Advertisement
پاکستان

ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے سے کچھ حاصل نہ ہو گا، شیخ رشید احمد

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے سے کچھ حاصل نہ ہو گا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر اگست 13 2022، 4:52 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے سے کچھ حاصل نہ ہو گا، شیخ رشید احمد

 

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ اور الیکشن کمیشن کے ہوتے ہوئے پنجاب کا ضمنی الیکشن ہار گئے اور اب 9 قومی نشستوں پر عمران خان انہیں روند ڈالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف آئے یا نہ آئے اب کوئی فرق نہیں پڑتا۔ حکومت بوکھلاہٹ اور گھبراہٹ کا شکار ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ 62 وزرا سیاسی جنازے ہیں جو صرف میڈیا میڈیا کھیلتے ہیں اور انتقامی سیاست جمہوریت کو خوفناک انجام پر پہنچائے گی۔ ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے سے کچھ حاصل نہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ 10 کروڑ لوگ غربت اور مہنگائی کے شکنجے میں ہیں۔ رات 11 بجے لال حویلی سے خطاب کروں گا۔

Advertisement