اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے قومی اسمبلی کے تمام 9 حلقوں سےکاغذات نامزدگی جمع کرا دیے گئے، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک امیدوار بیک وقت 9 حلقوں سے انتخاب لڑے گا۔


تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں سے خود ضمنی انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ملکی سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک امیدوار بیک وقت 9 حلقوں سے انتخاب لڑےگا۔
قومی اسمبلی کے حلقہ 22، 24، 31، 45 سمیت 108، 118، 237، 239 اور 246 سے بھی عمران خان کےکاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔
تمام 9 حلقوں میں پی ٹی آئی کے کَورنگ امیدواروں کے کاغذات جمع کروانےکا کام بھی مکمل ہوگیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ان 9 حلقوں میں پولنگ 25 ستمبر کو ہوگی۔
خواتین کی مخصوص نشست کے لیے پی ٹی آئی کی شاندانہ گلزار ، روحیلہ حامد اور مہوش علی خان بھی میدان میں ہیں۔
خیال رہےکہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے 28 جولائی کو پاکستان تحریک انصاف کے 11 ارکان کے استعفے قبول کرلیے تھے اور انہیں خالی ہونے والی نشستوں پر 25 ستمبر کو الیکشن ہونے جارہے ہیں۔
عمران خان کے تمام 9 حلقوں سے کامیابی کی صورت میں انہیں 8 حلقوں کو چھوڑ کر ایک کا انتخاب کرنا ہوگا اور وہ میانوالی کی نشست سے پہلے ہی رکن قومی اسمبلی ہیں۔
عمران خان کے الیکشن جیتنے کی صورت میں قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں دوبارہ ضمنی الیکشن ہوگا اور اس صورت میں ایک مرتبہ پھر الیکشن پر 50 سے 90 کروڑ روپے تک اخراجات آئیں گے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 2 days ago
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 16 hours ago
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 16 hours ago

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 20 hours ago
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 17 hours ago
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 4 days ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 days ago
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 2 days ago

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 2 days ago
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 16 hours ago
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 16 hours ago
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 2 days ago
