اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے اپیل کرتےہوئے کہا ہے کہ بلوچستان اور سندھ میں قیامت صغرٰی کا منظر ہے، حکومت سیلاب زدگان کی مدد اوربحالی کے لئے دن رات کام کررہی ہے، متاثرین کے لئے کھربوں روپے کی ضرورت ہے، قوم مصیبت زدہ بھائیوں کی مدد کے لئے دل کھول کر عطیات دے۔

تفصیلات کے مطابق قوم سے سیلاب زدگان کی مدد کےلئے اپنے پیغام میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں بارشوں کا 30 سال کا ریکارڈ ٹوٹنے سے خاص طور پر بلوچستان اور سندھ میں تباہی وبربادی سے قیامت صغرٰی کا منظر ہے, سینکڑوں پاکستانی سیلاب کی بے رحم موجوں کی نذر ہوکراپنے پیچھے جدائی کا غم چھوڑ گئے ہیں۔ سینکڑوں زخمیوں کی صحت یابی کی دعا کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ بہت بڑی تعداد میں لوگ بے گھر ہیں، مال مویشی، فصلوں ، باغات اور املاک کو نقصان پہنچا ہے ، صوبائی حکومتوں ، وفاقی وصوبائی اداروں اور مسلح افواج کے بھرپور تعاون سے ہم سب مل کر دن رات کام کررہے ہیں ، مجموعی طور پر 37.2 ارب روپے سیلاب زدگان کے لئے مہیا کئے جارہے ہیں۔ میں نے فی الفور 5 ارب روپے کی رقم این ڈی ایم اے کو جاری کروائی ہے تاکہ ریسکیو، ریلیف اور بحالی کے اقدامات میں تیزی آئے ۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہر جاں بحق فردکے خاندان کو10 لاکھ ، زخمیوں ، گھروں کے گرنے اور دیگر نقصانات پر زرتلافی کے علاوہ متاثرین کو25 ہزار روپے نقد کی ادائیگی بڑے پیمانے پر جاری ہے جس کے لئے 80 ارب روپے سے زائد درکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کھربوں روپے کے نقصانات کو پورا کرنے اور متاثرین کی بحالی کے لئے کھربوں روپے کی ضرور ت ہے ، یہ تمام اقدامات ہمارا فرض ہے جسے ہم محنت، دیانتداری اور غم گساری کے جذبے سے انجام دے رہے ہیں۔ سڑکیں اورپُل بہہ جانے سے زمینی رابطہ کٹنے پر ہیلی کاپٹروں سے مدد لی جارہی ہے۔ اہل وطن کی مدد کی کوششوں کے دوران پاک آرمی کے افسران نے جام شہادت نوش کرکے قربانی کے عظیم جذبے کی روشن مثال قائم کی ہے ، 2005کے قیامت خیز زلزلے اور 2010کے تباہ کن سیلاب کے موقع پر بھی عوام اور ادارے مصیبت میں گِھرے پاکستانیوں کے لئے ایثاراور قربانی کے ایسے ہی عظیم جذبے سے دنیا میں مثال بن گئے تھے ۔ پوری قوم آگے بڑھ کر ہاتھ بٹائے تو ہم کئی گنا زیادہ رفتار سے متاثرین کی جلد امداد اور بحالی میں کامیاب ہوسکتے ہیں ۔
ان کاکہنا تھا کہ ایثاراور قربانی میں ہماری قوم دنیا میں سب سے آگے ہے۔ میں آپ سے تعاون کی درخواست کرتا ہوں ، آقا کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑھ کر ہمارے لئے کوئی مثال نہیں ہوسکتی جن کی محبت میں انصار نے مصیبت زدہ بھائیوں کے دکھ بانٹ لئے تھے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ سیلاب زدگان کی مدد کے لئے قائم فنڈ میں دل کھول کر عطیات جمع کرائیں۔ آئیں ! مصیبت زدہ بھائیوں کی انصار مدینہ کی طرح مدد کریں۔ تاکہ محشر کی مشکل گھڑی میں اللہ تعالی ہم پر رحم فرمائے۔

جعلی ڈگری کیس: ہائیکورٹ نے جسٹس طارق جہانگیر ی کوجج کے عہدے سے نا اہل قرار دے دیا
- a day ago

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع، نوٹس چسپاں
- a day ago

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے کا اضافہ ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago

پاک فوج کے عظیم ہیرو لانس نائیک محمد محفوظ شہیدکا 54 واں یومِ شہادت آج منایا جا رہا ہے
- a day ago

بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد،مسلم، ہندو، سکھ اور مسیحی رہنماؤں کی شرکت
- 17 hours ago
پاکستان میں ہونے والی بیرونی سرمایہ کاری میں 25 فیصد کمی،اسٹیٹ بینک رپورٹ
- 18 hours ago

روس قومی مفادات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا ،یوکرین میں اپنے اہداف کو جلد حاصل کرلیں گے،پیوٹن
- a day ago

وزیراعظم شہباز شریف نے حلال گوشت کی برآمدی پالیسی کی منظوری دے دی
- a day ago

اسلام آباد : ڈی جی آئی ایس پی آر کی کامسیٹس یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ کیساتھ خصوصی نشست
- a day ago

ویٹرنری یونیورسٹی کاسولہواں کانووکیشن:1,750 طلبہ کو ڈگر یا ں اورپوزیشن ہولڈرز63 طلبہ کو میڈلز د یئے گئے
- 16 hours ago

پاکستان کا بھارت کی جانب سے دریائے چناب کے بہاؤ میں غیر معمولی تبدیلی پرشدید تحفظات کا اظہار
- 21 hours ago

پنجاب کے بعد وفاقی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
- a day ago










