Advertisement
پاکستان

امریکی سفیر کا دورہ کراچی: ملاقاتوں میں باہمی تعلقات کیلئے تعاون کا اظہار

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کراچی کے دو روزہ دورے کے دوران امریکا اور پاکستان کے درمیان معاشی اشتراک اور باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Aug 14th 2022, 12:37 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
امریکی سفیر کا دورہ کراچی: ملاقاتوں میں باہمی تعلقات کیلئے تعاون کا اظہار

امریکی سفیر نے اپنے  دورے کے دوران سندھ اور بلوچستان کے وزراء اعلیٰ، وفاقی وزیر برائے بحری امور، ایڈمنسٹریٹرکراچی اور کمانڈر پاک بحریہ پاکستان فلیٹ (کامپاک)، پاکستانی حکام، تجارتی نمائندگان، توانائی صنعتوں کے سربراہان اور دیگر کاروباری و تجارتی نمائندگان سے ملاقاتیں کیں۔

اپنے دورے کے دوران امریکی سفیر نے سندھ اور بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کے ازالے، متاثرین کی بحالی اور امداد کیلئے امریکا کی جانب سے نئی مالی امداد کی مد میں 10 لاکھ ڈالرز جاری کرنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس امداد سے نہ صرف سندھ میں زراعت سے وابستہ طبقے کو مستحکم بنانے میں مدد ملے گی، بلکہ قدرتی آفات سے نمٹنے سے متعلق پاکستانی اداروں کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوگا، تاکہ سندھ، خیبرپختونخواہ اور گلگت بلتستان میں آنے والی تباہ کاریوں سے بروقت نمٹا جا سکے۔ 
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کا معاشی مرکز ہونے کے ساتھ توانائی کی بے پناہ صلاحیتوں سے بھرپور شہر ہے، اس شہر کا دوبارہ دورہ کرنے کا موقع ملنے پر بے انتہا خوشی ہوئی۔

اپنے دورے کے موقع پر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ اس سال ہم امریکا اور پاکستان کے درمیان باہمی تعلقات کے  75 سال مکمل ہونے کا جشن منا رہے ہیں، اس موقع پر دونوں ممالک میں تجارتی شراکتداری، سرمایہ کاری، توانائی، صحت، سکیورٹی، تعلیم اور دیگر شعبہ جات میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت پاکستان اورامریکا کے درمیاں تعلقات مزید مضبوط کرنے کیلئے پرعزم ہے، تا کہ دونوں ممالک کی اقوام کے مستحکم، محفوظ اور خوشحال مستقبل کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2021 میں باہمی تجارت کا حجم بڑھ کر تقریباً 9 ارب ڈالر ہوگیا ہے، امریکا کو پاکستان کیلئے سب سے بڑی برآمدی مارکیٹ اور بیرونی سرمایہ کاری کے حوالے سے بہت بڑے ذریعے کی حیثیت حاصل ہے، گذشتہ سالوں میں امریکا کی براہ راست سرمایہ کاری میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکی کمپنیز اور ان کے مقامی شراکت دار پاکستان میں سب سے زیادہ ملازمتوں کے مواقع مہیا کرنے والوں میں شامل ہیں، جبکہ تقریباً 80 امریکی کمپنیوں کی جانب سے ایک لاکھ 25 ہزار پاکستانیوں کو بلواسطہ اور 10 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کو بلاواسطہ ملازمتیں دی گئی ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ 2021 میں امریکی فرمز کی جانب سے پاکستان میں کارپوریٹ سماجی ذمیداری کے تحت 5.7 ملین ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری کی گئی۔

اپنے دو روزہ دورے کے دوران امریکی سفیر نے مزار قائد پر حاضری دی اور آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر بانی پاکستان محمد علی جناح کے مزار پر پھول رکھے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان بشمول پڑوسی ممالک میں امن سمیت پاکستان میں مذہبی رواداری، معاشی و معاشرتی استحکام کا تصور پیش کیا، امریکا کو بانی پاکستان کی ان تصورات کا بے حد احترام ہے،  ہم امریکی عوام کے طرف سے پاکستان کو آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

امریکی سفیر نے  اپنے دورے کے موقع پر لیاقت میموریل لائبریری کراچی کے لنکن کارنر میں اسٹارٹ اپ لیب کا افتتاح کیا،  پورٹ قاسم  اور  سندھ ایکسپلوریشن و ایڈوینچر سوسائٹی کے نمائندگان کے ہمراہ فریئر حال کراچی کا دورہ بھی کیا جبکہ اقلیتوں کے عالمی دن کے موقع پر انہوں نے کراچی میں اقلیتی برادریوں کے مندوبین سے بھی ملاقاتیں کی۔

Advertisement
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • a day ago
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 2 days ago
قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

  • 16 hours ago
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

  • 2 days ago
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 10 hours ago
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • a day ago
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • 2 days ago
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • 2 days ago
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 15 hours ago
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 11 hours ago
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 14 hours ago
ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

  • 2 days ago
Advertisement