جی این این سوشل

پاکستان

شہباز گل کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

آج پیر کے روز شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کے معاملے پر جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شہباز گل کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

عدالت نے شہباز گل کو دو روز کے لیے پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا. جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پولیس کی مزید فزیکل ریمانڈ کی درخواست منظور کر لی. شہباز گل کو 24 اگست کو دوبارہ پیش کیا جائے ، عدالت کا حکم.

آج پیر کے روز شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کے معاملے پر جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

سماعت کے دوران شہباز گل کے وکلا کی جانب سے عدالت میں دعویٰ کیا گیا کہ میجسٹریٹ کے آخری آرڈر میں ملزم پولیس کو نہیں دیا گیا بلکہ عدالت نے ملزم شہباز گل کو پمز ہسپتال کو دینے کا حکم دیا تھا۔ پی ٹی ائی کے وکلا کا کہنا تھا کہ شہباز گل پمز ہسپتال میں جسمانی ریمانڈ پر ہی تھے اور اسلام آباد پولیس نے پمز میں جسمانی ریمانڈ کیا۔

سماعت کے دوران شہباز گل نے روسٹرم پر آ کر بولنا شروع کردیا تھا۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ پچھلے پانچ دن سے کپڑے نہیں دیے گئے اور پانچ دنوں سے میں نہایا نہیں ہوں، میرے گھر سے کپڑے دے کر گئے تھے جو کہ چھین لیے گئے۔

شہباز گل نے عدالت کو بتایا کہ پچھلے چار روز سے وہ بھوک ہڑتال پر ہیں۔

اس سے قبل شہباز گل کے وکیل فیصل چوہدری نے عدالت میں استدعا کی تھی کہ پندرہ دن ہو گئے مقدمہ درج ہوئے، تاہم ابھی تک عبوری چالان بھی نہیں جمع کروایا گیا۔ ملزم کے ایک اور وکیل بابر اعوان کا کہنا تھا کہ 13 دن سے شہباز گل اسلام آباد پولیس کی حراست میں ہے، تاہم انھیں یہ معلوم نہیں کہ ان کے موکل کو ان 13 دنوں میں کہاں رکھا گیا ہے۔

شہباز گل کے وکلا کی جانب سے عدالت میں دعویٰ کیا گیا کہ میجسٹریٹ کے آخری آرڈر میں ملزم پولیس کو نہیں دیا گیا بلکہ عدالت نے ملزم شہباز گل کو پمز ہسپتال کو دینے کا حکم دیا تھا۔ پی ٹی ائی کے وکلا کا کہنا تھا کہ شہباز گل پمز ہسپتال میں جسمانی ریمانڈ پر ہی تھے اور اسلام آباد پولیس نے پمز میں جسمانی ریمانڈ کیا۔

انھوں نے دعویٰ کیا کہ انتظامیہ نے خاردار تاریں لگا کر ہسپتال میں پولیس کھڑی کر دی، اور پمز ہسپتال کے اندر ویڈیو بنتی رہی۔

تفریح

برطانو ی پارلیمنٹ نے مشہور پاکستانی اداکارہ کو ایوارڈسے نواز دیا

معروف اداکارہ ماہرہ خان کو برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

برطانو ی پارلیمنٹ نے مشہور پاکستانی اداکارہ کو ایوارڈسے نواز دیا

برطانوی پارلیمنٹ نے پاکستان کی نامور ادکارہ اور شوبز اسٹا ر ماہرہ خان کے کو ان کی  ثقافتی اور فلمی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کو اچیومنٹ  ایوارڈ سے نواز دیا۔

ماہرہ خان نےاپنی  انسٹاگرام اسٹوری میں برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے 6 نومبر کو ایوارڈ دیے جانے کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اس پر فخر کا اظہار بھی کرتے ہوئے برطانوی پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کیا۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha)

نامور پاکستانی ادکارہ ماہرہ خان کو  شوبز میں 2 دہائیوں سے دی جانے والی خدمات اور عالمی ثقافتی سفیر کے طور پر ان کے کردار کے اعتراف میں اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

ماہرہ خان کو ایوارڈ سے نوازے جانے کی تقریب میں پاکستانی ہائی کمشنر سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات نے بھی شرکت کی۔

 اس موقع پرادکارہ ماہرہ خان  کا کہنا تھا کہ یہ ایوارڈ وصول کرنا ان کیلئے باعث فخر ہے، ہاؤس آف پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم اور انہیں خودمختار بنانا بےحد ضروری ہے جبکہ ہر سطح پر خواتین کی کامیابی کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

ملاقات میں علاقائی امن، دفاعی اور سکیورٹی تعاون پر بات چیت کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا۔ آرمی چیف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور ان کا شاہی محل آمد پر پر تپاک استقبال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی امن، دفاعی اور سکیورٹی تعاون پر بات چیت کی گئی اور دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کی حکمت عملی سمیت باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے پاکستان کےلیے مستقل حمایت پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا اور خطے میں امن و استحکام میں سعودی ولی عہد کے کردار کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے بھی ملاقات کی جس میں دفاع اور سکیورٹی کے شعبے میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

آرمی چیف کی سعودی معاون وزیر دفاع انجینئر طلال عبداللہ العتیبی، رائل سعودی آرمڈ فورسز کے چیف آف جنرل اسٹاف ائیر چیف مارشل فیاض بن حمید  اور چیف آف رائل سعودی فورسز لیفٹیننٹ جنرل فہد بن سعود سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عدالت نے عمران خان سےپارٹی رہنماؤں کی ملاقات نہ کرانے پر جیل سپرنٹنڈنٹ کو طلب کر لیا

ہمارے آرڈر کے باوجود اگر پٹیشن آتی ہے تو اسٹیٹ پر جرمانہ عائد ہوگا، اسلام آباد ہائی کورٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عدالت نے عمران خان سےپارٹی رہنماؤں کی  ملاقات نہ کرانے پر جیل سپرنٹنڈنٹ کو طلب کر لیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر جیل سپرنٹنڈنٹ کو کل 10 بجے طلب کرلیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی سیاسی رہنماؤں سے عدالتی حکم کے باوجود ملاقات نہ کرانے پر توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی۔

عمران خان کی جانب سے ایڈووکیٹ فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے، انہوں نے عدالت کو بتایا کہ پہلے اسی عدالت سے آرڈر ہو چکے ہیں، جیل رولز کے مطابق عدالت نے آرڈر جاری کیے تھے۔

جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نےاستفسار کیا کہ اب کیا صورتحال ہے، فیصل چوہدری نے کہا کہ پارٹی کے سیاسی رہنماؤں سے میٹنگ پھر کینسل کردی گئی ہیں، ہم بار بار اس عدالت کو تکلیف دیتے ہیں لیکن مجبوراََ ہمیں یہاں آنا پڑتا ہے۔ اسی عدالت نے تین وکلا پر مشتمل کمیشن بھی قائم کیا تھا لیکن عمل درآمد نہیں ہو رہا، شبلی فراز ، عمر ایوب ، اسد قیصر کو نہیں ملنے دیا گیا۔

عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست گزار اب کسی کیس میں سزا یافتہ تو نہیں جس پر فیصل چوہدری نے کہا کہ نہیں نہیں درخواست گزار کسی کیس میں اب سزا یافتہ نہیں، انڈر ٹرائل قیدی ہے۔

عدالت ننے اسٹیٹ کونسل سے استفسار کیا کہ کیا وجہ ہے بار بار ایسا ہوتا ہے، ہمارے آرڈر کے باوجود اگر پٹیشن آتی ہے تو ہم نے لکھا تھا اسٹیٹ پر جرمانہ عائد ہوگا۔

اسٹیٹ کونسل نے کہا کہ ہم جیل حکام سے پوچھ لیتے ہیں جو بھی صورتحال ہے، سپرنٹنڈنٹ جیل ہی بہتر بتا سکتے ہیں کہ کیوں ملاقات نہیں کروائی جاتی۔

عدالت نے اسٹیٹ کونسل کو ہدایت دی کہ آپ اس درخواست کو دیکھیں ، کل جیل سپرنٹنڈنٹ کو کہیں پیش ہوں۔ درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرنے پر توہینِ عدالت کی کارروائی کی جائے۔

عدالت نے جیل سپرنٹینڈنٹ کو طلب کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll