جی این این سوشل

پاکستان

ملک میں بارشوں کے باعث مسافر ٹرینوں کا شیڈول متاثر

لاہور: ملک میں بارشوں کے باعث کراچی اور کوئٹہ سے آنے والی مسافر ٹرینوں کا شیڈول متاثر، کراچی سے لاہور آنے والی قراقرم ایکسپریس 4 گھنٹے تاخیر کا شکار ہو گئیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک میں بارشوں کے باعث مسافر ٹرینوں کا شیڈول متاثر
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد، راولپنڈی ، پشاور چلنے والی رحمان بابا ایکسپریس 3 گھنٹے40 منٹ تاخیر کا شکار ہوگئیں ، کراچی سے لاہور آنے والی پاک بزنس ایکسپریس 3 گھنٹے 30منٹ، کراچی سے لاہور آنے والی علامہ اقبال ایکسپریس 3 گھنٹے جبکہ کراچی سے لاہور آنے والی کراچی ایکسپریس بھی 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔

کوئٹہ سے لاہور آنے والی جعفر ایکسپریس 3 گھنٹے، کراچی سے لاہور آنے والی شاہ حسین ایکسپریس 3 گھنٹے، کراچی سے لاہور آنے والی تیزگام ایکسپریس2 گھنٹے 40منٹ، کراچی سے لاہور آنے والی گرین لائن ایکسپریس 2 گھنٹے، کراچی براستہ فیصل آباد ملکوال چلنے والی ملت ایکسپریس بھی 2 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔

راچی سے لاہور آنے والی عوام ایکسپریس 2 گھنٹے، کراچی براستہ فیصل آباد راولپنڈی چلنے والی پاکستان ایکسپریس ایک گھنٹہ40منٹ اور کراچی سے لاہور آنے والی خیبر میل ایکسپریس ایک گھنٹہ 30منٹ تاخیر کا شکارہوئی۔

ترجمان ریلوے کے مطابق مسافروں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،  کرائے کم ہونے کی وجہ سے ٹرینوں میں رش بھی زیادہ ہے، مسافروں کی سیفٹی پہلی ترجیح ہے۔

پاکستان

سعودی عرب سمیت ہمارے دوست ممالک سے غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے، وزیر اعظم

وزیراعظم نے کہا کہ ہماری آئی ٹی کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی عرب سمیت ہمارے دوست ممالک سے غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے، وزیر اعظم

آج (جمعہ) کواسلام آباد میں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں اور جرائد کی رپورٹس پاکستان کی معیشت کے بارے میں مثبت اور اوپر کی سمت دکھاتی ہیں، موجودہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہماری آئی ٹی کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، غیر ملکی ترسیلات زر اور ملک کی مجموعی برآمدات میں بھی اضافہ ہوا ہے اور اس سب کا کریڈٹ موجودہ حکومت کو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سمیت ہمارے دوست ممالک سے غیر ملکی سرمایہ کاری بھی بڑھ رہی ہے جس سے ہماری معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پولیس کے بعد مریم نواز کو ایلیٹ وردی پہنائے جانے کی تیاریاں ، بڑا انکشاف

ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے ایلیٹ فورس پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب  کےلیے حتمی تاریخ کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہوسکا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پولیس کے بعد مریم نواز کو ایلیٹ وردی  پہنائے جانے کی تیاریاں ، بڑا انکشاف

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی پولیس وردی میں تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جس پر انہیں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے پولیس کی وردی پہننے کے بعد ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب کی ایلیٹ فورس کی وردی بھی تیار کی جاچکی ہے جسے پہن کر وہ تقریب میں شرکت کریں گیں ۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے ایلیٹ فورس پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب  کےلیے حتمی تاریخ کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہوسکا ہے تاہم محکمہ پولیس نے بیدیاں روڈ پرایلیٹ ٹریننگ سنٹر میں ایلیٹ فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کےلیے تیاریاں مکمل کرلی گئی  ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : 

چوہنگ پولیس ٹریننگ کالج میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی تھی،  اسی تقریب میں انہوں نے پولیس وردی میں ملبوس پریڈ کا معائنہ کیا تھا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

ٹِک ٹاک فروخت کرنے کی غیر ملکی میڈیا رپورٹس درست نہیں

ٹاک ٹاک کی مالک چینی کمپنی کی جانب سے اسے فروخت نہ کیے جانے کی صورت میں سینیٹ سے بل کی منظوری کے بعد امریکا میں ٹک ٹاک ایپ کا استعمال تقریباً ختم ہو جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹِک ٹاک فروخت کرنے کی غیر ملکی میڈیا رپورٹس درست نہیں

ٹک ٹاک کی مالک چینی کمپنی بائٹ ڈانس نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے مقبول وڈیو ایپ کو فروخت کرنے یا امریکا میں پابندی عائد کرنے والے قانون پاس کیے جانے کے بعد اس کا کمپنی کو فروخت کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ بی بی سی اردو کے مطابق کمپنی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ میں کہا کہ بائٹ ڈانس کا ٹک ٹاک کو فروخت کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

کمپنی نے کہا ہے کہ بائٹ ڈانس کی جانب سے ٹِک ٹاک فروخت کرنے کی غیر ملکی میڈیا رپورٹس درست نہیں ہیں، اس پوسٹ میں مضمون کا ایک سکرین شاٹ بھی شامل ہے جس پر چینی حروف میں’’جھوٹی افواہ‘‘ کی مہر لگی ہوئی ہے۔

واضح  رہے کہ ٹاک ٹاک کی مالک چینی کمپنی کی جانب سے اسے فروخت نہ کیے جانے کی صورت میں سینیٹ سے بل کی منظوری کے بعد امریکا میں ٹک ٹاک ایپ کا استعمال تقریباً ختم ہو جائے گا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll