پاکستان
ممنوعہ فنڈنگ ضبطگی کیس، تحریک انصاف کو جواب کے لیے 6 ستمبر تک مہلت مل گئی
تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں فنڈز ضبط ہونے کے نوٹس کا جواب دینے کےلئے الیکشن کمیشن سے 4 ہفتے کا وقت مانگ لیا،چیف الیکشن کمشنر نے واضح کیا کہ اتنا زیادہ وقت نہیں دے سکتے،الیکشن کمیشن نے 6 ستمبر تک جواب طلب کر لیا۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ ضبط کرنے کے کیس کی سماعت کی۔
تحریک انصاف کے وکیل شاہ خاور پیش نہ ہوئے،معاون وکیل نے بتایا کہ ان کے دوسرے وکیل انور منصوربھی سپریم کورٹ میں مصروف ہیں،
تحریک انصاف نے متعلقہ دستاویزات جمع کرانے اور جواب کیلئے وقت مانگا تو چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ ساری دستاویزات تو پی ٹی آئی کیس میں دے چکی تھی۔
معاون وکیل نے مؤقف اپنایا کہ پی ٹی آئی فارن چیپٹر سے بھی دستاویزات منگوانی ہیں،جس قسم کا آرڈر آیا ہے بہت سی چیزوں کی تفصیل بتانی ہے،فنڈز ضبط ہونے کے نوٹس پر چار ہفتے کا وقت دیا جائے۔
چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ اتنا وقت نہیں دے سکتے جس پر معاون وکیل نے استدعا کی کہ کم از کم دو ہفتے کا وقت تو دیا جائے،چیف الیکشن کمشنر نے6 ستمبر تک وقت دے دیا۔
پاکستان
ٹرمپ حکومت آنے سے پاک امریکہ تعلقات پر کوئی فرق نہیں پڑے گا،دفتر خارجہ
پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی قیاس آرائیاں غلط ہیں، ممتاز زہرا بلوچ
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ٹرمپ حکومت کے آنے سے پاکستان اور امریکا کے تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات اندرونی معاملات میں عدم مداخلت پر مبنی ہیں،اور پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی قیاس آرائیاں غلط ہیں،
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر مملکت نے نو منتخب امریکی صدر کو دوسری بار صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے، امریکہ میں نئی حکومت آنے سے دو طرفہ تعلقات پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
ایک سوال کے جواب میں ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ حریت رہنما یاسین ملک کی بھوک ہڑتال پر شدید تشویش ہے، حریت رہنما یاسین ملک کو فوری طور پر صحت کی سہولتیں فراہم کی جائیں۔
مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پربھارتی قبضےکے حوالے سےپاکستان کامؤقف جانا پہچانا ہے، ہم مقبوضہ جموں و کشمیر پر اپنے موقف پر قائم ہیں، بھارت کو سمجھنا چاہیے بہیمانہ حربوں سے کشمیریوں کےجذبات نہیں کچل سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین سکیورٹی صورتحال بات چیت کر رہے ہیں ، وزیر اعظم نے چینی سفارت خانے کو چینی باشندوں کی سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے۔
جرم
افغانستان میں پابندی کے باوجود افیون کی کاشت میں % 19 فیصد اضافہ، عالمی ادارہ صحت
طالبان انتظامیہ کی ناکام حکمرانی دراصل افیون کی کاشت کو روکنے میں بالکل ناکام نظر آ رہی ہے
افغانستان میں پابندی کے باوجود افیون کی کاشت میں % 19 فیصد اضافہ ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق عبوری افغان حکومت کی گرفت کی کمزوری نمایاں سامنے آنے لگی جس کے بعد افغانستان میں افیون کی کاشت میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے ۔
طالبان انتظامیہ کی ناکام حکمرانی دراصل افیون کی کاشت کو روکنے میں بالکل ناکام نظر آ رہی ہے ۔
منظم حکمت عملی نہ ہونے کے باعث شمال مشرقی افغانستان میں افیون کی کاشت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ، کسانوں کے لیے متبادل روزگار کی عدم دستیابی بھی افیون کی کاشت اضافہ کا سبب بن رہا ہے ۔
بدخشاں صوبہ میں کسانوں پر ظلم بھی پائیدار حل کی کمی کو ظاہر کرتا ہے ، منافع بخش افیون منڈی میں قیمتیں $730 فی کلو تک پہنچ گئیں ۔
غیر قانونی منشیات کی تجارت، افغان حکام کی ناکامی کے باعث عالمی سطح پر منشیات سے وابستہ مسائل کو بڑھا رہی ہے۔
پاکستان
وزیر اعظم شہباز شریف سے ترکیہ کے نئے سفیر کی ملاقات
شہباز شریف نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور تجارت، سرمایہ کاری اور دفاع میں تعاون کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا
وزیراعظم نے پاکستان میں نئے تعینات ہونے والے ترک سفیر نذیراوعلو کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ترکیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نےپاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی، دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کا اور جموں و کشمیر پر ترکیہ کی پاکستان کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا ، انہوں نے کہا کہ پاکستان بھی بنیادی مفادات کے حوالے سے ترکیہ کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا، ملاقات میں علاقائی صورتحال بالخصوص غزہ اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال بھی گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے صدر رجب طیب اردوان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ترک صدر کو جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ کیا۔
شہباز شریف نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور تجارت، سرمایہ کاری اور دفاع میں تعاون کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
ترکیہ کے سفیر نذیراوعلو نے پرتپاک استقبال پر وزیراعظم شہبازشریف کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے مضبوط اور تاریخی رشتوں کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اپنے مکمل عزم اور حمایت کا یقین دلایا.
-
پاکستان 12 گھنٹے پہلے
190 ملین پاؤنڈ کیس:احتساب عدالت کو عمران خان اور اہلیہ کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ کرنے کی ہدایت
-
پاکستان 22 گھنٹے پہلے
مولانا فضل الرحمان لندن پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
-
پاکستان 19 گھنٹے پہلے
وفاقی حکومت کا 9 نومبر کو ملک بھر عام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان 2 دن پہلے
اعظم سواتی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار
-
علاقائی ایک دن پہلے
اسموگ: پنجاب حکومت کا پرائمری سے ہائیر سیکنڈری تک اسکولز بندکرنے کا فیصلہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا عندیہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
-
تجارت 17 گھنٹے پہلے
سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا