تجارت
ڈالر کی قیمت میں دوبارہ اضافہ ہونے لگا
انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگاہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے مہنگا ہوکر 222 روپے پر پہنچ گیاجبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو 2 روپے مہنگاہوکر 222 روپے کا ہوگیا،برطانوی پاونڈ 262 روپے پر ہی برقرار رہا،امارتی درہم 1.50 روپے مہنگا ہوکر 61.70 روپے پر پہنچ گیا جبکہ سعودی ریال 1.10 روپے اضافے سے 58.80 روپے پر پہنچ گیا ہے۔
صحت
لاہور : اسموگ سے متعلقہ ادویات کا ہنگامی اجلاس طلب
صوبائی وزیر نے کہا کہ تمام ہسپتالوں میں اسموگ کے علاج سے متعلق ضروری ادویات کا اسٹاک ہر صورت برقرار رکھا جائے
پنجاب کے صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے اسموگ سے متعلقہ ادویات کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔
وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس کے بعد صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے سموگ سے متعلقہ ادویات کا ہنگامی اجلاس طلب کیا۔
ہنگامی اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ڈرگ کنٹرول ڈاکٹر قلندر خان، ڈائریکٹر جنرل ڈرگ کنٹرول محمد سہیل، چیف ڈرگ کنٹرولر اظہر جمال سلیمی اور سیکرٹری پنجاب کوالٹی کنٹرول بورڈ ڈاکٹر منور حیات نے شرکت کی۔
اجلاس میں سموگ سے متعلقہ اینٹی الرجی، انہیلرز، اینٹی بائیوٹک، کف سیرپ، نیزل ڈراپس، آئی ڈراپس، ماسک اور درد بخار کم کرنے والی ادویات کے سٹاک کا جائزہ لیا گیا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ تمام ہسپتالوں میں اسموگ کے علاج سے متعلق ضروری ادویات کا اسٹاک ہر صورت برقرار رکھا جائے۔
پاکستان
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی آج رات بیرون ملک روانگی کا امکان
ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ لیگی قائد میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز جنیوا میں کچھ روز رکنے کے بعد لندن پہنچیں گے
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی آج رات بیرون ملک روانگی کا امکان ہے ۔
ذرائع کے مطابق لندن جانے سے پہلے ان کا جنیوا میں قیام کا امکان ہے جبکہ نواز شریف بھی جینیوا پہنچیں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی آج بیرون ملک روانگی کا امکان ہے، مریم نواز آج رات 3 بجے بیرون ملک روانہ ہوں گی، وزیراعلیٰ پنجاب کا پہلے جنیوا جانے کا امکان ہے جبکہ میاں نواز شریف کی بھی جنیوا روانگی متوقع ہے۔
ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ لیگی قائد میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز جنیوا میں کچھ روز رکنے کے بعد لندن پہنچیں گے۔
تجارت
نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کر دی گئی
نیپرا کے مطابق فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ 86 پیسے فی یونٹ کمی کے ساتھ چارج کیا گیا تھا
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کردی گئی ہے ۔
نیپرا کی نانب سے بجلی 1 روپے 28 پیسے فی یونٹ سستی کر دی گئی ہے ۔ نیپرا نے بیان جاری کیا ہے کہ ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی سستی کی گئی ہے۔
نیپرا نے قمیت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے تاہم کمی کا اطلاق لائف لائن اور کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔
ایف سی اے کی مد میں 71 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کرائی گئی تھی جس پر نیپرا نے 30 اکتوبر 2024 کو عوامی سماعت کی۔
نیپرا کے مطابق فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ 86 پیسے فی یونٹ کمی کے ساتھ چارج کیا گیا تھا۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
-
تجارت 2 دن پہلے
عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی فی بیرل قیمت میں کمی ، پاکستان میں بھی قیمتوں میں کمی متوقع
-
پاکستان ایک دن پہلے
اعظم سواتی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار
-
پاکستان ایک دن پہلے
وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا عندیہ
-
تجارت 10 گھنٹے پہلے
نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کر دی گئی
-
تجارت ایک دن پہلے
مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
پاکستان ایک دن پہلے
وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی
-
علاقائی 16 گھنٹے پہلے
اسموگ: پنجاب حکومت کا پرائمری سے ہائیر سیکنڈری تک اسکولز بندکرنے کا فیصلہ