اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ میں چئیرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہوگی۔


تفصیلات کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بینچ آج دوپہر کیس کی سماعت کرے گا ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کو دھمکانے کا نوٹس لیا تھا۔
توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ گزشتہ روز رجسٹرار ہائی کورٹ کی جانب سے عمران خان کی تقریر کے بارے مواد پیش کرنے کے بعد ہائیکورٹ کے تمام ججز کی مشاورت سے ہوا تھا. جس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس کی سماعت کے لیے لارجر بینچ تشکیل دیا تھا۔
قبل ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں 25 اگست تک عبوری ضمانت منظور کر لی تھی۔
خیال رہےکہ 20 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شہباز گل پر مبینہ تشدد کے خلاف آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد پرکیس کرنےکا اعلان کیا تھا اور دوران خطاب عمران خان نے شہباز گل کا ریمانڈ دینے والی خاتون مجسٹریٹ زیبا چوہدری کو نام لےکر دھمکی بھی دی تھی۔

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- ایک دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- ایک دن قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 21 گھنٹے قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- ایک دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 گھنٹے قبل




