Advertisement
پاکستان

موجودہ عالمی معاشی دباوٴ کے پیش نظر سادگی اور بچت پر مبنی جامع لائحہ عمل تشکیل دیا جائے،وزیر اعظم

جو بھی پٹرول پمپ یا کمپنی مصنوعی قلت پیدا کرنے یا ذخیرہ اندوزی میں ملوث پائی گئی، اسے فوری طور پر بند کر کے اس کا لائسنس منسوخ کیا جائے،شہباز شریف

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Mar 7th 2026, 7:51 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
موجودہ عالمی معاشی دباوٴ کے پیش نظر سادگی اور بچت پر مبنی جامع لائحہ عمل تشکیل دیا جائے،وزیر اعظم

اسلام آباد:وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ہدایت کی کہ موجودہ عالمی معاشی دباوٴ کے پیش نظر سادگی اور بچت پر مبنی جامع لائحہ عمل تشکیل دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کی زیر صدارت حالیہ عالمی تناظر میں ملکی معاشی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی کشیدگی اور اس کے خطے پر ممکنہ معاشی اثرات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

دوران اجلاس انہوں نے کمیٹی کو ہدایت کی کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں قابلِ عمل تجاویز پیش کی جائیں، جن میں اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ عوام پر بوجھ کم سے کم پڑے اور عوامی ریلیف کو اولین ترجیح دی جائے۔

اجلاس کے دوران وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ حالیہ کشیدگی کے باعث بین الاقوامی سطح پر معاشی دباوٴ میں اضافہ ہوا ہے، جس کے اثرات مختلف ممالک کی معیشتوں پر پڑ رہے ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعظم کو اس حوالے سے قائم فعال کمیٹی کی جانب سے جاری کام پر بھی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیر اعظم نے گزشتہ ہفتے سے ہی حالیہ کشیدگی کے عالمی سطح پر معاشی اثرات کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی تھی جو اس حوالے سے لائحہ عمل پر کام کر رہی تھی، جس کی وجہ سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کمی پیدا نہیں ہوئی۔

گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کمیٹی کی تجویز پر ہوا، جس میں عالمی سطح پر اضافے کا کم سے کم بوجھ صارفین پر منتقل کیا گیا،وزیر اعظم نے کمیٹی کو مزید فعال انداز میں کام کرنے اور جلد از جلد عوام کے لیے سہل اور قابلِ عمل سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے واضح ہدایت جاری کی کہ جو بھی پٹرول پمپ یا کمپنی مصنوعی قلت پیدا کرنے یا ذخیرہ اندوزی میں ملوث پائی گئی، اسے فوری طور پر بند کر کے اس کا لائسنس منسوخ کیا جائے اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

دوران اجلاس وزیر اعظم نے وزیر خزانہ اور وزیر پیٹرولیم کو ہدایت کی کہ وہ چاروں صوبوں کا دورہ کریں اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر پیٹرولیم مصنوعات کی بچت اور عوام کو ان کی بلا تعطل فراہمی کے لیے جامع لائحہ عمل اور منصوبہ بندی تیار کریں۔

Advertisement
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 2 days ago
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 days ago
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 3 days ago
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 3 days ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 days ago
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 3 days ago
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 days ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 days ago
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 3 days ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 days ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • a day ago
Advertisement