اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ سیلاب سے نقصانات پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے، مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑوں گا۔


تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وزیراعلیٰ کے پی سیلاب سے متاثرہ ضلع ڈی آئی خان پہنچ گئے ہیں ، وہاں سے سیلاب سے متاثرہ ضلع ٹانک کا بھی دورہ کریں گے ۔
دورے کے دوران عمران خان اور محمودخان متاثرہ اضلاع میں سیلاب متاثرین سے ملاقات بھی کریں گے اور ساتھ ہی سیلاب کے نقصانات اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے۔
اس موقع پر پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے کہا کہ حالیہ سیلاب سے نقصانات پر دل خون کے آنسو رورہا ہے ، بارشوں سے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں۔ مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑوں گا، ہم سب کو سیلاب زدگان کی خدمت کرنی چاہیے،
انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے مہنگائی کے سارے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں ، بہت بڑا علاقہ اس وقت سیلاب سے متاثر ہے ، اگرہمارے پاس ڈیم ہوں تو پانی کو ذخیرہ کیا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں مون سون بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے، خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی ہے اور صورتحال کے پیش نظر سوات، نوشہرہ ، چارسدہ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 2 دن قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 2 دن قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 2 دن قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 3 گھنٹے قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- ایک دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 20 گھنٹے قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 دن قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- ایک دن قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 دن قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- ایک گھنٹہ قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- ایک دن قبل






