سندھ اور بلوچستان میں بارشوں سے انفرا اسٹرکچر تباہ، 10 ٹرینیں معطل کرنے کا اعلان
سندھ اور بلوچستان میں حالیہ غیر معمولی بارشوں سے پاکستان ریلوے کا انفرا اسٹرکچر بھی بری طرح تباہ ہوا ہے، انتظامی مشکلات اور مسافروں کے حفاظتی نقطہ نظر سے محکمہ ریلوے نے اپ اینڈ ڈاؤن کی مزید 10 ٹرینیں عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔


اس سلسلے میں پاکستان ریلوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فرخ تیمور غلزئی نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے سندھ اور بلوچستان میں سیلابی صورتحال اور ریلوے کے آپریشن کے بارے میں آگاہی دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال سے سندھ اور بلوچستان میں ریلوے ٹریکس، یارڈز اور انفرا اسٹرکچر برے طریقے سے متاثر ہے۔ پاکستان ریلوے کی مرکزی ریلوے لائن پر روہڑی جنکشن سے آگے ٹنڈو مستی خان اور گمبٹ اسٹیشن کے درمیان اور محراب پور ریلوے اسٹیشن سے لاکھا ریلوے اسٹیشن کے درمیان ریلوے ٹریک برے طریقے سے متاثر ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اسی طرح بلوچستان میں کوئٹہ کی طرف جانے والی لائن پر جیکب آباد سے سبی ریلوے اسٹیشن کے درمیان پورا ٹریک سیلاب کی زد میں ہے جس کی وجہ سے ریلوے انتظامیہ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ حفاظتی نقطہ نظر سے آئندہ چند دنوں میں پانچ ٹرینیں عارضی طور پر معطل کی جا رہی ہیں۔
معطل کی جانے والی ٹرینوں میں 13 اپ اینڈ 13 ڈاون عوام ایکسپریس، 7 اپ اور 7 ڈاؤن تیزگام ایکسپریس، 45 اپ اور 45 ڈاؤن پاکستان ایکسپریس، 41 اپ اور 41 ڈاؤن قراقرم ایکسپریس اور 15 اپ اور 15 ڈاؤن کراچی ایکسپریس شامل ہیں۔
واضح رہے کہ کوئٹہ کیلئے جانے والی 39 اپ اور 39 ڈاؤن جعفر ایکسپریس اور 3 اپ اور 3 ڈاؤن بولان میل پہلے ہی جزوی طور پر معطل کی جا چکی ہیں۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے نے بتایا کہ جیسے ہی بارشیں رکتی ہیں اور سیلابی پانی نکلتا ہے ریلوے تنصیبات کی مرمت کی جائے گی جس کے بعد ٹرینوں کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ جو مسافر اپنے ٹکٹس کا ری فنڈ لینا چاہیں انہیں فوری ری فنڈ دینے کیلئے تیار ہیں جبکہ جو مسافر اپنا سفر جاری رکھنا چاہتے ہیں انہیں دوسری ٹرینوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

پاک بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز،قومی ٹیم کا پہلا دستہ ڈھاکہ روانہ
- 5 hours ago

ڈی آئی خان : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید
- 4 hours ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک بار پھر تیزی، انڈیکس میں 1200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
- 3 hours ago

خیبرپختونخوا میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
- 2 hours ago

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کارگو ایریا میں خوفناک آتشزدگی، ریسکیو آپریشن جاری
- 3 hours ago

ایرانی جوہری تنصیبات مکمل تباہ ہونے کے بعد اب بات کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے، ٹرمپ
- 5 hours ago

پاک بنگلہ دیش ٹی 20سیریز، گرین شرٹس کا دوسرا دستہ بھی ڈھاکہ روانہ
- 24 minutes ago
لکی مروت ، پنجاب جانے والی مین گیس پائپ لائن دھماکہ خیز مواد سے اڑا دی گئی
- 3 hours ago

40 ہزار پاکستانی زائرین عراق، شام اور ایران جا کر غائب ہو گئے،وزیر مذہبی امور کا انکشاف
- 5 hours ago

برازیل، چین اور بھارت کو روس کے ساتھ تجارت جاری رکھنے پر پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،نیٹو چیف
- 5 hours ago

برطانیہ نے پاکستانی ائیر لائنز پر طویل عرصے سے عائد پابندیاں ختم کر دیں
- 2 hours ago

پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف مقدمات کی فہرست میں ایک اور اضافہ
- 19 minutes ago