جی این این سوشل

پاکستان

قطر کا اہم دورہ مکمل کر کے آج پاکستان واپس آرہا ہوں : وزیراعظم

اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قطر کا اہم دورہ مکمل کر کے آج پاکستان واپس آرہا ہوں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

قطر کا اہم دورہ مکمل کر کے آج پاکستان واپس آرہا ہوں : وزیراعظم
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری مرحلہ   وار  پیغامات  میں  وزیراعظم شہباز شریف نے پرتپاک خیرمقدم، بہترین میزبانی پر قطری حکومت، عوام اور شیخ تمیم بن حمد الثانی کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ دورۂ قطر کے 2 اہم پہلو قابل ذکر ہیں، پاکستان اور قطر مستقبل کے بارے میں واضح وژن رکھتے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ تیزی سے بدلتی دنیا میں نئے مواقع سامنے آرہے ہیں ، دونوں ملک تعلقات کے لیے معاشی تعاون کو مرکزی حیثیت دینے کی ضرورت سے آگاہ ہیں۔

 

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی دعوت پر قطر کے 2 روزہ دورے پر منگل (23 اگست) کو دوحہ پہنچے تھے۔

کھیل

ورلڈ اسنوکر چمپئین شپ:پاکستان کے محمد آصف چمپئین بن گئے

پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف تیسری بار ورلڈ اسنوکر چیمپئن بن گئے، محمد آصف نے فائنل میں ایرانی کیوئسٹ کو شکست دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ورلڈ اسنوکر چمپئین شپ:پاکستان کے محمد آصف چمپئین بن گئے

ورلڈ اسنوکر چمپئین شپ:پاکستان کے محمد آصف چمپئین بن گئے۔
محمد آصف نے فائنل میں ایرانی کیوئسٹ کو شکست دی۔
پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف تیسری بار ورلڈ اسنوکر چیمپئن بن گئے، محمد آصف نے فائنل میں ایرانی کیوئسٹ کو شکست دی۔
بیسٹ آف نائن پر مشتمل فریمز کے فائنل میں محمد آصف نے ایرانی کیوئسٹ کے خلاف 5-3 سے فتح سمیٹی۔
 واضح رہے کہ محمد آصف اس سے قبل  2012 اور 2019 میں بھی ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت چکے ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکی الیکشن:امریکن پاکستانی نژاد نے میدان مار لیا

امریکن پاکستانی نژاد سلمان بھوجانی مسلسل دوسری بار رکن ریاستی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکی الیکشن:امریکن پاکستانی نژاد نے میدان مار لیا

امریکی الیکشن میں امریکن پاکستانی نژاد سلمان بھوجانی  نے فتح حاصل کر لی۔

امریکی ریاست ٹیکساس میں ریاستی اسمبلی کے  لیے ڈیموکریٹک امیدوار پاکستانی امریکن سلمان بھوجانی کامیاب ہوگئے، سلمان بھوجانی مسلسل دوسری بار ریاستی اسمبلی  کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹیکساس کی ریاستی اسمبلی کے رکن سلمان بھوجانی نے حالیہ امریکی صدارتی انتخابات میں مسلم امریکیوں کی شمولیت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ مسلمانوں کی اقتدار کے ایوانوں میں آواز اس وقت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

سلمان بھوجانی نے اپنے جاری ویڈیو پیغام میں  کہاکہ مجھے ٹیکساس اسٹیٹ کا پہلا مسلمان نمائندہ ہونے پر فخر ہے، اس وقت مسلم امریکی کمیونٹی ایک اہم موڑ پر ہے جہاں انتخابی نتائج کے مقامی اور عالمی سطح پر دوررس اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

لاہور آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر

محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے آئندہ دنوں میں سموگ کی شرح میں مزید اضافے کا امکان ہے، شہری احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور آلودہ ترین شہروں میں پہلے  نمبر  پر

:بھارت سے آنیوالی سموگ آلود ہواؤں سے لاہور شدید متاثر ہو کر رہ گیا، آج بھی آلودہ ترین شہروں میں پہلا نمبر برقرار ہے۔

شہر کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس995 تک جا پہنچا ہے جبکہ ڈی ایچ اے سموگ سے سب سے زیادہ متاثر علاقہ ہے جہاں ایئرکوالٹی انڈیکس 1588 ریکارڈ کیا گیا ہے، اسی طرح شملہ پہاڑی کے اطراف میں اے کیو آئی 1465، عسکری 10 کا ایئر کوالٹی انڈیکس 1232 ریکارڈ ہوا ہے۔

دوسری جانب بھارتی دارالحکومت نئی دہلی338 اے کیو آئی کے ساتھ دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر ہے جبکہ لاہور آئندہ تین دن تک تیز ہواؤں کی زد میں رہے گا جس سے سموگ کی صورت حال بدترین ہونے کا خدشہ ہے۔

محکمہ ماحولیات نے آئندہ دنوں میں سموگ کی شرح میں مزید اضافے کی پیشگوئی کی ہے اور شہریوں کو ماسک اور عینک کے استعمال کا مشورہ بھی دیا ہے۔

محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے آئندہ دنوں میں سموگ کی شرح میں مزید اضافے کا امکان ہے، شہری احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں۔

لاہور میں سموگ کے باعث آنکھوں اور گلے کے انفیکشن کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے، ایک ماہ میں ایک لاکھ سے زائد شہری متاثر ہوئے ہیں، سموگ کے پیش نظر محکمہ ماحولیات نے گرین لاک ڈاؤن بڑھانے پر غور شروع کر دیا۔  

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll