کوئٹہ: پروونشیل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے) نے بارشوں سے ہونے والے ابتک کے نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ۔


پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں بارش و سیلاب سے مزید 5 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جس کے بعد بلوچستان میں جاں بحق افراد کی تعداد 230 ہوگئی۔
جاں بحق ہونے والوں میں 110 مرد 55 خواتین اور 65 بچے شامل ہیں،بارشوں کے دوران حادثات کا شکار ہوکر 98 افراد زخمی ہوئے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق مجموعی طور پر صوبے بھر میں 26 ہزار 897 مکانات منہدم اور جزوی نقصان کا شکار ہوئے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں 710 کلو میٹر پر مشتمل مختلف شاہرائیں بھی شدید متاثر ہوئی ہیں ، بارشوں کے باعث مختلف مقامات پر 18 پل ٹوٹ چکے ہیں .
بارشوں سے 1 لاکھ 7 ہزار 377 مال مویشی مارے گئے ہیں ، مجموعی طور پر 1 لاکھ 98 ہزار 461 ایکڑ زمین پر کھڑی فصلیں، سولر پلیٹس، ٹیوب ویلز اور بورنگ کو نقصانات پہنچا ہے۔

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- ایک دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- ایک دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- ایک دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- ایک دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 دن قبل






