کراچی: عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کی ضمانت منسوخ کر کے گرفتاری کا حکم دے دیا۔


اینٹی انکروچمنٹ ٹربیونل میں قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ اینٹی انکروچمنٹ حکام نے مؤقف اختیار کیا کہ حلیم عادل شیخ پر سرکاری زمین پر قبضے کا الزام ہے اور وہ تحقیقات میں شامل نہیں ہو رہے، انہیں 12 نوٹسز بھیجے گئے مگر اس کے باوجود وہ بیان ریکارڈ کرانے نہیں آئے۔
کراچی کی اینٹی انکروچمنٹ ضلع شرقی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی ضمانت منسوخ کی۔ حلیم عادل شیخ کی ضمانت منسوخ ہوتے ہی پولیس کی بھاری نفری عدالت کے باہر پہنچ گئی۔
حلیم عادل شیخ کی ضمانت منسوخ ہوتے ہی پی ٹی آئی کے کارکنان بھی عدالت کے باہر پہنچ گئے۔ واضح رہے کہ اینٹی انکروچمنٹ عدالت نے حلیم عادل شیخ کی عبوری ضمانت میں 17 اگست تک توسیع کی تھی جس کے بعد وہ آج عدالت میں دوبارہ پیش ہوئے۔

اسلام آباد پولیس کی کارروائی دفاعی تجزیہ کار سردار فہیم قتل کیس میں ملوث2 ملزمان گرفتار
- 2 hours ago

پاک ، امریکا تجارتی مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں داخل
- an hour ago

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے: صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ
- 10 minutes ago

پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ
- 2 hours ago

جسٹس سرفراز اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقرر
- an hour ago

کانگریس کو شکست دوں گا، ایلون مسک کا سیاسی پارٹی کے قیام کا فیصلہ
- an hour ago

برطانوی ہائی کمشنرکاحالیہ سیلا ب میں ہونے والی ہلاکتوں پر اظہار افسوس
- an hour ago

بانی پی ٹی آئی کا پارٹی قیادت کو 10 محرم کے بعد حکومت کیخلاف تحریک چلانے کی ہدایت
- 35 minutes ago

بہاولپور: امتحان دینے آنیوالی طالبات کی وین میں آگ لگ گئی، ایک طالبہ جاں بحق،متعدد زخمی
- 2 hours ago

ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی: چیئرمین ایف بی آر
- 22 minutes ago

وزیر اعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، اسرائیلی حملوں میں شہریوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار
- 43 minutes ago

نئے مالی سال کے پہلے روز ہی سونا مہنگا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 hours ago