پولیس اور سول ڈیفنس نے کئی گھنٹوں بعد آگ پر قابو پا لیا‘ وجوہات معلوم نہ ہوسکیں

ابوظہبی کے ایک گودام میں آگ لگ گئی، ابوظہبی پولیس نے سوشل میڈیا پراس واقعے کی اطلاع دی۔ خلیجی میڈیا کے مطابق پولیس حکام نے بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی کے ایک گودام میں آگ لگ گئی،
حکام نے پھیلاؤ پر قابو پالیا ہے اور سائٹ کو ٹھنڈا کر رہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ابوظہبی پولیس نے مصفحہ انڈسٹریل ایریا میں آگ لگنے کی اطلاع دی، آگ ایک اسکریپ کے گودام میں لگی، ابوظہبی پولیس اور سول ڈیفنس نے آگ پر قابو پا لیا اور اسے بجھا دیا، آتشزدگی کے اس واقعے میں کسی کے زخمی یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
اس ضمن میں کہا گیا ہے کہ حکام واقعے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہے ہیں، عوام سے گزارش ہے کہ وہ صرف سرکاری ذرائع سے ملنے والی معلومات پر عمل کریں۔
چند روز قبل فجیرہ میں البتھانہ کے علاقے میں تیل کے ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے بعد فجیرہ پولیس نے شیخ مکتوم اسٹریٹ کو البتھانہ کے علاقے سے الفرف راؤنڈ اباؤٹ تک دونوں سمتوں میں بند کردیا، فجیرہ پولیس کو حادثے کی اطلاع دینے والی کال موصول ہوئی تھی اور فائر فائٹرز کے ساتھ پولیس گشت کو بھی فوری طور پر جائے وقوعہ پر بھیجا گیا جہاں سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ضروری علاج کے لیے فجیرہ ہسپتال منتقل کردیا۔
قبل ازیں 3 اگست کو متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کے انڈسٹریل ایریا میں آٹو اسپیئر پارٹس کے دو گوداموں میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ، شارجہ کے انڈسٹریل ایریا فور میں بدھ کے روز دو گوداموں میں آگ لگ گئی جن میں گاڑیوں کے اسپیئر پارٹس تھے، دبئی، شارجہ اور عجمان کی طرف سفر کرنے والوں نے گوداموں سے دھوئیں کے گہرے سیاہ بادل اُٹھنے کی اطلاع دی۔
شارجہ سول ڈیفنس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ انہیں صبح 11 بج کر 19 منٹ پر ایک کال موصول ہوئی، جس پر انہوں نے فوری طور پر 3 فائر اسٹیشنوں ( المینا، سمنان اور النہدہ پوائنٹ ) سے فائر فائٹرز کو جائے وقوعہ پر بھیجا، پولیس نے سول ڈیفنس کو آگ پر جلد قابو پانے کی اجازت دینے کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے لیا تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آگ کس وجہ سے لگی جب کہ فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پا لیا ، اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جب کہ جائے وقوعہ کو فرانزک ماہرین کے حوالے کر دیا گیا تاکہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جاسکے۔

پاکستان نے بھارتی رافیل کیسے گرائے،فضائی جھڑپ عالمی افواج کیلئے کیس اسٹڈی بن گئی، برطانوی میڈیا
- 2 گھنٹے قبل
ڈی پی او جہلم کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقاد ، تھانہ جلالپورشریف کی نئی بلڈنگ کا دورہ
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی برطانوی پارلیمنٹ میں بھی زیر بحث
- 3 گھنٹے قبل

ایرانی وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب سے رابطہ، پاک بھارت کشیدگی کم کرنے پر زور
- 3 گھنٹے قبل

پاکستانی فورسز نے مزیددرجنوں اسرائیلی ساختہ بھارتی ڈرون مار گرائے، مجموعی تعداد 77 ہوگئی
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان جوابی کارروائی میں بھارت کے عوام کو نشانہ نہیں بنائے گا : خواجہ آصف
- 4 گھنٹے قبل

پاک فوج نے بہادری اور مفاہمت سے ملکی سلامتی کا دفاع کیا ، مولانا فضل الرحمٰن
- 4 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا ؟
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان بھارت کو اس کے جرائم کا ذمہ دار ٹھہرانے کا مطالبہ کرتا ہے ، دفتر خارجہ
- 4 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی: پنجاب کے تمام نجی اسپتالوں کو ایمرجنسی ہیلتھ الرٹ جاری
- 3 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی: سعودی وزیرمملکت خارجہ امورایک روزہ دورے پر اسلام آبادپہنچ گئے
- 2 گھنٹے قبل

پاکستانی ہیکرزنے آپریشن سالارکے تحت کئی بھارتی ویب سائٹس ہیک کر لی
- ایک گھنٹہ قبل