جی این این سوشل

دنیا

پاکستان اور افغانستان میں سیلاب سے ہونیوالے نقصانات سے نمٹنے کیلئے مددکی جارہی ہے: اقوام متحدہ

جینیوا: اقوام متحدہ  کاکہنا ہے  کہ حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب سے جانی و مالی نقصانات سے نمٹنے کے لئے پاکستان اور افغانستان کومدد فراہم کی جارہی ہے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان اور افغانستان میں سیلاب  سے ہونیوالے نقصانات سے  نمٹنے کیلئے  مددکی جارہی ہے: اقوام متحدہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس  کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے بتایا کہ پاکستان میں اقوام متحدہ کی ٹیم سب سے زیادہ متاثرہ صوبوں بلوچستان اور سندھ میں حکام کی مدد کر رہی ہے اور اب تک اقوام متحدہ کی ٹیم نے سیلاب سے نمٹنے کے لیے 7 ملین امریکی ڈالر کی امداد کے تحت 1,100 میٹرک ٹن خوراک فراہم کی ہے ۔

انہوں نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ فوری ضروریات کا تخمینہ لگانے کے بعد، مشترکہ ردعمل کو مربوط کرنے اور مزید وسائل کی فراہمی کے لیے ایک رسپانس پلان کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

انہوں  نے کہا کہ افغانستان میں گزشتہ ہفتے کے دوران شدید بارشوں اور سیلاب نے کئی صوبے متاثر کیے ہیں، جس سے 8,200 سے زائد خاندان متاثر ہوئے ہیں۔16 اور 21 اگست تک اچانک سیلاب سے 63 افراد ہلاک اور 115 زخمی ہوئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

ان کاکہنا تھا  کہ تقریباً 3,400 گھروں کو نقصان یا تباہ ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ انہوں نے آگاہ کیا کہ اقوام متحدہ اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کرنے والوں نے متاثرہ علاقوں میں ضروریات کی نشاندہی کرنے کے لیے ٹیمیں تعینات کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیمیں، خوراک، پانی اور صفائی، خیمے، صحت کی دیکھ بھال کی خدمات، اور دیگر ضروری سامان کے ساتھ ساتھ لوگوں کو زندگیاں بچانے والی امداد فراہم کر رہی ہیں۔ اس سال اب تک، افغانستان میں سیلاب سے 256 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ 

صحت

لاہور : اسموگ سے متعلقہ ادویات کا ہنگامی اجلاس طلب

صوبائی وزیر نے کہا کہ تمام ہسپتالوں میں اسموگ کے علاج سے متعلق ضروری ادویات کا اسٹاک ہر صورت برقرار رکھا جائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور : اسموگ سے متعلقہ ادویات کا ہنگامی اجلاس طلب

پنجاب کے صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے اسموگ سے متعلقہ ادویات کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔
وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس کے بعد صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے سموگ سے متعلقہ ادویات کا ہنگامی اجلاس طلب کیا۔

ہنگامی اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ڈرگ کنٹرول ڈاکٹر قلندر خان، ڈائریکٹر جنرل ڈرگ کنٹرول محمد سہیل، چیف ڈرگ کنٹرولر اظہر جمال سلیمی اور سیکرٹری پنجاب کوالٹی کنٹرول بورڈ ڈاکٹر منور حیات نے شرکت کی۔

اجلاس میں سموگ سے متعلقہ اینٹی الرجی، انہیلرز، اینٹی بائیوٹک، کف سیرپ، نیزل ڈراپس، آئی ڈراپس، ماسک اور درد بخار کم کرنے والی ادویات کے سٹاک کا جائزہ لیا گیا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ تمام ہسپتالوں میں اسموگ کے علاج سے متعلق ضروری ادویات کا اسٹاک ہر صورت برقرار رکھا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

 سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کمی

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کی کمی سے 2727 ڈالر فی اونس کا ہوگیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کمی

 سونے کی فی تولہ قیمت میں 1 ہزارروپے  کمی ہوگئی ہے۔ 

تفصیلات کےمطابق  سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے کم کے بعد 2لاکھ 82ہزار 200روپے ہوگئی، 10گرام سونے کی قیمت میں 857روپے کمی ہوئی، جس کے بعد 10گرام سونا 2لاکھ 41ہزار 941روپے کا ہوگیا،جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 430 روپے پر مستحکم  ہے۔ 

واضح رہے کہ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کی کمی سے 2727 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔   

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

کن  پاکستانی سیاستدانوں نے ٹرمپ کو امریکی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی؟

وزیر اعظم شہباز شریف نے  ڈونلڈ ٹرمپ کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کن  پاکستانی سیاستدانوں نے ٹرمپ کو امریکی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی؟

وزیر اعظم شہباز شریف نے  ڈونلڈ ٹرمپ کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔ 
وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان امریکہ تعلقات کو مزید مضبوط اور وسیع کریں گے۔ ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔
بلاول بھٹو
سماجی روابط کی ویب

سائٹ ایکس پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی انتخاب میں تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی ۔ 
بلاول بھٹو نے کہا کہ امید ہے امریکا کی نئی انتظامیہ امن کو ترجیح دے گی اور ٹرمپ انتظامیہ عالمی تنازعات ختم کرنے میں کردار ادا کرے گی ۔
خیال رہے امریکا میں صدارتی انتخابات میں سابق امریکی صدر اور  ری پبلکنز امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ  نے فتح حاصل کر لی ہے، حکمرانی کی جنگ میں ڈونلڈ ٹرمپ فاتح رہے، 277الیکٹورل ووٹ حاصل کیے، جبکہ ان کی مدمقابل ڈیموکریٹک حریف کملا ہیرس 226 ووٹ ہی حاصل کر سکی ۔
اپنے فاتحانہ خطاب میں ٹرمپ نے اپنی کامیابی کو امریکا کا تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہو امریکا کو مضبوط، محفوظ اور خوشحال ملک بنائیں گے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll