جی این این سوشل

پاکستان

شہباز گلِ نے جنسی تشدد کی تصدیق کردی

اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل نے اپنے ساتھ ہونے والے جنسی تشدد کی تصدیق کردی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شہباز گلِ نے جنسی تشدد کی تصدیق کردی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق کچھ دیر قبل اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ لاجز میں شہباز گل کے زیر استعمال کمرے پر چھاپہ مارا جہاں سے پستول اور سیٹلائٹ فون برآمد ہوا ہے۔

پولیس کے طھاپے کے دوران ہتھکڑیوں میں جکڑے ہوئے شہباز گل بھی ہمراہ تھے، برآمد ہونے والی چیزوں میں ایک پستول بھی شامل تھا جس کے متعلق شہباز گل کا کہنا ہے کہ انہیں اس کے متعلق علم نہیں، یہ پستول میرا نہیں ہے۔

اس موقع پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان نے کہا کہ آپ پر جنسی تشدد کیا گیا جس کے جواب میں شہباز گل نے کہا کہ جی، یہ بالکل درست ہے۔

شہباز گل کےکمرے سے ملنے والی دیگر اشیا میں یو ایس بیز،  پرس جس میں 2 شناختی کارڈ سمیت مختلف کارڈ تھے اور 2  پاسپورٹس شامل تھے۔

دنیا

ہم ہمت نہیں ہاریں گے جدوجہد جاری رکھیں گے،شکست کے بعد کملا ہیرس کا خطاب

ہمیں الیکشن کے نتائج کو ہر صورت تسلیم کرنا چاہئے، ہماری جدوجہد امریکا کے بہتر مستقبل کے لئے ہے، ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہم ہمت نہیں ہاریں گے جدوجہد جاری رکھیں گے،شکست کے بعد کملا ہیرس کا خطاب

ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے الیکشن میں شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہمت نہیں ہاریں گے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

امریکی میڈیا کے مطابق کملا ہیرس نے نو منتخب امریکی صد رڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ڈونلڈ ٹرمپ کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی۔

ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس نے شکست کے بعد پہلا خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہمت نہیں ہاریں گے جدوجہد جاری رکھیں گے، ہمیں الیکشن کے نتائج کو ہر صورت تسلیم کرنا چاہئے، ہماری جدوجہد امریکا کے بہتر مستقبل کے لئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا اصل حسن یہی ہے کہ اکثریت کی رائے کا احترام کیا جائے، میں نے اپنی انتخابی مہم کے دوران امریکی عوام کو یکجا کرنے کی کوشش کی۔

کملا ہیرس نے مزید کہا کہ ٹرمپ کو بتایا اقتدار کی پرامن منتقلی کیلئے ان کی مدد کروں گی، الیکشن مہم میں ساتھ دینے والوں سے کملا ہیرس نے اظہار تشکر کیا، انہوں نے کہا کہ اپنے ملک کیلئے جدوجہد ہمیشہ اہم ہوتی ہے، اہم ترین چیز یہ ہے کہ آپ کبھی ہمت مت ہاریں۔

ان کا مزیدکہنا تھا کہ امریکا میں جمہوریت اور قانون کی عملداری کیلئے لڑتے رہیں گے، ہمیں انصاف کیلئے جدوجہد جاری رکھنی چاہئے، جمہوریت کا اصول ہے کہ ہارو تو اسے قبول کرو، جمہوریت اور آمریت میں یہی فرق ہوتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

اہداف کے حصول میں ناکامی، آئی ایم ایف کا وفد آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا

وفد آئی پی پیز کے ساتھ ہونیوالے مذاکرات، سرکلر ڈیبٹ مینجمنٹ پلان کے علاوہ پی آئی اے اور ڈسکوز سمیت دیگر سرکاری اداروں کی نجکاری کا بھی جائزہ لے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اہداف کے حصول میں ناکامی، آئی ایم ایف کا وفد آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا

اہداف کے حصول میں ناکامی، آئی ایم ایف کا وفد 11سے 15 نومبر تک پاکستان کا دورہ کرے گا۔

منی بجٹ لانے پر عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا مددگار مشن حکومت سے مذاکرات کرنے کے لیے آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا۔

مالی سال کے پہلے 6 ماہ (جولائی تا دسمبر) میں 321 ارب روپے کے ٹیکس خسارے کا امکان ہے جس کے بعد آئی ایم ایف نے اگلے ہفتے اپنا ہنگامی مشن پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مذاکرات کیے جائیں اور منی بجٹ کے نفاذ کے ذریعے اصلاحات کے لیے زور دیا جائے۔ آئی ایم ایف کی اسٹاف ٹیم ناتھن پورٹر کی سربراہی میں 11 نومبر سے 15 نومبر تک معاشی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی۔

ٹیم پاکستان میں آئی ایم ایف قرض پروگرام کا بھی جائزہ لے گی جبکہ ایف بی آر کی جانب سے رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران جمع کیے جانے والے ٹیکس ریونیو کے ہدف میں شارٹ فال کا بھی جائزہ لے گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کے اس اچانک دورے کا فیصلہ بنیادی طور پر اس وجہ سے کیا گیا کہ پاکستانی حکام حالیہ دنوں میں منعقدہ ورچوئل میٹنگز کے ذریعے آئی ایم ایف کو اصلاحاتی ارادے پر قائل کرنے میں ناکام رہے۔

مذاکرات کے دوران آئی پی پیز کے ساتھ ہونیوالے مذاکرات، سرکلر ڈیبٹ مینجمنٹ پلان کے علاوہ پی آئی اے اور ڈسکوز سمیت دیگر سرکاری اداروں کی نجکاری کا بھی جائزہ لیا جائے گا جبکہ ٹیکس ریونیو ہدف کے حصول کےلیے منی بجٹ سمیت ممکنہ اقدامات پر تبادلہ خیال بھی کیا جائے گا۔

تاہم، آئی ایم ایف کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی کہ یہ کوئی جائزہ مشن نہیں ہے کیونکہ آئی ایم ایف فروری تا مارچ 2025 تک انتظار نہیں کرسکتا جب بجٹ کے اقدامات کے ذریعے اصلاحات کرنا ممکن نہ ہو، اسی لیے یہ ایک ہنگامی مشن ہے اور غیر معمولی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ڈونلڈ ٹرمپ دو خواتین کو شکست دینے والے پہلے امریکی صدر بن گئے

ٹرمپ نے تین بار الیکشن لڑنے کی کوشش کی اور دو بار کامیاب ہوئے، دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹرمپ نے دونوں بارخواتین امیدواروں کو شکست دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈونلڈ  ٹرمپ دو خواتین کو شکست دینے والے پہلے امریکی صدر بن گئے

امریکی صدارتی دوڑ کا اختتام خود ڈونلڈ ٹرمپ کے فتح کے اعلان کے ساتھ ہوا اور وہ امریکہ کی تاریخ میں مسلسل دو بار منتخب ہونے والے دوسرے صدر بن گئے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی تاریخ میں صرف ایک بار ایک امیدوار دو الگ الگ مدتوں کیلئے صدارت کے عہدے پر فائز ہوا ، وہ ڈیموکریٹ گروور کلیولینڈ تھے، 1884ء کے دوران ڈیموکریٹک امیدوار کلیولینڈ نے ایک جنسی سکینڈل اور متعدد بحرانوں پر قابو پالیا، انہوں نے ریپبلکن امیدوار جیمز بلین کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی۔

اب یہ دوسری بار ہے کہ وہ دوسری بار صدر کا الیکشن جیتے ہیں اور ان کا خواب حتیٰ کہ ان کی پیشین گوئی بھی سچ ثابت ہوئی، یہ ایک ایسی فتح ہے جو امریکی تاریخ میں ایک نیا واقعہ ہے۔

ٹرمپ نے تین بار الیکشن لڑنے کی کوشش کی اور دو بار کامیاب ہوئے، دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹرمپ نے دونوں بارخواتین امیدواروں کو شکست دی۔

2016ء میں ٹرمپ نے اپنی حریف ہلیری کلنٹن پر پہلی کامیابی حاصل کی، رواں برس 2024ء میں دوسری کامیابی انہوں نے کملا ہیرس کو شکست دے کر حاصل کرلی ۔

2016 کے انتخابات میں ڈیموکریٹ امیدوار ہیلری کلنٹن کو اپنے حریف کے مقابلے میں ملک بھر سے 30 لاکھ سے زائد ووٹ پڑے تھے لیکن پھر بھی الیکٹورل کالج کے باعث فاتح ڈونلڈ ٹرمپ کو قرار دیا گیا تھا۔

ان کی صدارتی مہم کا دورانیہ تاریخ میں ایک ریکارڈ ثابت ہوگا کیونکہ وہ پہلے سابق امریکی صدر تھے جن پر فوجداری کیسز میں مقدمات چلائے گئے اور انہیں جیل کی سزا کا سامنا کرنا پڑا، لیکن ٹرمپ نے عدالتوں اور ججوں کا سامنا کیا اور ہتھیار نہیں ڈالے، یک بار انہوں نے الزام کا رخ جج کی طرف موڑ دیا اور اسے بے ایمان قرار دیا، انہوں نے صدر بائیڈن پر وزارت انصاف کو اپنے خلاف مسلح کرنے کا بھی الزام عائد کیا۔

 ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدارتی دوڑ میں کامیابی حاصل کرکے تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے ، وہ الیکٹورل کالج میں 270 ووٹوں کی رکاوٹ کو عبور کرتے ہوئے امریکا کے 47 ویں صدر بن گئے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll