جی این این سوشل

کھیل

گولڈ میڈلسٹ ویٹ لفٹر نوح دستگیربٹ کی وطن واپسی، زبردست استقبال

  کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے لیے  گولڈ میڈلسٹ جیتنے والے ویٹ لفٹر  نوح دستگیربٹ واپس وطن پہنچ گئے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

گولڈ میڈلسٹ ویٹ لفٹر نوح دستگیربٹ کی وطن واپسی، زبردست استقبال
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

ویٹ لفٹرز محمد نوح دستگیر بٹ  کے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر ان کا  شاندار استقبال  کیا گیا اور اِن پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

ڈی جی اسپورٹس بورڈ اور دیگر حکام  خود نوح بٹ کا استقبال کرنے ائیر پورٹ پہنچے۔نوح دستگیربٹ کو پھولوں کے ہار پہنائے اور گلدستے بھی پیش کیے گئے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران محمد نوح دستگیر بٹ کا کہنا تھا کہ کرکٹ ٹیم کی طرح ہمارا استقبال ہوا، پی ایس بی کے ڈی جی نے تمام قومی ایتھلیٹس کا استقبال کرکے اچھی روایت قائم کی ہے۔

نوح دستگیر بٹ کے ہمراہ آج ویٹ لفٹرنزلا دستگیر، حیدر علی، والی بال ٹیم اور ان کے غیر ملکی کوچ بھی وطن پہنچے ہیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ہونے والی کامن ویلتھ گیمز 2022 میں نوح بٹ نے ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں پاکستان کے لیے  گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔

تجارت

ملک میں معاشی استحکام کیلئے اصلاحاتی ایجنڈے پر گامزن ہیں، وزیر خزانہ

آئی ایم ایف سمیت مالیاتی اداروں سے مثبت بات چیت چل رہی ہے، محمد اورنگزیب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں معاشی استحکام کیلئے اصلاحاتی ایجنڈے پر گامزن ہیں، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک میں معاشی استحکام کیلئے اصلاحاتی ایجنڈے پر گامزن ہیں۔ ہماری توجہ ٹیکس نیٹ بڑھانے پر مرکوز ہے۔ اخراجات میں کمی لانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

چینی ٹی وی کو انٹرویو میں وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف سمیت مالیاتی اداروں سے مثبت بات چیت چل رہی ہے۔ مختلف عالمی اداروں سے مل کر متعدد منصوبوں پر کام کررہے ہیں۔ چین نے ہمیشہ پاکستان کا مکمل ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کے دوسرے فیز کے تحت پاکستان میں خصوصی اکنامک زونز قائم ہونے ہیں اور اس کے ذریعے چین کے قرضوں کی ادائیگی ہوگی، یہ اسی طرح ہونا تھا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہم چین کے مشکور ہیں کہ اس نے قرضوں کو رول اور کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا، چین نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کیا ہے، سی پیک چین کی طرف سے شاندار اور مثالی منصوبہ ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

صدر پاکستان کی بنک صارفین کو ایک ارب چھبیس کروڑ روپے کا ریلیف دینے پر بنکنگ محتسب کی تعریف

صدرآصف علی زرداری  نے زیادہ سے زیادہ لوگوں کے فائدے کیلئے کیلئے بنکنگ محتسب کے کردار اور خدمات کے بارے میں آگاہی پید اکرنے کی ضرورت پر زور دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر پاکستان کی بنک صارفین کو ایک ارب چھبیس کروڑ روپے کا ریلیف دینے پر بنکنگ محتسب کی تعریف

اسلام آباد : صدر آصف علی زرداری نے گزشتہ سال بنک صارفین کو ایک ارب چھبیس کروڑ روپے کا ریلیف دینے پر بنکنگ محتسب کی تعریف کی ہے۔

انہوں نے بنکنگ محتسب پاکستان سراج الدین عزیز سے آج(جمعہ) کو اسلام آباد میں ملاقات کی اور  بنکنگ محتسب نے صدر کو سالانہ محتسب رپورٹ بھی  پیش کی۔

صدرآصف علی زرداری  نے زیادہ سے زیادہ لوگوں کے فائدے کیلئے کیلئے بنکنگ محتسب کے کردار اور خدمات کے بارے میں آگاہی پید اکرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

سراج الدین عزیز نے صدر کو بریفنگ دیتے ہوئے صارفین کی شکایات کے فوری ازالے میں بنکنگ محتسب کے کردار کو اجاگر کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمران خان کو اقتدار سے ہٹانے کی تحریک سے سعودی عرب کا کوئی تعلق نہیں ، معاون خصوصی وزیر اعظم

معاون خصوصی وزیر اعظم طاہر اشرفی نے کہا کہ چیف آف اسٹاف کی کوششوں سے ڈالر نیچے آیا جس کی وجہ سے حج پیکج میں ایک لاکھ روپے کی کمی ہوئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان کو اقتدار سے ہٹانے کی تحریک سے سعودی عرب کا کوئی تعلق نہیں ، معاون خصوصی وزیر اعظم

لاہور: وزیراعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا اچھا دوست ہے اور اس نے کبھی اس کے اندرونی یا سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کی۔

علامہ طاہر اشرفی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کے اس دعوے کو بالواسطہ مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایسی افواہیں پھیلانا بند کریں کہ عمران خان کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے پیچھے بھی سعودی عرب کا ہاتھ ہے۔


وزیر اعظم کے معاون طاہر اشرفی نے کہا کہ ایسے بیانات سعودی عرب کو ناراض کرنے کے لیے دیے گئے ، عمران خان کو اقتدار سے ہٹانے کی تحریک سے سعودی عرب کا کوئی تعلق نہیں۔

 انہوں نے کہا کہ چیف آف اسٹاف کی کوششوں سے ڈالر نیچے آیا جس کی وجہ سے حج پیکج میں ایک لاکھ روپے کی کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بار آرمی چیف کی کوششوں سے 904 کمپنیاں اپنے عازمین حج کو سعودی عرب لے جائیں گی جبکہ پرائیویٹ سکیم کے تحت جانے والے 24 ہزار عازمین سڑک کے ذریعے سعودی عرب جائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll