پاکستان
وفاقی وزیراطلاعات نے ملک میں سیلابی صورتحال کو قومی ایمرجنسی قراردیدیا
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سیلابی صورتحال کو قومی ایمرجنسی قرار دے دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ سندھ اور بلوچستان میں غیرمعمولی تباہی کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے قومی جذبہ دکھانا ہوگا ،متاثرین سیلاب کی مدد کے لئے پوری قوم خاص طور پر بیرون ملک پاکستانیوں کے عطیات کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بہت بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی کی وجہ سے خطیر رقم درکار ہوگی ، وفاقی حکومت ، صوبوں کے ساتھ مل کر بھرپور کوششیں کر رہی ہے ، وسائل کو موبلائز کیا جا رہا ہے ، تیز بارشوں اور شدید سیلابی ریلوں کی وجہ سے ریلیف کے کاموں میں مشکلات آ رہی ہیں ۔ عوام کی مدد سے متاثرین کے ریسکیو اور ریلیف کے عمل کو تیز بنایا جا سکتا ہے ۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات پہلے ہی جاری کی جاچکی ہیں ۔ اندرون و بیرون ملک پاکستانی عطیات اکاؤنٹ (Prime Minister Relief Fund Account 2022 Account No. ‘G-12164) میں جمع کرا سکتے ہیں۔
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ مصیبت میں گھرے اہل وطن ہماری مدد کے منتظر ہیں، آئیں ہم سب بنیں سہارا، بیرون ملک پاکستانی وائر ٹرانسفر، منی سروس بیوروز، منی ٹرانسفر آپریٹرز اور ایکسچینج ہاؤسز کے ذریعے بھی عطیات بھجوا سکتے ہیں ۔ عطیات تمام کمرشل بینکوں میں نقد بھی جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بینکوں کے ڈراپ باکس میں کراس چیک، موبائل اور انٹرنیٹ بینکنگ، اے ٹی ایمز، اے بی ایف ٹی، راست کے ذریعے بھی جمع کروائے جاسکتے ہیں۔
پاکستان
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبائی حکومت کو وفاق سے متعلق جو مسائل ہیں، ان کے حل کیلئے وفاق سے رابطہ کیا جائے گا
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی ہے، جس میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال اور دیگر مسائل پر بات چیت کی گئی۔
تفصیلات کےمطابق ملاقات میں صوبے کی معاشی ترقی کیلئے قیام امن ناگزیر ہونے، وفاق سے قیام امن اور مسائل، سکیورٹی کیلئے دستیاب وسائل کے حصول کیلئے باہمی کوششوں پر بھی متحد ہونے پر اتفاق کیا گیا ، علاوہ ازیں صوبے میں سیاحت کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبائی حکومت کو وفاق سے متعلق جو مسائل ہیں، ان کے حل کیلئے وفاق سے رابطہ کیا جائے گا۔
ملاقات میں خیبرپختونخوا اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کنڈی،آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات خان گنڈاپور بھی موجود تھے۔
تجارت
اہداف کے حصول میں ناکامی، آئی ایم ایف کا وفد آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا
وفد آئی پی پیز کے ساتھ ہونیوالے مذاکرات، سرکلر ڈیبٹ مینجمنٹ پلان کے علاوہ پی آئی اے اور ڈسکوز سمیت دیگر سرکاری اداروں کی نجکاری کا بھی جائزہ لے گا
اہداف کے حصول میں ناکامی، آئی ایم ایف کا وفد 11سے 15 نومبر تک پاکستان کا دورہ کرے گا۔
منی بجٹ لانے پر عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا مددگار مشن حکومت سے مذاکرات کرنے کے لیے آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا۔
مالی سال کے پہلے 6 ماہ (جولائی تا دسمبر) میں 321 ارب روپے کے ٹیکس خسارے کا امکان ہے جس کے بعد آئی ایم ایف نے اگلے ہفتے اپنا ہنگامی مشن پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مذاکرات کیے جائیں اور منی بجٹ کے نفاذ کے ذریعے اصلاحات کے لیے زور دیا جائے۔ آئی ایم ایف کی اسٹاف ٹیم ناتھن پورٹر کی سربراہی میں 11 نومبر سے 15 نومبر تک معاشی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی۔
ٹیم پاکستان میں آئی ایم ایف قرض پروگرام کا بھی جائزہ لے گی جبکہ ایف بی آر کی جانب سے رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران جمع کیے جانے والے ٹیکس ریونیو کے ہدف میں شارٹ فال کا بھی جائزہ لے گی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کے اس اچانک دورے کا فیصلہ بنیادی طور پر اس وجہ سے کیا گیا کہ پاکستانی حکام حالیہ دنوں میں منعقدہ ورچوئل میٹنگز کے ذریعے آئی ایم ایف کو اصلاحاتی ارادے پر قائل کرنے میں ناکام رہے۔
مذاکرات کے دوران آئی پی پیز کے ساتھ ہونیوالے مذاکرات، سرکلر ڈیبٹ مینجمنٹ پلان کے علاوہ پی آئی اے اور ڈسکوز سمیت دیگر سرکاری اداروں کی نجکاری کا بھی جائزہ لیا جائے گا جبکہ ٹیکس ریونیو ہدف کے حصول کےلیے منی بجٹ سمیت ممکنہ اقدامات پر تبادلہ خیال بھی کیا جائے گا۔
تاہم، آئی ایم ایف کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی کہ یہ کوئی جائزہ مشن نہیں ہے کیونکہ آئی ایم ایف فروری تا مارچ 2025 تک انتظار نہیں کرسکتا جب بجٹ کے اقدامات کے ذریعے اصلاحات کرنا ممکن نہ ہو، اسی لیے یہ ایک ہنگامی مشن ہے اور غیر معمولی ہے۔
دنیا
ڈونلڈ ٹرمپ دو خواتین کو شکست دینے والے پہلے امریکی صدر بن گئے
ٹرمپ نے تین بار الیکشن لڑنے کی کوشش کی اور دو بار کامیاب ہوئے، دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹرمپ نے دونوں بارخواتین امیدواروں کو شکست دی
امریکی صدارتی دوڑ کا اختتام خود ڈونلڈ ٹرمپ کے فتح کے اعلان کے ساتھ ہوا اور وہ امریکہ کی تاریخ میں مسلسل دو بار منتخب ہونے والے دوسرے صدر بن گئے۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی تاریخ میں صرف ایک بار ایک امیدوار دو الگ الگ مدتوں کیلئے صدارت کے عہدے پر فائز ہوا ، وہ ڈیموکریٹ گروور کلیولینڈ تھے، 1884ء کے دوران ڈیموکریٹک امیدوار کلیولینڈ نے ایک جنسی سکینڈل اور متعدد بحرانوں پر قابو پالیا، انہوں نے ریپبلکن امیدوار جیمز بلین کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی۔
اب یہ دوسری بار ہے کہ وہ دوسری بار صدر کا الیکشن جیتے ہیں اور ان کا خواب حتیٰ کہ ان کی پیشین گوئی بھی سچ ثابت ہوئی، یہ ایک ایسی فتح ہے جو امریکی تاریخ میں ایک نیا واقعہ ہے۔
ٹرمپ نے تین بار الیکشن لڑنے کی کوشش کی اور دو بار کامیاب ہوئے، دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹرمپ نے دونوں بارخواتین امیدواروں کو شکست دی۔
2016ء میں ٹرمپ نے اپنی حریف ہلیری کلنٹن پر پہلی کامیابی حاصل کی، رواں برس 2024ء میں دوسری کامیابی انہوں نے کملا ہیرس کو شکست دے کر حاصل کرلی ۔
2016 کے انتخابات میں ڈیموکریٹ امیدوار ہیلری کلنٹن کو اپنے حریف کے مقابلے میں ملک بھر سے 30 لاکھ سے زائد ووٹ پڑے تھے لیکن پھر بھی الیکٹورل کالج کے باعث فاتح ڈونلڈ ٹرمپ کو قرار دیا گیا تھا۔
ان کی صدارتی مہم کا دورانیہ تاریخ میں ایک ریکارڈ ثابت ہوگا کیونکہ وہ پہلے سابق امریکی صدر تھے جن پر فوجداری کیسز میں مقدمات چلائے گئے اور انہیں جیل کی سزا کا سامنا کرنا پڑا، لیکن ٹرمپ نے عدالتوں اور ججوں کا سامنا کیا اور ہتھیار نہیں ڈالے، یک بار انہوں نے الزام کا رخ جج کی طرف موڑ دیا اور اسے بے ایمان قرار دیا، انہوں نے صدر بائیڈن پر وزارت انصاف کو اپنے خلاف مسلح کرنے کا بھی الزام عائد کیا۔
ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدارتی دوڑ میں کامیابی حاصل کرکے تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے ، وہ الیکٹورل کالج میں 270 ووٹوں کی رکاوٹ کو عبور کرتے ہوئے امریکا کے 47 ویں صدر بن گئے۔
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
جماعت اسلامی نے آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی
-
تجارت ایک دن پہلے
مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
تجارت 16 گھنٹے پہلے
نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کر دی گئی
-
تجارت 18 گھنٹے پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کمی
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
-
پاکستان 2 دن پہلے
حکومت کا سروسز چیف کی مدت ملازمت 3 سے بڑھا کر 5سال کرنے کا امکان
-
علاقائی 22 گھنٹے پہلے
اسموگ: پنجاب حکومت کا پرائمری سے ہائیر سیکنڈری تک اسکولز بندکرنے کا فیصلہ