اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے براہ راست تقریر نشرکرنے پر پابندی کو چیلنج کردیا۔


تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان نے پیمرا کے نوٹی فکیشن کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے۔
عمران خان نے دائر درخواست میں کہا ہے کہ میں نے اپنی تقریر میں شہبازگل پر تشدد کا حوالہ دیا تھا اور ذمہ داروں کےخلاف قانونی کارروائی کی بات کی ۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ قانونی کاروائی کا حق قانون نے بطور شہری دے رکھا ہے، میری تقریر کو غلط رنگ دے کر نفرت انگیز بیان کے طور پر پیش کیا گیا۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی کو بھی قانونی کارروائی کا کہنا نفرت انگیزی میں نہیں آتا۔
عمران خان کی جانب سے درخواست میں استدعا کی ہے کہ پیمرا کے براہ راست تقریر نشر کرنے پر پابندی کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔
یاد رہے کہ یکم اگست کو پیمرا کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اسلام آباد میں ریلی میں کی گئی تقریر میں سرکاری افسران کو دھمکیاں دینے کے الزام میں ان کی تقاریر براہ راست دکھانے پر پابندی عائد کردی تھی۔

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 14 گھنٹے قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 9 گھنٹے قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 14 گھنٹے قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 9 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل



