پاکستان
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کھلاڑیوں کے اسٹیڈیم آنے جانے کیلئے زیر زمین ٹنل بنانے کا اعلان
لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے جدید اسپورٹس کمپلیکس بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کے سٹیڈیم آنے جانے کیلئے زیر زمین ٹنل بنائی جائے گی۔

چودھری پرویز الٰہی کے پرسنل ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ قذافی سٹیڈیم کے نزدیک ایک بلین ڈالر سے 25 منزلہ کمپلیکس تعمیر کیا جائے گا، نئے کمپلیکس میں پنجاب گورنمنٹ 30 فیصد اور 70 فیصد یو اے ای حکومت دے گی، کھلاڑیوں کے سٹیڈیم آنے جانے کیلئے زیر زمین ٹنل بنائی جائے گی، جدید کمپلیکس بننے سے کرکٹ کے میچ دبئی کی بجائے لاہور میں کرانا آسان ہوگا۔
سلسلہ وار ٹوئیٹس میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سپورٹس کے شعبے میں گولڈمیڈل کی خوشی ملنا قابل تحسین ہے، گوجرانوالہ، لاہور، ملتان سمیت 4 شہروں میں پہلوانوں کے لیے جم اور کمپلیکس بنائیں گے، بڑے ادارے کھلاڑیوں کو ملازمتیں دیں تاکہ وہ روزگار سے بے فکر ہو کر کام کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ نجی یونیورسٹیوں میں سپورٹس کے فروغ کیلئے وائس چانسلرز کو بلا رہا ہوں، بچو ں کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کیلئے غیر ملکی اور اچھے کوچ لائیں گے، ماضی میں نظر انداز سپورٹس کے شعبے کو دوبارہ بحال اور فنکشنل کریں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ کبڈی کے کھلاڑیوں کیلئے جہاں سے بھی اچھا کوچ ملے گا لے کر آئیں گے، خواتین کو کرکٹ کے علاوہ دیگر کھیلوں میں کوچنگ اور حوصلہ افزائی کریں گے، حکومت پنجاب سپورٹس کے شعبے کو نظر انداز نہیں کرے گی۔
تجارت
نیشنل سیونگز نے رواں مالی سال میں تازہ بانڈز میں 400 ارب روپے کا ہدف مکمل کر لیا
سی ڈی این ایس میں ادارہ جاتی اصلاحات پر کام ہو رہا ہے اور نئی اصلاحات اور ایجادات متعارف کروائی جا رہی ہیں

اسلام آباد: سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) نے رواں مالی سال یکم جولائی سے 30 ستمبر تک تازہ بانڈز میں 400 ارب روپے کا ہدف پورا کیا ہے۔
سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگزسینئر عہدیدار نے پیر کو یہاں ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ سی ڈی این ایس نے سالانہ ہدف کو عبور کیا اور رواں مالی سال میں تازہ بانڈز میں 1.6 ٹریلین روپے کا ہدف حاصل کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ پچھلے مالی سال 2021-22 کے 1300 ارب روپے کے ہدف سے 200 ارب روپے کا اضافی سالانہ ہدف ہے۔سی ڈی این ایس نے رواں مالی سال (2021-22) کے لیے 1.4 ٹریلین روپے کا جائزہ شدہ بچت کا ہدف مقرر کیا ہے جو ملک میں بچت کے کلچر کو فروغ دے گا۔
ملک میں مارکیٹ کے موجودہ رجحان کے پیش نظر، بچت کے کلچر کو مزید بہتر بنانے کے لیے ہدف مقرر کیا گیا تھا۔ سی ڈی این ایس میں ادارہ جاتی اصلاحات پر کام ہو رہا ہے اور نئی اصلاحات اور ایجادات متعارف کروائی جا رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت سی ڈی این ایس میں آٹومیٹڈ ٹیلر مشین (اے ٹی ایم) بھی متعارف کرائی گئی ہے جو صارفین کو کافی سہولیات فراہم کرے گی۔ جولائی 2023-24 کے مہینے میں اسلامک انویسٹمنٹ بانڈز کے ذریعے 16 ارب روپے کی سرمایہ کاری جمع کی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈائریکٹوریٹ نے نئے مالی سال 2023-24 کے لیے اسلامک فنانس بانڈز کے لیے 75 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا ہے۔
جرم
مولانا ضیاءالرحمان کے قتل میں ملوث 4ملزموں کو حراست میں لے لیا گیا
ملزمان کو تکنیکی تحقیقات کی مدد سے حراست میں لیا گیا، پولیس

پولیس نے مولانا ضیاء الرحمان کے قتل میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق ملزمان کو تکنیکی تحقیقات کی مدد سے حراست میں لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر میں ایف بی آر کے دفتر کے قریب مولانا ضیاء الرحمان کے قتل کا واقعہ پیش آیا تھا۔پولیس نے واردات میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
قانون نافذ کرنے والے وفاقی تحقیقاتی ادارے نے پولیس کے ساتھ مل کر کارروائی کی اور ملزمان کو کراچی کے علاقے سنٹرل سے حراست میں لیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق 12 ستمبر کو مولانا ضیاء الرحمان کو موبائل فون چھینے کے دوران مزاحمت پر قتل کیا گیا تھا۔ گرفتار کیے گئے ملزمان میں سے تین کی شناخت زبیر ، یاسین اور حق نواز گوپانگ کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہناہےکہ ملزمان نے موبائل فون چھینے کے دوران مزاحمت کرنے پر مولانا ضیاء الرحمان کو نشانہ بنایا۔ ابتدائی طور پر واردات کو ٹارگٹ کلنگ بتایا گیا تھا۔ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے
تجارت
ملک میں ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 2 فیصد اضافہ
جولائی تا ستمبر مہنگائی کی اوسط شرح 29.04 فیصد کی ریکارڈ کی گئی ہے، ادارہ شماریات

ملک میں ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں میں 2 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
ادارہ شماریات نے ماہانہ مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے جس کے مطابق مہنگائی کی مجموعی شرح ماہ ستمبر 31.4 فیصد ریکارڈ کی گئی اور اس دوران شہروں کی نسبت دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں زیادہ اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ شہروں میں مہنگائی میں 1.7 فیصد اور دیہی علاقوں میں 2.5 فیصد بڑھی جب کہ شہری علاقوں میں خوراک کی مہنگائی 33.9 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ دیہی علاقوں میں خوراک کی مہنگائی 35.4 فیصد ریکارڈ کی گئی، گزشتہ مالی سال ستمبر میں 23.2 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی جب کہ جولائی تا ستمبر مہنگائی کی اوسط شرح 29.04 فیصد کی ریکارڈ کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایک سال میں چینی کی قیمت میں 95 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ گندم کی قیمت میں 81.29 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اسی طرح مصالحہ جات کی قمیتوں میں 78.77فیصد اور چائے کی قیمت میں 78.3فیصد اضافہ ہوا ہے۔
دوسری جانب نگراں وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔ ای سی سی کا اجلاس نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت ہوگا جس میں ملک کی موجودہ معاشی صورتحال زیر غور آئے گی
-
دنیا ایک دن پہلے
یو اے ای میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ
-
کھیل 2 دن پہلے
پاک بھارت مقابلہ، احمد آباد ائیرپورٹ پر جیٹ ٹریفک 30 فیصد اضافہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
صدر مملکت نے جسٹس عرفان سعادت خان کی بطور قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ تعیناتی کی منظوری دیدی
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے اضافہ
-
تجارت 5 گھنٹے پہلے
سونے کے نرخوں میں قابل ذکر کمی
-
پاکستان 2 دن پہلے
نگراں حکومت نے چین، سعودی عرب سے 11 بلین ڈالر قرض مانگ لیا
-
پاکستان 9 گھنٹے پہلے
اسلام آباد ہائی کورٹ ،عمران خان کی 9 درخواستوں پر ضمانتوں کا آج فیصلہ سنائے گی
-
پاکستان 4 گھنٹے پہلے
عمران خان کی 9 کیسز میں درخواست ضمانت خارج ہونے کا فیصلہ معطل