جی این این سوشل

پاکستان

شہباز گل کو پمز اسپتال سے ڈسچارج کر نے کا فیصلہ

اسلام آباد:6 رکنی میڈیکل بورڈ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کو پمز اسپتال سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شہباز گل کو پمز اسپتال سے ڈسچارج کر نے کا فیصلہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہباز گل کی تمام رپورٹس 6 رکنی میڈیکل بورڈز کو موصول ہوئی ہیں جس کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ انہیں ڈسچارج کر دیا جائے گا، شہباز گل کو پمز اسپتال سے ڈسچارج کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔

اس حوالے سے پنجاب کے وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ رات کے اس پہر پمز اسپتال کے ڈاکٹرز نے شہباز گل کو صحت مند قرار دے کr اسی اسلام آباد پولیس کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جن کے ہاتھوں an پر بد ترین تشدد ہوا۔

انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ وہاں شہباز گل کی جان کو خطرہ ہے، ڈاکٹرز جو صبح کہہ رہے تھے کہ وہ بیمار ہیں پریشر نہیں برداشت کر سکے۔ 

تجارت

 سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کمی

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کی کمی سے 2727 ڈالر فی اونس کا ہوگیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کمی

 سونے کی فی تولہ قیمت میں 1 ہزارروپے  کمی ہوگئی ہے۔ 

تفصیلات کےمطابق  سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے کم کے بعد 2لاکھ 82ہزار 200روپے ہوگئی، 10گرام سونے کی قیمت میں 857روپے کمی ہوئی، جس کے بعد 10گرام سونا 2لاکھ 41ہزار 941روپے کا ہوگیا،جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 430 روپے پر مستحکم  ہے۔ 

واضح رہے کہ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کی کمی سے 2727 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔   

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی آج رات بیرون ملک روانگی کا امکان

ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ لیگی قائد میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز جنیوا میں کچھ روز رکنے کے بعد لندن پہنچیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی آج رات بیرون ملک روانگی کا امکان

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی آج رات بیرون ملک روانگی کا امکان ہے ۔ 

ذرائع کے مطابق لندن جانے سے پہلے ان کا جنیوا میں قیام کا امکان ہے جبکہ نواز شریف بھی جینیوا پہنچیں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی آج بیرون ملک روانگی کا امکان ہے، مریم نواز آج رات 3 بجے بیرون ملک روانہ ہوں گی، وزیراعلیٰ پنجاب کا پہلے جنیوا جانے کا امکان ہے جبکہ میاں نواز شریف کی بھی جنیوا روانگی متوقع ہے۔

ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ لیگی قائد میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز جنیوا میں کچھ روز رکنے کے بعد لندن پہنچیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکی الیکشن:امریکن پاکستانی نژاد نے میدان مار لیا

امریکن پاکستانی نژاد سلمان بھوجانی مسلسل دوسری بار رکن ریاستی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکی الیکشن:امریکن پاکستانی نژاد نے میدان مار لیا

امریکی الیکشن میں امریکن پاکستانی نژاد سلمان بھوجانی  نے فتح حاصل کر لی۔

امریکی ریاست ٹیکساس میں ریاستی اسمبلی کے  لیے ڈیموکریٹک امیدوار پاکستانی امریکن سلمان بھوجانی کامیاب ہوگئے، سلمان بھوجانی مسلسل دوسری بار ریاستی اسمبلی  کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹیکساس کی ریاستی اسمبلی کے رکن سلمان بھوجانی نے حالیہ امریکی صدارتی انتخابات میں مسلم امریکیوں کی شمولیت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ مسلمانوں کی اقتدار کے ایوانوں میں آواز اس وقت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

سلمان بھوجانی نے اپنے جاری ویڈیو پیغام میں  کہاکہ مجھے ٹیکساس اسٹیٹ کا پہلا مسلمان نمائندہ ہونے پر فخر ہے، اس وقت مسلم امریکی کمیونٹی ایک اہم موڑ پر ہے جہاں انتخابی نتائج کے مقامی اور عالمی سطح پر دوررس اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll