر پیغام

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ اسمبلی کے پارلیمانی سفر کے 87 سال مکمل ہونے پر پیغام جاری کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ آج ایک تاریخی دن ہے، سندھ کی قانون ساز اسمبلی کا پہلا اجلاس 27 اپریل 1937 میں ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ سمیت پورے پاکستان کے عوام اور ان کے جمہوری اداروں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، قیام پاکستان سے قبل بھی ہمارے آباؤ اجداد نے جمہوری جدوجہد جاری رکھی ہوئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلی سندھ اسمبلی کے قیام میں سر شاہنواز بھٹو کا کلیدی کردار تھا، ایک سازش کے تحت سر شاہنواز بھٹو کو پہلی اسمبلی سے باہر رکھا گیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ سازش کے باوجود سر شاہنواز بھٹو اور سر عبداللہ ہارون کی جماعت نے سندھ اسیمبلی میں اکثریت حاصل کر لی تھی، اکثریت حاصل کرنے کے باوجود گورنر نے سر شاہنواز بھٹو کی جماعت کو حکومت بنانے کی دعوت نہیں دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

پاکستان کے نامور ٹی وی میزبان ، شاعر طارق عزیز کی سالگرہ آج

معروف ٹی وی میزبان ،اداکار ، ادیب اور شاعر طارق عزیز کی سالگرہ کے موقع پر ان کے چاہنے والوں کا خراج تحسین

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کے نامور ٹی وی میزبان ، شاعر طارق عزیز کی سالگرہ آج

پاکستان کے نامور ٹی وی میزبان، صداکار، اداکار، ادیب اور شاعر طارق عزیز کی سالگرہ آج منائی جا رہی ہے۔ طارق عزیز کی سالگرہ کے موقع پر ان کے چاہنے والوں نے ان کی علمی ادبی اور فنی خدمات کے اعتراف میں طارق عزیز کو بھر پور انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔

طارق عزیز جالندھر کے ارائیں خاندان میں میاں عبدالعزیز پاکستانی کے ہاں پیدا ہوئے، جنھوں نے قیام پاکستان سے گیارہ سال قبل اپنے نام کے ساتھ ’پاکستانی‘ لکھنا شروع کر دیا تھا۔ طارق عزیز نے ابتدائی تعلیم جالندھر میں حاصل کی اور قیام پاکستان کے بعد اپنے خاندان کے ساتھ ساہیوال منتقل ہوئے۔

طارق عزیز نے ا پنی تعلیم ساہیوال سے ہی حاصل کی۔ اس کے بعد انھوں نے ریڈیو پاکستان لاہور سے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا۔1964 میں جب پاکستان ٹیلی وژن کا قیام عمل میں آیا تو طارق عزیز پی ٹی وی کے سب سے پہلے مرد اناؤنسر تھے۔ 1975 میں شروع کیے جانے والے ان کے سٹیج شو نیلام گھر نے ان کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

یہ پروگرام کئی سال تک جاری رہا اور اسے بعد میں بزمِ طارق عزیز شو کا نام دے دیا گیا۔ان کی خدمات کے اعتراف میں تمغہ حسن کار کردگی سمیت متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔ طارق عزیز 17 جون 2020ء میں 84 سال کی عمر میں اس جہان فانی سے کوچ کر گئے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll