پاکستان اورترکیہ کے درمیان تجارت ، سرمایہ کاری بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں : وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اورترکی کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں، مصنوعات کی تجارت کے معاہدےسے دونوںممالک کیلئے نئی راہیں کھلیں گے، دوطرفہ تجارت کے فروغ کیلئے معاہدے پر پوری طرح عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارتی تعلقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ، دونوں ممالک کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہدہ طے پا گیا۔
تجاری معاہدے پردستخطوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے تاریخی برادرانہ تعلقات میں یہ معاہدہ ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔ دنوں ممالک کےدرمیان تجارتی معاہدہ خوش آئند ہے ۔ اس پر کئی سالوں بات چیت ہو رہی ہے، مئی میں ہمارے ترکی کے دورےکے بعد پاکستان اور ترکی کی طرف سے معاہدے کے لئے کوششوں کو تیز کیاگیا ۔
ترکی کےصدر رجب طیب اردوان کی مثالی قیادت میں ترکی کے وزیر تجارت مہمت مش اور پاکستان کے وزیرتجارت سید نوید قمر اوردونوںممالک کےسفرا اور دیگر حکام نے بہت محنت کی ہے جس کے بعد یہ معاہدے طے پایاہے۔
وزیراعطم نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارت کے فروغ کی وسیع گنجائش اور صلاحیت موجود ہے اور تجارت کے فروغ کے لئے ہم بھرپور عزم رکھتے ہیں ۔ اس معاہدے سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مستحکم بنانے کے لئے نئی راہیں کھلیں گی اور تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے میں مدد ملے گی۔ ہمیں اس معاہدے پر پوری طرح عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔
وزیرتجارت سیدنوید قمر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان معاہدے کے تحت دونوںممالک اپنی اپنی مصنوعات کی تجارت کرسکیں گے اور اس سے دونوں ممالک کی معیشت مستحکم ہو گی۔ پاکستان اور ترکی نے تجارت کے لئے مختلف اشیا ءپر ایک دوسرے کو رعایت دی ہے۔
ہم اپنی دوطرفہ تجارت کاحجم 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے خواہاں ہیں ۔اس معاہدے سے ہمیں اپناہدف حاصل کرنے میں مدد ملے گی اور دونوں ممالک کے کاروباری طبقات بھی اس سے مستفیدہوسکیں گے۔ ترکی کے وزیر تجارت مہمت مش نے کہاکہ پاکستان اور ترکی کو طویل عرصہ سے مشترکہ تجارت کے فروغ کے اس معاہدے کی ضرورت تھی ۔
مئی میں وزیراعظم شہباز شریف کے ترکی کےدورے کے دوران اس پر کام تیزکرنے پر اتفاق کیاگیا ۔ اس معاہدے سے ہم اپنی دو طرفہ تجارت 5 ارب ڈالرتک بڑھا سکیں گے ۔ تجارت کافروغ ایک مسلسل عمل ہے جس کے لئے ہمیں مل کر چیلنجوں پر قابو پانا ہے۔
معاہدے پر وفاقی وزیر تجارت سیدنوید قمر اور ترکی کے وزیرتجارت مہمت مش نے دستخط کئے ۔ تقریب میں وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب ، وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمن، وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ چوہدر ی سالک حسین اور اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔

سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جنگی اقدام تصور ہو گا : اسحاق ڈار
- 2 hours ago
لاہور ائیر پورٹ کے قریب سرویلنس ڈرون کو سیکیورٹی اداروں نے تحویل میں لے لیا
- an hour ago

پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دےدیا
- 3 hours ago
بھارتی فضائیہ کے سربراہ کی ایئرہیڈکوارٹر میں اپنے ہی پائلٹس کے ہاتھوں درگت بن گئی
- 4 hours ago

امریکی صدر مشرق وسطیٰ کے 4 روزہ دورے کے آغاز میں سعودی عرب پہنچ گئے
- 6 hours ago
پی سی بی نے قومی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کا اعلان کر دیا
- 6 hours ago

کے الیکٹرک صارفین کو بجلی کے بلوں میں 3.64 روپے فی یونٹ ریلیف کا اعلان
- 6 hours ago

بٹگرام، اسکول وین پر فائرنگ کے نتیجے میں بچوں سمیت 7افراد زخمی
- 4 hours ago

گوگل نے اپنا لوگو تبدیل کر دیا
- 2 hours ago

پی ایس ایل 10 : فائنل سمیت تمام میچز کا شیڈول آگیا
- 36 minutes ago

گلوکار ابرار الحق نے بھارت کے خلاف معرکہ حق کی کامیابی پر نیا ترانہ جاری کردیا
- 6 hours ago

پاک بھارت کشیدگی : پاکستان نے دنیا کو دکھا دیا کہ وہ دشمن کو جواب دینا جانتا ہے ، وزیر اعظم
- 2 hours ago