Advertisement
پاکستان

گجرات کو ڈویژن کا درجہ دے دیا گیا

لاہور:پنجاب حکومت نے ضلع گجرات کو ڈویژن کا درجہ دے دیا، ڈویژن میں 3 اضلاع گجرات، منڈی بہاالدین اور حافظ آباد شامل ہوں گے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر اگست 19 2022، 12:14 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
گجرات کو ڈویژن کا درجہ دے دیا گیا

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہیٰ نے دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے ضلع گجرات کو ڈویژن کا درجہ دے دیا ہے۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے گجرات کو ڈویژن قرار دینے کی منظوری دے دی ہے جس پر پنجاب حکومت نے ضلع گجرات کو ڈویژن کا درجہ دینے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

ضلع گجرات اس سے پہلے گوجرانوالہ ڈویژن کا حصہ تھا، پنجاب حکومت کی جانب سے ضلع گجرات کو ڈویژن کا درجہ دینے کے بعد پنجاب میں ڈویژنز کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گجرات ڈویژن کا ہیڈ کوارٹر بھی گجرات کو قرار دے دیا گیا ہے، ڈویژن میں 3 اضلاع گجرات، منڈی بہاالدین اور حافظ آباد شامل ہوں گے۔

اس حوالے سے رہنما مسلم لیگ ق مونس الٰہی نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ گجرات پنجاب کی 10ویں ڈویژن بن گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا درمیانی اور چھوٹی صنعتوں کا سب سے بڑا ہب اور ذراعت کا اہم ترین مرکز اب ترقی کی نئی راہوں پر بھرپور رفتار سے آگے بڑھے گا۔

Advertisement
Advertisement