Advertisement
پاکستان

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں الگ الگ کارراوئیاں، 15 خارجی دہشتگرد جہنم واصل

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا، یہ عناصر متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں سرگرمِ عمل رہے تھے،ترجمان

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Mar 7th 2026, 7:10 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں الگ الگ کارراوئیاں، 15 خارجی دہشتگرد جہنم واصل

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے صوبہ بلوچستان میں دو الگ کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ گروہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 15 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک کارروائی ضلع ہرنائی میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔

ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارت کے حمایت یافتہ 12 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق ایک اور خفیہ اطلاعات پر مبنی کارروائی ضلع بسیمہ میں کی گئی، اس کارروائی کے دوران سیکیوررٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کا سراغ لگایا اور مختلف نوعیت کے ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے انہیں مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، اس دوران بھارت کے حمایت یافتہ 3 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا، یہ عناصر متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں سرگرمِ عمل رہے تھے۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ سیکیورٹی  فورسز کے علاقے میں کسی بھی مزید بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گرد کے خاتمے کے لیے سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کی وفاقی ایپکس کمیٹی کی منظوری سے شروع کیے گئے وژن عزمِ استحکام کے تحت پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دہشت گردی کے خلاف مسلسل مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی تاکہ بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے ناسور کا ملک سے مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔

Advertisement
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 days ago
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 days ago
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 days ago
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 2 days ago
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 days ago
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 3 days ago
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 3 days ago
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 3 days ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 3 days ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • a day ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 days ago
Advertisement