کھیل
ایشیا کپ: بھارت کیخلاف پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون کے نام سامنے آگئے
دبئی: بھارت کے خلاف ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون کے نام سامنے آگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم میں کپتان بابراعظم ، محمد رضوان ، فخر زمان ، آصف علی ، خوشدل شاہ اور افتخار احمد شامل ہیں۔
نسیم شاہ کے ساتھ دیگر دو فاسٹ بولرز حارث رؤف اور شاہنواز داہانی بھی قومی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔
اسپنرز میں شاداب خان اور محمد نواز ٹیم میں شامل ہوں گے۔
شائقین کرکٹ اس بڑے مقابلے میں دونوں ممالک کے بڑے بولرز شاہین شاہ آفریدی اور جسپریرت بھمرا کو مِس کریں گے۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا۔
دنیا
سلامتی کونسل اسرائیل کو مذاکرات کی میز پر واپس لانے میں کردار ادا کرے، امیر قطر
اسرائیل نے غزہ پر بمباری کے دوران تمام اخلاقی معیارات کو پامال کیا ہے، تمیم بن حماد آل ثانی

امیر قطر تمیم بن حماد آل ثانی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے اسرائیل کو مذاکرات کی میز پر واپس لانے میں کردار ادا کرے۔
انہوں نے دارالحکومت دوحہ میں خلیج تعاون کونسل(جی سی سی) کے سربراہی اجلاس سے خطاب کے دوران بین الاقوامی برادری کی طرف سے غزہ میں جاری تصادم کو روکنے کے اقدامات میں ناکامی کو شرمناک قرار دیا۔
امیر قطر نے کہا کہ یہ بہت شرمناک ہے کہ بین الاقوامی برادری2 ماہ سے انتہائی سنگین جرائم کو جاری رکھنے کی اجازت دیئے ہوئے ہے اور ایک منظم اور شعوری انداز میں معصوم شہریوں کا قتل عام کیا جارہا ہے جس میں خواتین اور بچوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عارضی جنگ بندی مستقل جنگ بندی کا متبادل نہیں ہو سکتی ہے۔ خطے میں المیے اور سانحات سے بچنے کا یہی واحد راستہ ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کے لیے ان کی ریاست کے حق کو تسلیم کر ے۔
تمیم بن حماد نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ پر بمباری کے دوران تمام اخلاقی معیارات کو پامال کیا ہے، انفرا سٹرکچر کو تباہ کیا اور انتہائی انسانی ضروریات کی فراہمی کو معطل کیا ہے۔ انہوں نے اسرائیل کی طرف سے شہریوں کا نشانہ بنانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا اپنے دفاع کا حق کسی صورت اس بات کی اجازت نہیں کہ وہ فلسطینیوں کی نسل کشی کرے۔
پاکستان
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال
تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،ڈیم میں پانی کی موجودہ 1491.82 فٹ ہے

اسلام آباد: واپڈا نے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ۔ بدھ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 21 ہزار400 کیوسک اور اخراج 45 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد7 ہزار 200 کیوسک اور اخراج7 ہزار200 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 13 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 13 ہزار200 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 5 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 26 ہزارکیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 2 ہزار کیوسک ہے۔
تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،ڈیم میں پانی کی موجودہ 1491.82 فٹ ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.778 ملین ایکڑ فٹ ہے۔
منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1171.15 فٹ ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.721 ملین ایکڑ فٹ ہے۔
تجارت
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کی کمی
قیمت میں کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 218100 روپے تک پہنچ گئی

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج دوسرے روز بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن (اے پی جی جے اے) کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
1300 روپے کی کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 218,100 روپے تک پہنچ گئی ہے جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت 1114 روپے کمی کے بعد 186,986 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 9 ڈالر کمی سے 2028 ڈالر فی اونس پر طے پائی۔
-
تجارت 2 دن پہلے
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
پاکستان 2 دن پہلے
الیکشن کمیشن کا قومی اسمبلی کی نشستوں میں کمی کا اعلان
-
دنیا ایک گھنٹہ پہلے
امریکہ کا اسرائیل کے زیر قبضہ مغربی کنارے میں تشدد میں ملوث اسرائیلی افراد پر ویزا پابندی کا اعلان
-
دنیا 2 دن پہلے
فلپائن میں زلزلے کے مسلسل دو جھٹکے، ریکٹر سکیل پر شدت بالترتیب 6.9 اور 5.4 ریکارڈ
-
ٹیکنالوجی 7 گھنٹے پہلے
اسپاٹی فائے” نے اپنے ایک ہزار 500 ملازمین کو فارغ کردیا
-
دنیا ایک دن پہلے
بولیویا میں سابق امریکی سفیرکیوبا کے لئے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار
-
تجارت ایک گھنٹہ پہلے
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کی کمی
-
پاکستان 6 گھنٹے پہلے
ن لیگ کے سابق یوسی چیئرمین سید ابرارشاہ بیٹے سمیت اسلام آباد میں قتل