پاکستان
سوات میں سیلا بی ریلوں نے تباہی مچادی ، ایمرجنسی نافذ
پشاور : ملک بھر میں مون سون بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے، خیبرپختونخوا کے علاقے سوات میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی ہے، صورتحال کے پیش نظر سوات میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سوات میں سیلابی ریلے سے بحرین مدین میں متعدد عمارتیں دریا برد ہو گئیں ، مٹہ، سخرہ، لالکو میں رابطہ پل اور متعدد مکانات کو نقصان پہنچا ہے ۔ دریائے سوات میں اونچے درجے کے سیلاب کے پیش نظر انتظامیہ نے دریا کے کنارے آباد لوگوں کو نقل مکانی کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
ٹانک اور نوشہرہ کو بھی آفت زدہ ضلع قرار دیدیا گیا ہے ، سیلاب سے 90 فیصد علاقہ بری طرح متاثر ہوا ہے، خاتون سمیت مزید 3 افراد سیلابی ریلوں میں بہہ گئے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی ہدایت پر محکمہ ریلیف نے ایمرجنسی کے نفاذ کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا، سوات کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے لیے 30 اگست ایمرجنسی نافذ العمل رہے گی۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیاں تیز کی جائیں ، سیلاب متاثرین کو کھانے پینے سمیت تمام اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔
وزیراعلی ٰ کے پی محمود خان نے کہا کہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ ہر متاثرہ شخص تک رسائی کو یقینی بنائے ، متاثرہ خاندانوں کے تمام نقصانات کا ازالہ کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی ، سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرہ انفراسٹرکچر کی بحالی کے لئے ضلعی انتظامیہ کو ضروری احکامات دیئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں صوبائی حکومت متاثرین کے ساتھ ہے، سیلاب متاثرین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، متاثرین کی مدد اور بحالی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
پاکستان
توہین عدالت کیس:عدالت کا عمران خان سے منگل کو باہل خانہ، وکلا کی ملاقات کرانے کا حکم
بانی پی ٹی آئی کے تین کوآرڈینیٹرز ہوں گےاور چیف کوآرڈینیٹر جو نام دے گا اسی کو ملانا ہوگا، اسلام آباد ہائی کورٹ
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو منگل کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ان کے اہل خانہ و وکلاء کی ملاقات کرانے کی ہدایت کر دی۔
جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نا کرانے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل فرید چوہدری، ایڈووکیٹ جنرل ایاز شوکت اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبد الغفور انجم عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
دلائل میں فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ گزشتہ روز میٹنگ کا شیڈول تھا لیکن میٹنگ نہیں کرائی گئی، مجھے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز اڈیالہ روڈ بلاک تھی جس سے عام لوگ بھی متاثر ہوتے ہیں، اسد قیصر اور شبلی فراز ان کو بھی اڈیالہ جیل کے باہر روکا گیا۔
ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ ہم نے اس توہین عدالت کے کیس میں جواب جمع کرایا ہے، میں نے اپنے جواب میں واضع کیا ہے کہ عدالتی حکم کے مطابق تین کوآرڈینیٹرز ہیں، ہمیں کوئی لسٹ نہیں دی گئی کہ یہ چھ لوگ ملنا چاہتے ہیں۔
فیصل فرید چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ انتظار پنجوتھہ کوآرڈینیٹر تھے جو لاپتا ہوئے تھے، ہم نے لسٹ دی تھی۔
عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں لسٹ نہیں دی اور یہ کہہ رہے ہیں لسٹ دی ہے، آپ یہ بتائیں ان کی میٹنگ کب کرائیں گے؟ یہ لسٹ آپ کو ابھی دیتے ہیں۔
عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے استفسار کیا کہ آپ یہ بتائیں کل کیوں ملاقات نہیں کرا سکتے؟ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے بتایا کہ ان کی ملاقات منگل اور جمعرات کے دن طے ہے، ان دنوں کے علاوہ ہمیں ہائی پروفائل ہونے کی وجہ سے سیکیورٹی کے انتظامات کرنے ہوتے ہیں، ہم تو ہمیشہ عدالتی احکامات پر عمل کرتے ہیں اور فیصل چوہدری صاحب تو روزانہ 8 گھنٹے ملتے ہیں یہ پھر بھی شکایت کر رہے ہیں۔
ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ 13 ستمبر کو اس عدالت نے آرڈر کیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے تین کوآرڈینیٹرز ہوں گے، اس عدالتی حکم میں یہ کہا گیا تھا کہ چیف کوآرڈینیٹر جو نام دے گا اسی کو ملانا ہوگا۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کون کرے گا؟ جیل حکام اور بانی پی ٹی آئی کوآرڈینیٹر کا تنازعہ سامنے آیا ہے، عمران خان فیملی فرینڈز وکلا جن سے وہ ملنا چاہتے ہیں وہی لسٹ عدالت میں جمع کرائیں گے، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل بانی پی ٹی آئی سے لسٹ لیکر ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو بھیجیں گے، امید ہے اس سے جیل حکام اور عمران خان وکلا کے درمیان تنازعہ ختم ہوگا، میں کمیشن تشکیل دوں گا وہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملے گے۔
عدالت نے عمران خان سے آنے والی لسٹ کی کاپی پی ٹی آئی کے سیکریٹری سلمان اکرم راجہ کو بھی بھیجنے کی ہدایت کر دی۔
کھیل
دوسرا ون ڈے: پاکستان نے آسٹریلیا کو9 وکٹوں سے شکست دے دی
پاکستان نے دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کو ہرا کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی
پاکستان نے ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا کو با آسانی 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پاکستان نے دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کو ہرا کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی،جبکہ قومی ٹیم ایڈیلیڈ کے تاریخی گراؤنڈ میں 28 سال بعد ون ڈے میچ بھی جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔
ایڈیلیڈ میں جاری دوسرے ون ڈے میں 164 رنز کا ہدف پاکستانی نے با آسانی 27 ویں اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔پاکستان کی طرف صائم ایوب نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 82 رنز کی اننگ کھیلی انہوں نے ایک روزہ میچوں میں پہلی نصف سنچری اسکور بھی کی۔
جبکہ عبد اللہ شفیق نے نا قابل شکست رہتے ہوئے64 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ بابر اعظم نے 15 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
اس سے قبل کینگروز ٹیم پاکستانی باؤلنگ لائن کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی، آسٹریلوی ٹیم 35 اوورز میں 163 رنز بنا تک ہی محدود رہی، پاکستان کی طرف سے حارث رؤف نے شاندار باؤلنگ لائن کا مظاہرہ کرتے ہوئے آدھی ٹیم کو پویلین کی راہ دکھائی، حارث رؤف نے 28 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں، پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی نے 3 جبکہ نسیم شاہ اور محمد حسنین نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔
شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرنے پر حارث رؤف کو مین آف دا میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
دوسرے ،میچ میں فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے آسٹریلوی سرزمین پر 2017 کے بعد پہلی دفعہ جیت حاصل کی جبکہ ایڈیلیڈ میں پاکستان نے 28 سال بعد کینگروز کو شکست دی۔
اس سے قبل ایڈیلیڈ میں پاکستان نے 28 سال قبل 1996 واحد جیت حاصل کی تھی اس وقت قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض وسیم اکرم کے سپرد تھے اور اس میچ میں ثقلین مشتاق نے 5 وکٹیں لے کر جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
دونوں ٹیمیں 8 مرتبہ اس گراؤنڈ میں مدمقابل آئیں تھی جہاں کینگروز نے 7 مرتبہ جیت حاصل کی تھی۔
پاکستان
جی ایچ کیو حملہ کیس:عمران خان سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر موخر
جن کے بیان پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور قائدین کو ملوث کیا وہ منحرف ہوچکے، بابر اعوان
جی ایچ کیو حملہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر ملزمان کے خلاف ایک بار پھر فرد جرم کی کارروائی موخر ہو گئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کچہری عدالت میں سماعت کی جبکہ پولیس کی طرف سے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے۔
وکیل بابر اعوان نے کہا کہ جن کے بیان پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور قائدین کو ملوث کیا وہ منحرف ہوچکے۔ وکلا صفائی نے کہا کہ مقدمہ چالان کا پولیس نے جو نقشہ پیش کیا اس میں کسی ملزم کے پاس اسلحہ نہیں۔
وکلاء نے فرد جرم چالان پر اعتراضات کر دیئے جبکہ جی ایچ کیو چالان میں 94 گواہ ہیں اور کسی گواہ نے بانی چییرمین پی ٹی آئی سمیت کسی لیڈر کا نام نہیں لیا۔
فرد جرم سے بچنے کے لیے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بری کرنے کی درخواست دائر کی تھی، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور بھی پیش نہیں ہوئے اور ان کی حاضری معافی کی درخواست جمع کروائی گئی۔ فرد جرم کے لیے 25 ملزمان میں چالان نقول بھی تقسیم نا ہوسکیں۔
انسداد دہشت گردی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ جو مری روڈ پر لوگ دیکھائے گئے ان کی تصاویر میں نے جج صاحب کو دیکھائی، ہمارے کارکنان کے پاس جھنڈے تھے لیکن ہمارے کارکنان کو دہشت گرد کہا گیا، سب سے بڑا دہشت گرد کلبھوشن ہے اس کا ٹرائل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے آرڈر کے مطابق دہشت گردی کے مقدمات کا فوری فیصلہ کیا جائے، ہم ان ٹرائلز کو مسترد کرتے ہیں، ہم کوئی ڈیل نہیں مانگ رہے ہیں۔ ہم نے عدالت کو کہا کہ تفتیشی کا بیان لیں، تفتیشی کو پچھلی تاریخ کا نہیں پتہ، پولیس نے 4 چالان پیش کیے جس میں بانی پی ٹی آئی اور کارکنان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
-
پاکستان 2 دن پہلے
وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا عندیہ
-
کھیل 2 گھنٹے پہلے
دوسرا ون ڈے: پاکستان نے آسٹریلیا کو9 وکٹوں سے شکست دے دی
-
پاکستان 4 گھنٹے پہلے
جلاؤ گھیراؤ مقدمات: عمران خان کی 4 مقدموں میں ضمانت منظور
-
علاقائی 8 گھنٹے پہلے
دھند اور سموگ کے باعث موٹر وے ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ اور ایم 3 جڑانوالہ تک بند
-
تجارت 2 دن پہلے
پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں براہ راست 48 فیصداضافہ
-
دنیا 7 گھنٹے پہلے
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوزی وائلز کو وائٹ ہاؤس کا چیف آف اسٹاف مقرر کردیا
-
تجارت 3 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمتوں میں آج پھر نمایاں اضافہ