Advertisement
پاکستان

اورنج ٹرین میں بزرگوں اور خصوصی افراد کو مفت سفرکی سہولت دینے کا فیصلہ

لاہور : صوبائی دارالحکومت لاہور میں اورنج لائن میٹروٹرین میں بزرگوں اور خصوصی افراد کو مفت سفر کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Aug 12th 2022, 5:50 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اورنج  ٹرین میں بزرگوں اور خصوصی  افراد کو مفت سفرکی سہولت دینے کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق لاہور کے بزرگ اور خصوصی افراد کیلئے وزیراعلی پنجاب کا خصوصی اقدام ،   یہ فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی ہدایت پرکیا گیا ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی  ہے کہ خواتین اورطلباء کو اورنج ٹرین کے کرائے میں رعایتی پیکج دیا جائےگا۔

اس کے علاوہ اورنج لائن میٹرو ٹرین کا کرایہ اسٹیج وائز مقرر کرنے کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا ہے ۔ اورنج لائن میٹروٹرین کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کاجائزہ لینے کیلئے ایڈوائزی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement