Advertisement
پاکستان

   ملک میں کورونا وائرس کے وار جاری  

اسلام آباد: ملک میں کورونا وائرس  کے وار جاری ہیں ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح میں  کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر اگست 27 2022، 1:12 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
   ملک میں کورونا وائرس کے وار جاری  

قومی ادارہ صحت  کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 2 افراد انتقال کر گئے جبکہ  290 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ 

ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا کے  16 ہزار570 ٹیسٹ کیے گئے ہیں ۔ 

قومی ادارہ صحت  کے مطابق ملک میں کوروناکےمثبت کیسزکی شرح 1.75 فیصدرہی جبکہ کوروناکے123  مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ 

 

پاکستان میں کورونا وبا کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہونے کے سبب ہوائی سفر، پبلک ٹرانسپورٹ میں  ماسک لگانے کی پابندی دوبارہ عائد کی گئی ہے ۔

ملک  میں ایک بار پھر کورونا کیسز کی شرح میں اضافے کے بعد قومی ادارۂ صحت (این آئی ایچ) نے شہریوں کو ماسک کا استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

 قومی ادارہ صحت  کے مطابق ملک میں ویکسینیشن کے اہل عوام  کو کووڈ 19 کے خلاف مکمل ویکسین بھی لگا دی گئی ہے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز کے مطابق 2020ء میں اس وبائی مرض کے پھیلاؤ کے بعد سے رواں سال مارچ میں کیسز کی تعداد کم  ترین سطح پر تھی لیکن اب ان کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

 واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔

Advertisement