پاکستان
عمران خان حقائق مسخ کر کے لوگوں کو الجھاتے ہیں:شہباز شریف
اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ حقائق مسخ کر کے لوگوں کو الجھاتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان ناقص کارکردگی کے باوجود خود کو مقدس اور احتساب سے بالاتر سمجھتے ہیں۔
انہوں نے اپنے ٹوئیٹ میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خطاب پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان حقائق مسخ کر کے لوگوں کو الجھاتے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان دھوکے سے لوگوں کی نفسیات سے کھیل رہے ہیں، ان کی تقریر دھوکے کے سوا کچھ نہیں تھی۔
This is what self-righteousness does to you: you consider yourself holy & above reproach despite flawed conduct in office. You confuse people by distorting facts. You play mind games & insult their intelligence through deceitful ways. Niazi's speech today was nothing but this.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 18, 2022
تجارت
سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کمی
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کی کمی سے 2727 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1 ہزارروپے کمی ہوگئی ہے۔
تفصیلات کےمطابق سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے کم کے بعد 2لاکھ 82ہزار 200روپے ہوگئی، 10گرام سونے کی قیمت میں 857روپے کمی ہوئی، جس کے بعد 10گرام سونا 2لاکھ 41ہزار 941روپے کا ہوگیا،جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 430 روپے پر مستحکم ہے۔
واضح رہے کہ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کی کمی سے 2727 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔
دنیا
ڈونلڈ ٹرمپ دو خواتین کو شکست دینے والے پہلے امریکی صدر بن گئے
ٹرمپ نے تین بار الیکشن لڑنے کی کوشش کی اور دو بار کامیاب ہوئے، دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹرمپ نے دونوں بارخواتین امیدواروں کو شکست دی
امریکی صدارتی دوڑ کا اختتام خود ڈونلڈ ٹرمپ کے فتح کے اعلان کے ساتھ ہوا اور وہ امریکہ کی تاریخ میں مسلسل دو بار منتخب ہونے والے دوسرے صدر بن گئے۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی تاریخ میں صرف ایک بار ایک امیدوار دو الگ الگ مدتوں کیلئے صدارت کے عہدے پر فائز ہوا ، وہ ڈیموکریٹ گروور کلیولینڈ تھے، 1884ء کے دوران ڈیموکریٹک امیدوار کلیولینڈ نے ایک جنسی سکینڈل اور متعدد بحرانوں پر قابو پالیا، انہوں نے ریپبلکن امیدوار جیمز بلین کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی۔
اب یہ دوسری بار ہے کہ وہ دوسری بار صدر کا الیکشن جیتے ہیں اور ان کا خواب حتیٰ کہ ان کی پیشین گوئی بھی سچ ثابت ہوئی، یہ ایک ایسی فتح ہے جو امریکی تاریخ میں ایک نیا واقعہ ہے۔
ٹرمپ نے تین بار الیکشن لڑنے کی کوشش کی اور دو بار کامیاب ہوئے، دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹرمپ نے دونوں بارخواتین امیدواروں کو شکست دی۔
2016ء میں ٹرمپ نے اپنی حریف ہلیری کلنٹن پر پہلی کامیابی حاصل کی، رواں برس 2024ء میں دوسری کامیابی انہوں نے کملا ہیرس کو شکست دے کر حاصل کرلی ۔
2016 کے انتخابات میں ڈیموکریٹ امیدوار ہیلری کلنٹن کو اپنے حریف کے مقابلے میں ملک بھر سے 30 لاکھ سے زائد ووٹ پڑے تھے لیکن پھر بھی الیکٹورل کالج کے باعث فاتح ڈونلڈ ٹرمپ کو قرار دیا گیا تھا۔
ان کی صدارتی مہم کا دورانیہ تاریخ میں ایک ریکارڈ ثابت ہوگا کیونکہ وہ پہلے سابق امریکی صدر تھے جن پر فوجداری کیسز میں مقدمات چلائے گئے اور انہیں جیل کی سزا کا سامنا کرنا پڑا، لیکن ٹرمپ نے عدالتوں اور ججوں کا سامنا کیا اور ہتھیار نہیں ڈالے، یک بار انہوں نے الزام کا رخ جج کی طرف موڑ دیا اور اسے بے ایمان قرار دیا، انہوں نے صدر بائیڈن پر وزارت انصاف کو اپنے خلاف مسلح کرنے کا بھی الزام عائد کیا۔
ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدارتی دوڑ میں کامیابی حاصل کرکے تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے ، وہ الیکٹورل کالج میں 270 ووٹوں کی رکاوٹ کو عبور کرتے ہوئے امریکا کے 47 ویں صدر بن گئے۔
تجارت
نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کر دی گئی
نیپرا کے مطابق فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ 86 پیسے فی یونٹ کمی کے ساتھ چارج کیا گیا تھا
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کردی گئی ہے ۔
نیپرا کی نانب سے بجلی 1 روپے 28 پیسے فی یونٹ سستی کر دی گئی ہے ۔ نیپرا نے بیان جاری کیا ہے کہ ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی سستی کی گئی ہے۔
نیپرا نے قمیت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے تاہم کمی کا اطلاق لائف لائن اور کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔
ایف سی اے کی مد میں 71 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کرائی گئی تھی جس پر نیپرا نے 30 اکتوبر 2024 کو عوامی سماعت کی۔
نیپرا کے مطابق فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ 86 پیسے فی یونٹ کمی کے ساتھ چارج کیا گیا تھا۔
-
تجارت 12 گھنٹے پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کمی
-
پاکستان 2 دن پہلے
جماعت اسلامی نے آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی
-
تجارت 10 گھنٹے پہلے
نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کر دی گئی
-
پاکستان 2 دن پہلے
پاک بحریہ کی جانب سے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
حکومت کا سروسز چیف کی مدت ملازمت 3 سے بڑھا کر 5سال کرنے کا امکان
-
تجارت 2 دن پہلے
عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی فی بیرل قیمت میں کمی ، پاکستان میں بھی قیمتوں میں کمی متوقع
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی