پاکستان
ایشیاکپ : نسیم شاہ آج بھارت کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیوکریں گے
دبئی : قومی کرکٹ ٹیم کےفاسٹ بولر نسیم شاہ آج بھارت کے خلاف ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کریں گے۔
نسیم شاہ آج بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلیں گے، نسیم شاہ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے 96 ویں پلیئر ہیں۔
نسیم شاہ کا کہنا ہےکہ مرحلہ وار تینوں طرز کی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز ملنے پر بہت خوشی ہے،کسی بھی فارمیٹ کا ڈیبیو میچ کھلاڑی کےکیریئرکے لیے بہت اہم ہوتا ہے، خواہش ہے اپنی ٹیم کے لیے اچھی پرفارمنس دوں۔
خیال رہےکہ شاہین شاہ آفریدی انجری کے باعث ایشیاکپ نہیں کھیل رہے ہیں۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا۔
دنیا
سعودی لیفٹیننٹ جنرل کرپشن کے الزام پر ملازمت سے فارغ، 20 سال قید کی سزا
سعودی عدالت نے پبلک سکیورٹی کے سابق ڈائریکٹر کو اختیارات کے غلط استعمال کے ذریعے عوامی فنڈز میں ہیرا پھیری کے الزام میں سزا سنائی
سعودی عدالت نے پبلک سکیورٹی کے سابق ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل خالد بن قرار کو کرپشن اور رشوت کے الزم میں 20 سال قید کی سزا اور 10 لاکھ ریال جرمانہ کی سزا سنادی۔
العربیہ اردو کی رپورٹ کے مطابق سعودی عدالت نے پبلک سکیورٹی کے سابق ڈائریکٹر کو اختیارات کے غلط استعمال کے ذریعے عوامی فنڈز میں ہیرا پھیری کی، جعلسازی اور رشوت لینے پر مجموعی طور پر 20 سال قید کی سزا کے علاوہ 10 لاکھ ریال جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔
عدالت نے لیفٹیننٹ جنرل خالد بن قرار الحربی کو جعلسازی اور رشوت پر 10 سال قید کی سزا سنائی جب کہ اختیارات کے غلط استعمال کی بنیاد پر مزید 10 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ اس کے علاوہ عدالت کی جانب سے عائد کردہ 10 لاکھ جرمانے کی رقم حکومتی خزانے میں جمع کرائی جائے گی۔
فیصلے کے مطابق خالد الحربی سے وہ سب کچھ ضبط کر لیا جائے گا جو انہوں نے غیر قانونی طور پر حاصل کیا ہے جب کہ دوران ملازمت حاصل کیے گئے تحائف نما رشوتی اشیا بھی ضبط کرلیے جائیں گے، ان میں زرعی اراضی بھی شامل ہے۔
عدالت کی جانب سے یہ سزا فوجداری قانون کے تحت سنائی گئی، لیفٹیننٹ جنرل خالد الحربی کی ملازمت سے اسے برطرف کر دیا گیا ہے اور ان کے خلاف تحقیقاتی عمل شروع کیا گیا۔
واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل خالد الحربی پر الزام تھا کہ انہوں نے حکومتی ٹھیکوں کے اجرا میں اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا، ذاتی فوائد حاصل کیے۔
دنیا
امریکی سیاستدان کے قتل کی سازش ، آصف مرچنٹ نے الزامات مسترد کر دیئے
آصف مرچنٹ نے اپنی بے گناہی کا دعویٰ کرتے ہوئے عدالت میں درخواست دائر کی
نیویارک :امریکی سیاستدان کو قتل کرنے کی مبینہ سازش میں ملوث ہونے کے الزامات کا سامنا کرنے والے پاکستانی شہری آصف رضا مرچنٹ نے نیویارک کی عدالت میں ہونے والی سماعت میں ان الزامات کو مسترد کردیا ہے۔
46 سالہ آصف مرچنٹ پر دہشت گردی کی کوشش کا الزام عائد کیا گیا ہے اور انہوں نے اپنی بے گناہی کا دعویٰ کرتے ہوئے عدالت میں درخواست دائر کی ہے۔ تاہم جج نے انہیں مقدمے کی سماعت تک حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔
مرچنٹ کو گزشتہ سال جولائی میں ٹیکساس میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس وقت سے وہ بروکلین کے میٹروپولیٹن حراستی مرکز میں قید ہے۔
آصف مرچنٹ کے وکیل نے عدالت میں جیل کے حالات پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ مرچنٹ کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے اور انہیں مناسب خوراک فراہم نہیں کی جا رہی۔ وکیل کے مطابق مرچنٹ کا وزن تقریباً 9 کلوگرام کم ہو گیا ہے۔
اس معاملے پر پراسیکیوٹر سارہ وِنک نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے بیورو آف پرزنز سے رابطہ کریں گی کہ مرچنٹ کو مناسب خوراک ملے۔
واضح رہے کہ پاکستانی نژاد آصف مرچنٹ پر الزام ہے کہ انہوں نے امریکہ میں کسی سیاستدان یا امریکی حکومت کے اہلکار کو قتل کرنے کے لیے ایک ہٹ مین کی خدمات حاصل کرنے کی کوشش کی تھی۔
علاقائی
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پنجاب میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی
پنجاب میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 30 سے 70 روپے تک کمی کر دی گئی ، وزیر اطلاعات پنجاب
یٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پنجاب میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 30 سے 70 روپے تک کمی کر دی گئی ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جب پیٹرول کی قیمت میں کمی ہوتی ہے تو مریم نواز اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ کرایوں میں ہر صورت کمی ہو۔ پیٹرول سستا ہونے پر پنجاب کے علاوہ کسی صوبے میں آج تک کرایوں میں کمی نہیں ہوئی، پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں زائد وصول کیے گئے کرایوں کو مسافروں کو واپس دلائے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے مطابق صوبے بھر میں ٹرانسپورٹ پر کرایوں میں کمی کا فوری اطلاق کر دیا گیا ہے، تمام بس اڈوں پر ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں کرایوں کا شیڈول خود چیک کر رہی ہیں۔مریم نواز کی سختی سے ہدایات ہیں مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے، پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا ریلیف مسافروں تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ تمام ٹرانسپورٹرز کو بھی حکومت کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے، مریم نواز کرایوں میں کمی کی تمام صورتحال کو خود مانیٹر کر رہی ہیں۔
-
علاقائی 2 دن پہلے
خیبر پختونخوا پولیس افسران اور اہلکاروں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی
-
پاکستان 2 دن پہلے
آج کا بل قانون کی خلاف ورزی ہو گی ، بیرسٹر گوہر
-
پاکستان ایک دن پہلے
قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے پر 7 ستمبر کو عام تعطیل کی قرارداد متفقہ طور پر منظور
-
تجارت 23 گھنٹے پہلے
پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
-
جرم ایک دن پہلے
ہنگو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، مولانا فدا الرحمان جاں بحق
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی کی ضمانت منظور، فوری رہا کرنے کا حکم
-
تجارت 2 دن پہلے
آئی پی پیزکا کیپسیٹی چارجز سمیت بجلی کے نرخوں میں کمی سے انکار
-
تجارت ایک دن پہلے
عوام کو بڑا ریلیف! پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان