پاکستان
بھارتی وزیر اعظم مودی کا پاکستان میں سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت
نئی دہلی:بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی نے پاکستان میں سیلاب سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے پاکستان میں سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے صورت حال دوبارہ بہتر ہونے کی امید بھی ظاہر کی ہے۔
واضح رہے کہ مون سون بارشوں اور سیلاب کے باعث ملک بھر معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں جبکہ مختلف واقعات جاں بحق افراد کی تعداد 1 ہزار سے بھی تجاوز کر چکی ہے۔
لاکھوں کی تعداد میں مال مویشی سیلاب کے نذر ہو گئے، ہزاروں کلو میٹر شاہراہیں اور اہم پل بھی پانی بہا لے گیا جبکہ سیلاب سے ہونے والی تباہی کو 2010ء کے سیلاب سے کئی گنا زیادہ قراردیا جا رہاہے۔
ٹیکنالوجی
پاکستان میں بھی ایپل آئی فون 16 سیریز کی تعارفی قیمت سامنے آگئی
آئی فون 16 سیریز کے لیے دلچسپی کی رجسٹریشن کھلی ہے، ویب سائٹ پر رجسٹریشن اور بونس کے مزید تفصیلات بھی دی گئی ہیں
پاکستان میں بھی ایپل آئی فون 16 سیریزمتعارف کروادیا گیا ہے، یہ نئی آئی فون سیریز جاز کے ذریعے پیشگی آرڈر کے لیے دستیاب ہے جس کیساتھ اضافی بونس بھی شامل ہیں۔
فونز کی قیمتوں کا ذکر نہیں کیا گیا ہے، لیکن توقع کی جا رہی ہے کہ بیس ماڈل آئی فون 16 کی قیمت 3,39,999 روپے، آئی فون 16 پلس کی قیمت 3,69,999 روپے، پرو ماڈل کی قیمت 4,79,999 روپے، اور پرو میکس کی قیمت 5,69,999 روپے ہوگی، یہ فون نومبر میں فروخت کے لئے دستیاب ہونے کی توقع کی جارہی ہے ۔
آئی فون 16 سیریز کے لیے دلچسپی کی رجسٹریشن کھلی ہے، ویب سائٹ پر رجسٹریشن اور بونس کے مزید تفصیلات بھی دی گئی ہیں، جو صارفین رجسٹریشن کراتے ہیں وہ خریداری پر ایپل کے خصوصی گفٹ کے لیے بھی قرعہ اندازی میں شامل ہو سکیں گے۔
پاکستان
ڈی چوک احتجاج، اعظم سواتی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
رب پر یقین رکھیں، سب ٹھیک ہوجائےگا، جج کا اعظم سواتی سے مکالمہ
انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے ڈی چوک پر احتجاج سے متعلق 2 مقدمات میں پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے استفسار کیا کہ اعظم سواتی کا مزید جسمانی ریمانڈ کیوں چاہیے؟ کوئی ثبوت دیں، جس پر پراسیکیوٹر راجا نوید کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی سے تفتیش کے لیے مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔
جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ اعظم سواتی سے کیا اسلحہ برآمد ہوا ہے؟ کچھ تو بتائیں؟ جس پر پراسیکیوٹر راجا نوید کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی نے کارکنان کو اکسایا ہے۔
جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے ریمارکس دیے کہ ثبوت جسمانی ریمانڈ کے لیے ناکافی ہیں۔
رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی روسٹرم پر آگئے، انہوں نے مؤقف اپنایا کہ مجھ پر مزید مقدمات بھی ہیں جو چھپائے کیوں جا رہے ہیں؟ جس پر جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے ان سے مکالمہ کیا کہ رب پر یقین رکھیں، سب ٹھیک ہوجائےگا۔
انسدادِدہشت گردی عدالت نے اعظم سواتی کو 2 مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
واضح رہے کہ 4 اکتوبر کو اسلام آباد میں احتجاج کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان، عظمی خان، رہنما اعظم سواتی کئی کارکنان کو گرفتار کیا گیا تھا۔
7 اکتوبو کر انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو 3 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا تھا۔
پاکستان
صدر مملکت آصف علی زرداری کا عوامی جمہوریہ چین کے سفارت خانے کا دورہ
انہوں نے 7 اکتوبر کو دہشتگردانہ حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے دلی تعزیت کا اظہار کیا
صدر مملکت آصف علی زرداری نے عوامی جمہوریہ چین کے سفارت خانے کا دورہ کیا ہے۔
آصف علی زرداری نے چینی سفیر جیانگ زئے دونگ کے ساتھ ملاقات کی۔
انہوں نے 7 اکتوبر کو دہشتگردانہ حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ چینی حکومت اور عوام کا پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اہم کردار ہے، دونوں ممالک کے دشمن دونوں ریاستوں کے مابین بڑھتی شراکت داری نہیں دیکھ سکتے۔
صدر مملکت نے دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت، گھناؤنے جرم کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
صدر نے دکھ کی گھڑی میں چینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان میں مقیم چینی شہریوں کا تحفظ اور سلامتی یقینی بنانے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ دشمن عناصر کی بزدلانہ کارروائیاں دوستوں کے درمیان دوستی کے بندھن کو کمزور نہیں کر سکتیں۔
-
تجارت 16 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی ریکارڈ
-
پاکستان 2 دن پہلے
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیش گوئی کر دی
-
علاقائی 2 دن پہلے
سندھ ہائی کورٹ نے بجلی کے بلوں میں ٹیکس وصولی کے خلاف درخواست مسترد کر دی
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں مزید کمی
-
پاکستان 21 گھنٹے پہلے
اسلام آباد ہائیکورٹ کا خیبرپختونخوا ہاؤس ڈی سیل کرنے کا حکم
-
پاکستان 2 دن پہلے
پاکستان تحریک انصاف نے ایک بار پھر احتجاج کی کال دیدی
-
پاکستان 13 گھنٹے پہلے
پنجاب کے 8 اہم شہروں میں فوری دفعہ 144 نافذ
-
پاکستان 2 دن پہلے
آئینی ترامیم،حکومت نے مولانا فضل الرحمان کی تجاویز مان لیں