وزیراعظم شہباز شریف نے فرانسیسی صدر امانوئل میکرون کی جانب سے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاری پر اظہار یکجہتی و افسوس پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔


واضح رہے کہ فرانس کے صدر میکرون نے ٹوئٹر پر پاکستان سے یکجہتی کے اظہار کے ساتھ ساتھ اس المیے پر افسوس کا بھی اظہار کیا تھا، جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے جوابی ٹوئٹس میں ان سے اظہار تشکر کیا۔
دریں اثنا فرانسیسی وزیر برائے خارجہ و یورپی امور کیتھرین کلونا نے پاکستان کے وزیر خارجہ بلال بھٹو زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر دلی افسوس کا اظہار کیا۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے فرانس کی جانب سے اظہار یکجہتی اور مشکل گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ یک جہتی اور مدد کی پیشکش پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
وزیر خارجہ نے اپنے فرانسیسی ہم منصب کو پاکستان بھر میں غیر معمولی بارشوں کے نتیجے میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والی وسیع تباہی کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ نے بتایا کہ سیلاب سے انسانی جانوں کے ضیاع کے ساتھ مال مویشیوں، فصلوں اور انفراسٹرکچر کا بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس صورتحال کے مزید ابتر ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ دو ماہ سے زائد طوفانوں اور سیلاب کی زد میں آنے والے علاقوں میں شدید بارشوں کا سلسلہ اب تک جاری ہے۔
وزیر خارجہ نے فرانسیسی وزیر خارجہ کو متاثرہ علاقوں میں لوگوں کے لیے حکومت کی جانب سے کیے جانے والے امدادی سرگرمیوں سے بھی آگاہ کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ 30 اگست کو ’اقوام متحدہ کی فلیش اپیل‘ شروع کی جائے گی اور اس امید کا اظہار کیا کہ عالمی برادری فلیش اپیل کی فنڈنگ کی ضروریات کو پورا کرنے میں اپنا حصہ ڈالے گی۔
اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت دینے اور مضبوط بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم سعودی عرب کا تاریخی دورہ مکمل کر کے لندن روانہ
- 7 hours ago

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مستحکم، فی تولہ 3,88,600 روپے
- 2 hours ago

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے پر بحال کرتے ہوئے جسٹس بابر ستار کا فیصلہ معطل کر دیا
- 5 hours ago

انصاف کے دروازے میرے اور اہلیہ پر بند ہیں، عمران خان کا چیف جسٹس کو ایک اور خط
- 4 hours ago

مریضوں کی طبی حالت اور ممکنہ بیماریوں کا اندازہ لگانے والا جدید اے آئی ماڈل تیار
- 6 hours ago

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہرہوگئے
- 4 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
جیولین تھرو میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کیرشون ویلکوٹ کا شاندار مظاہرہ، گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا
- 2 hours ago

حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ 89 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
- 5 hours ago

ایشیا کپ ٹی20: افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا
- 9 minutes ago

سکیورٹی فورسز کا خضدار میں ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد ہلاک
- 7 hours ago

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر
- an hour ago

گوگل ایپ کے صارفین کے لیے خوشخبری، ڈسکور فیڈ میں نئے فیچرز شامل
- 2 hours ago