Advertisement
پاکستان

اسلام آباد :وزیراعظم نے راول چوک فلائی اوور منصوبے کا افتتاح کر دیا

سلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے راول چوک فلائی اوور منصوبے کا افتتاح کر دیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Aug 14th 2022, 8:43 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسلام آباد :وزیراعظم نے راول چوک فلائی اوور منصوبے کا افتتاح کر دیا

وزیراعظم شہباز شریف کو متعلقہ حکام کی جانب سے منصوبے پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وفاقی وزرا بھی شہباز شریف کے ہمراہ تھے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ چار سال سے جو منصوبے التوا کا شکار تھے انہیں چند ماہ میں مکمل کیا، امید ہے بہارہ کہو فلائی اوور منصوبہ بھی 4 ماہ میں مکمل ہو جائے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے یہ ملک بےپناہ قربانیوں سے حاصل کیا ہے، ہم دن رات محنت کرکے ملک کی تقدیر بدلیں گے۔

Advertisement